لمحۃ فکریہ

arifkarim

معطل
معاف کیجئے گا لیکن آپکی باتوں سے ذمہ داریوں سے پہلو تہی کے رویہ کی بُو آتی ہے۔ امریکہ نے پاکستان کو اسلحہ بیچا اور امداد میں بھی دیا۔ اس کے بدلے میں پاکستان نے ان کے کچھ کام کئے۔ اگر پاکستانی اپنے معاملات کو خود حل نہیں کرسکے تو اس میں ان کا اپنا قصور ہے۔ امریکہ سمیت دنیا کا کوئی بھی ملک آپ کے حالات سدھارنے نہیں آئے گا۔ یہ آپکی ذمہ داری ہے اور اسے آپ کو ہی نبھانا ہے۔ لین دین اس دنیا کا اصول ہے اور کسی بھی سودے میں اپنے مفاد کی حفاظت آپکی اپنی ذمہ داری ہوتی ہے۔ طالبان امریکہ نے نہیں پاکستان نے بنائے تھے اور وہی کردار افغانستان میں ادا کیا تھا جس کا شکوہ ہمیں امریکہ سے رہا۔ باقی رہ گئی بات غلاظت کی تو وہ اندر ہے۔ باہر سے کوئی آپ پر کچھ مسلط نہیں کرسکتا۔ پاکستان کی غلاظت اس کی عوام کی اپنی ہے اور تن آسانی یہ ہے کہ اپنی ہی غلاظت میں لت پت پڑے اوروں سے شکوہ کر رہے ہیں کہ ہمیں اس غلاظت سے باہر کیوں نہیں نکالتے؟ آخر کوئی آپکی اس حالت پر ترس بھی کیوں کھائے؟
لو جی ایک اور لطیفہ۔۔۔۔ پہلے امریکی ملکوں کے حالات بگاڑتے ہیں اور پھر جب جنگ جیسا ماحول پیدا ہو جاتا ہے تو پھر انکو اپنا اسلحہ مہنگے داموں بیچتے ہیں، جنگ کیلئے۔۔۔۔۔ پاکستان نے کشمیر کا مسئلہ 1948 کی جنگ میں‌ حل کر لیا تھا کہ امریکی یو این او کے دھکے سے درمیان میں آگئے اور یہ مسئلہ آج 60 سال بعد بھی جاری ہے :eek:

ویت نام جیسی کسانوں‌ کی آبادی پر امریکیوں‌ نے صرف اپنی انا کی وجہ سے جنگ مسلت کی۔ اسکا کیا جواز ہے آپکے پاس؟ اور جب انکا ملک جنگ کی بربادی سے تباہ ہوگیا تو آگئے امداد کرنے :grin:

طالبان امریکہ نے بنائے تھے روسیوں کو مارنے کیلئے، اور یہ سرد جنگ میں‌امریکی کی جیت کیلئے ریڑھ کی ہڈی ثابت ہوئے۔ آج امریکہ کہتا ہے کہ طالبان پاکستان نے بنائے سو آپنے آنکھیں‌ بند کرکے یقین کر لیا۔ فیکٹس آپکو خود نہیں‌ پتا اور آئے ہیں تنقید کرنے!
 
زیک

مسافر
لو جی ایک اور لطیفہ۔۔۔۔ پہلے امریکی ملکوں کے حالات بگاڑتے ہیں اور پھر جب جنگ جیسا ماحول پیدا ہو جاتا ہے تو پھر انکو اپنا اسلحہ مہنگے داموں بیچتے ہیں، جنگ کیلئے۔۔۔۔۔ پاکستان نے کشمیر کا مسئلہ 1948 کی جنگ میں‌ حل کر لیا تھا کہ امریکی یو این او کے دھکے سے درمیان میں آگئے اور یہ مسئلہ آج 60 سال بعد بھی جاری ہے :eek:

مسئلہ کشمیر میں امریکی؟
 
زیک

مسافر
ویسے عارف آپ کی پوسٹ سے لگتا ہے کہ آپ کو کشمیر کی جنگ کے بارے میں کم معلومات ہیں۔
 
خرم

محفلین
1948 میں کب جنگ جیت لی تھی؟ اور ویت نام کی جنگ کس نے شروع کی بھیا یہ معلوم ہے آپکو؟
طالبان کے لئے تو بھائی کبھی مرحومہ کا اعتراف یا نصیر اللہ بابر کے بیان ہی پڑھ لیتے آپ۔ اب اتنے وثوق سے کئے گئے آپ کے دعوے پر کوئی کہے بھی کیا؟
 
جی ہاں ویت نام کی جنگ فرانس نے شروع کی اور جب ہارنے لگا تو امریکہ سے مدد چاہی۔۔۔۔ امریکہ کی انوالومینٹ کے بعد جو ویتنام کا حشر نشر ہوا، وہ یہاں‌ بتانے کی ضرورت نہیں۔ اور طالبان کیلئے مجھے کسی ایک شخص کے بیانات پڑھنے کی ضرورت نہیں۔ ہسٹری ایک شخص نہیں لکھتا!
 
باسم

محفلین
story1.gif

امت
 
arifkarim

معطل
پاکستان کا ایٹمی قوت ہونا ایک خوبی نہیں مصیبت بن گیا۔ پہلے سی ٹی بی ٹی کے مسائل ، پھر اقتصادی اور معاشی پابندیاں۔ اوپر سے آمریت کی اجارا گردی۔۔۔ کیا کوئی یہ دعوی کر سکتا ہے کہ 1998 کے بعد پاکستان کے حالات پہلے سے بہت بہتر ہو گئے؟؟؟
 
مغزل

محفلین
بھیا مجھے تو شاعری چھوڑ تک بندی کا بھی دعوٰی نہیں۔ لہر میں جو بات شعر نما ہو گئی تو کہہ ڈالی۔ جب دل جلا ہو تو جو آئے نوکِ قلم پر رقم کر دیتے ہیں۔ اور یہ تین ساڑھے تین لاکھ کی بات آپ نے خوب کہی جن کا کوئی راہنما ہی نہ ہوگا۔ اب ایسے ہجوم کا مقدر کیا ہوتا ہے جس کا کوئی رہنما نہ ہو اور جس میں ہر ایک اپنا رہنما خود ہی ہو یہ جاننے کے لئے کسی فلسفے کی ڈگری نہیں‌چاہئے۔ بھیڑ بکریوں کی مانند یہ ریوڑ بھی کچھ توڑ پھوڑ کرکے رخصت ہو جائے گا۔ ارے جو آپس میں سے ہی کسی ایک کی رہنمائی پر متفق نہیں ہو سکتے وہ کوئی تبدیلی کیا لائیں گے اور قوم کو مژدہ جانفزا کیا سُنائیں گے؟ نپولین کہتا تھا کہ اگر گیدڑوں کی فوج کا سربراہ ایک شیر ہو تو وہ اپنی سپاہ کو فتح سے ہمکنار کر دے گا اور اگر شیروں کی فوج کا سربراہ ایک گیدڑ ہو تو وہ شیروں کی فوج کو شکست سے دوچار کروا دے گا۔ لیڈرشپ جانداروں میں نایاب ترین جنس ہے اور آپ اس کی ارزانی کا دعوٰی کرتے ہیں؟
عقل و فہم و تاریخ و فطرت انسانی سے اتنی بیگانگی اور دعوٰی اندھیروں کو دور کرنے کا؟ اب کوئی کیا کہے اور کسے سمجھائے۔ سب ہی افیونچی ہیں۔

نادان دوست ۔۔ فرانس کے ایوان کے سامنے جو 70 لاکھ لوگ جمع ہوئے تھے ان کا رہمنا کون تھا ؟
محرومی اور ’’ رہنماؤں‘‘ کے مارے ہوئے لوگ یہی کرتے ہیں۔۔۔ ہماری بدقسمتی کہ ہمیں جو بھی
ملا وہ لوٹنے کھانے والا ملا۔۔۔۔ ویسے ’’ بند کمرے میں بلی کا طرزِ عمل کبھی دیکھا ہے ‘‘ ؟؟؟؟؟؟
 
خرم

محفلین
تو کیا آپ ایک انقلابِ فرانس کی امید میں ہیں؟ اگر خدانخواستہ ایسا ہوا تو کیا آپ زندہ بچ جانے والوں میں ہوں گے؟ ایک بے ہنگم ہجوم آپکو ایک چھوٹی برائی سے نکال کر بڑی برائی میں ڈال دے گا۔ آپکا دین تو آپ کو تلقین کرتا ہے کہ دو افراد اگر سفر کر رہے ہوں تو ایک کو امام مقرر کرلیں۔ اس بے ہنگم ہجوم کے تو کہیں پر بھی اجازت و توصیف نہیں اور یہ قطعاَ حل نہیں ہے کسی بھی مسئلہ کا بلکہ اگر بہ نظر غور دیکھئے تو یہی مسئلہ ہے اس قوم کا اس وقت۔
 
arifkarim

معطل
بھائی لیڈر بھی تو کسی کام کے ہوں نا۔۔۔ یہاں‌ تو سب گیدڑ ہیں، امریکہ کے کندھوں پر بیٹھ کر آتے ہیں اور اسی پر بیٹھ کر واپس چلے جاتے ہیں۔۔۔ :(
 
مغزل

محفلین
تو کیا آپ ایک انقلابِ فرانس کی امید میں ہیں؟ اگر خدانخواستہ ایسا ہوا تو کیا آپ زندہ بچ جانے والوں میں ہوں گے؟ ایک بے ہنگم ہجوم آپکو ایک چھوٹی برائی سے نکال کر بڑی برائی میں ڈال دے گا۔ آپکا دین تو آپ کو تلقین کرتا ہے کہ دو افراد اگر سفر کر رہے ہوں تو ایک کو امام مقرر کرلیں۔ اس بے ہنگم ہجوم کے تو کہیں پر بھی اجازت و توصیف نہیں اور یہ قطعاَ حل نہیں ہے کسی بھی مسئلہ کا بلکہ اگر بہ نظر غور دیکھئے تو یہی مسئلہ ہے اس قوم کا اس وقت۔

جی ہاں۔۔۔ یہی امید ہے ۔۔۔ مجھے اپنی موت سے تعرض نہیں۔۔۔ دوست۔
بلکہ معاملہ تو۔۔۔۔ ’’ حق تو یہ ہے کہ حق ادا نہ ہوا ‘‘ کا ہی رہے گا۔۔ میری جان
جاتی ہے دس بار جائے ۔۔۔ اس مٹی پر میرا پورا خاندان قربان۔۔ مگر باقی تو سکھ سے رہیں گے۔۔ انشااللہ
کون سے امام کی بات کررہے ہیں آپ ۔۔۔ ان ملاؤں کی ۔۔۔ جو حلوے مانڈے کے حصول میں پوری قوم کو
جہنم میں جھونک چکے ہیں۔۔۔ یا اپنے مربی امریکہ شریف کی ؟؟؟ جس نے پوری دنیا میں کشت و خون
کا بازار گرم کر رکھا ہے۔۔۔

’’ بخشو بی بلی ۔۔۔ چوہا لنڈورا ہی بھلا ‘‘
 
نہیں بھیا میں ان میں سے کسی کی بھی بات نہیں کرتا۔ میں بات کرتا ہوں آپکی اور میری۔ ہم سب کی لیکن کوئی ایک رہبر ہو۔ کوئی ایک جس پر سب اعتبار کریں۔ کوئی ایک جس پر ذمہ داری ہو۔ اگر کسی بھی ہجوم میں ایسا کوئی نہیں تو جس ریوڑ کا کوئی گلہ بان نہ ہو، وہ ریوڑ شکار ہی ہوا کرتا ہے۔
اسی طرح مجھے مرنے پر اعتراض نہیں لیکن موت بامقصد ہو تبھی مرنے کا بھی مزا ہے۔ اور جینا تو بنا مقصد جینا ہی نہیں۔ اس مٹی کو آپ کی اور آپ کے خاندان کے خون کی نہیں، ہماری مخلص کوشش کی ضرورت ہے۔ اکتا کر کسی بھی نامعقول حل کی خواہش کرنا یا سپر ڈال دینا اس مٹی سے وفا نہیں ہے۔ گل کھلانے کے لئے خون نہیں پسینہ چاہئے ہوتا ہے بھیا اور بس۔
اور جہاں تک امریکہ کی بات ہے، میں چاہتا ہوں کہ میرا ملک امریکہ سے بڑھ کر خوبصورت، باانصاف اور طاقتور بنے اسی لئے بار بار کہتا ہوں کہ یہ دیکھو کہ امریکہ نے اپنا موجودہ مقام و مرتبہ کیسے حاصل کیا۔ مانا انہوں نے کچھ ناانصافیاں بھی کیں لیکن پھر بھی وہ گزشتہ ایک صدی سے اس مقام پر ہیں۔ آخر کیوں؟ وہ کیا چیز ہے جس نے انہیں اس مقام پر بحال رکھا ہوا ہے؟ یہ باتیں سوچنے کی ہیں۔ پچاس ریاستوں میں دنیا کے ہر کونے سے آئے لوگ آباد ہیں لیکن پھر بھی یہاں‌لسانی جھگڑے نہیں ہوتے، ہر طرح کا خطہ موجود ہے لیکن پھر بھی کہیں غیر ریاستی فوج نہیں موجود، کسی کو بھوکے مرجانے کا ڈر نہیں، کسی کو ناانصافی کا خطرہ نہیں، امیر غریب سب کے لئے انصاف برابر ہے، ہر کوئی ایک دوسرے کو دیکھ کر مسکراتا ہے، لوگ ایکدوسرے پر اعتبار کرتے ہیں، سچ بولتے ہیں، ایکدوسرے کی مدد کرتے ہیں۔ آخر کیوں؟ وہ کیا چیز ہے جس نے امریکیوں کو اتنا پرسکون بنا رکھا ہے؟ میں چاہتا ہوں کہ ہم یہ سوچیں اور پھر کوشش کریں اپنے ملک کو ایسا بنانے کی۔ میں نہیں چاہتا کہ میرے ملک میں انقلاب فرانس آئے کہ ایسے "انقلاب" میں نجانے کس کس کو رونا پڑ جائے۔ میں چاہتا ہوں کہ ہم اس سے بہت پہلے ہی جاگ جائیں۔
 
قبلہ صرف ایک چیز ::

مولائے کائنات حضرت علی کرم اللہ وجہہ کریم کا فرمان ہے۔
’’ معاشرہ کفر پر تو زندہ رہ سکتا ہے لیکن ناانصافی پر نہیں ‘‘
ہمارے معاشرے میں‌سب سے بڑا فقدان یہی ہے ۔ آپ رہنما کی بات کرتے ہیں
کوئی ایک چن دیجئے ۔۔۔۔ بس ایک۔۔۔۔۔۔

باقی امریکیوں کے قصیدے کی ضمن میں ، میں صرف 10 فیصد ہی اتفاق کروں گا۔
 
arifkarim

معطل
اور جہاں تک امریکہ کی بات ہے، میں چاہتا ہوں کہ میرا ملک امریکہ سے بڑھ کر خوبصورت، باانصاف اور طاقتور بنے اسی لئے بار بار کہتا ہوں کہ یہ دیکھو کہ امریکہ نے اپنا موجودہ مقام و مرتبہ کیسے حاصل کیا۔ مانا انہوں نے کچھ ناانصافیاں بھی کیں لیکن پھر بھی وہ گزشتہ ایک صدی سے اس مقام پر ہیں۔ آخر کیوں؟ وہ کیا چیز ہے جس نے انہیں اس مقام پر بحال رکھا ہوا ہے؟ یہ باتیں سوچنے کی ہیں۔

بھائی 2010 کے بعد سے امریکہ کی طاقت ختم ہو رہی ہے اور چین اس خلا کو پورا کرے گا۔۔۔۔ چین انشاءاللہ اگلی صدی کی معاشی طاقت ہوگا!
ہر قوم کو زوال آتا ہے، بشرطیکہ وہ دوسری قوموں کیساتھ ناانصافی نہ کرے اور خدا کے بتائے ہوئے رستہ پر چلے۔ ان مغربیوں کے زوال کا زمانہ زیادہ دور نہیں۔۔۔۔
ایک زمانہ تھا کہ فرعونیوں کو لوگ کہتے تھے کہ ان پر کبھی زوال نہیں‌ آئے گا، مگر ان کی سب شان و شوکت حضرت موسی علیہ السلام کے نزول کے بعد ختم ہو گئی۔
یہی حال پارسیوں، یونانیوں، رومنز، اور دوسری شہرہ آفاق سلطنتوں کا بھی ہوا، جن میں تمام اسلامی سلطنتیں بھی شامل ہیں۔ اس لئے امریکہ کو اپنے ملک کا رول ماڈل بنانا ہمیشہ کیلئے ناکامی کو اپنانا ہے۔۔۔ آخر کیوں ہمیں بار بار بہتری کیلئے مغربی اقوام کی طرف دیکھنے پر مجبور کیا جاتا ہے؟؟؟ کیا ہم یہ بھول جاتے ہیں کہ مغربی اقوام نے مسلمان عالموں و فلاسفروں کی کتب سے استفادہ کرکے اپنی تہذیب کی بنیاد ڈالی؟;)
 
خرم

محفلین
مغل بھیا اگر نہیں ملتا کوئی ایک رہنما تو ڈھونڈئیے۔ کیا پندرہ کروڑ میں آپکو ایک بندہ نہیں ملتا؟ شائد ہمارے دیکھنے میں ہی قصور ہو پھر۔ اور امریکہ کی تعریف کا آپکو قائل کرنا مقصد نہیں۔ مقصد یہ شعور اجاگر کرنا ہے کہ کونسے خواص ایک ملک کو مضبوط بناتے ہیں اور یہ کوشش کرنا ہے کہ ان مثبت خواص کو اپنے ملک میں رائج کیا جائے۔
عارف - آپ نے انشاء اللہ چین کی بات کرکے میری ہر دلیل کو وزن دے دیا ہے۔ آخر کیوں آپکے قلم سے چین نکلا؟ پاکستان کیوں نہیں نکلا؟ اور اگر چین سپر پاور بن بھی جائے گا تو آپکو ہمیں کیا؟ ہمارا ملک تو وہی رہے گا نا؟ اسی طرح بے حال۔ مسلمانوں کی ازمنہ قدیم میں سائنسی ترقی سے کسی کو بھی انکار نہیں لیکن اس کی بڑھک تبھی ماری جا سکتی ہے اگر ہم کسی طرح وقت کے پہئے کو پیچھے گھما سکیں۔ جب انہوں نے یہ ترقی کی تھی، تب وہ سپر پاور بھی تھے۔ آج کی دنیا میں جینا ہے تو آج کی بات کیجئے۔ پدرم سلطان بود کی بجائے اپنے زور بازو پر توجہ دیجئے۔ نالہ و فریاد سے اسلاف کی عظمت گم گشتہ واپس آنے کی نہیں۔ میدان عمل میں کودنا شرط اول ہے۔ یہ کرنے کو تیار ہیں ہم؟
 
Top