محمد تابش صدیقی
منتظم
الحمد للہ!
آج سے تقریباً تین ماہ پہلے دادا مرحوم محمد عبد الحمید صدیقی (نظرؔ لکھنوی) کے مطبوعہ نعتیہ کلام "لمعاتِ نظر" کو برقیانے کا فیصلہ کیا۔
اور الحمد للہ تین ماہ سے کم کے مختصر عرصہ میں یہ کام پایۂ تکمیل تک پہنچ گیا ہے۔
یہ سراسر اللہ تعالیٰ کا فضل و کرم ہے کہ مجھ گنہگار سے اتنا بابرکت کام کروایا۔
لمعاتِ نظر میں 267 نعتیں، 11 نعتیہ قطعات، 4 مناقبِ خلفائے راشدینؓ ، 9 مناقب اور 24 قطعات نذرِ حضرت امام حسین ؓ شامل ہیں۔
لمعاتِ نظر کی پی۔ ڈی۔ ایف۔ یہاں سے ڈاؤنلوڈ کی جا سکتی ہے۔
لمعاتِ نظر پر ایک تعارفی پروگرام ARY QTV پر شعراء کے تعارف کے سلسلے "خوشبوئے حسان" میں پیش کیا گیا تھا۔ جو یہاں پر دیکھا جا سکتا ہے۔
اس سلسلے میں والدِ محترم کا خاص طور پر مشکور ہوں کہ انہوں نے مسلسل رہنمائی کی اور پروف ریڈنگ کا کٹھن کام بھی سر انجام دیا۔
آپ احباب کی طرف سے حوصلہ افزائی نے بھی مہمیز کا کام کیا۔
اور کتاب کی فارمیٹنگ کے حوالے سے عارف کریم بھائی کی رہنمائی کا بھی تہِ دل سے ممنون ہوں۔
دعاؤں کا طالب

آخری تدوین: