لنکس کیا ہے؟

سید عاطف علی

لائبریرین
ہماری سابقہ فرانسیسی کمپنی الکاٹیل میں ٹریننگ کا جو مواد فرانس سے آتا تھا اس میں لائینکس کہا جاتا تھا۔اس لیے تلفظ کا خیال آیا۔
کافی اصطلاحی الفاظ کے تلفظ میں کئی طرح کا رواج ہوتا ہے۔ جیسے کچھ لوگ کیش میموری کو کےشے میموری کہتے ہیں۔
 
فاتح

arifkarim

معطل
لِ نَکس۔
یوں تو اسے لائِنکس بھی کہا جاتا ہے لیکن لگ بھگ دس سال قبل اس کے موجد لائنس ٹورالڈز کا ایک بیان سنا تھا جس میں اس نے کہا تھا میرے نام کا تلفظ لائِنَس ہے لیکن اس آپریٹنگ سسٹم کا تلفظ لِنَکس ہے۔
انگلش میں تو ظاہر ہے لائنکس بنے گا البتہ اسویڈش، ڈینش اور نارویجن میں لینوکس تلفظ ہے۔
اسکے جد امجد چونکہ اسویڈش ہیں اور یہ نام (Linus) اسکینڈینیویا میں کافی عام ہے اسلئے میرے خیال میں اسے اسکے اصل نام سے پکارنا بہتر ہے۔
 
انگلش میں "ظاہر" نہیں ہے کہ لائنکس بنے گا۔۔۔ اسے کہتے ہیں ساری رات ہیر اور رانجھے کہ کہانی سنتے رہے اور صبح پوچھتے ہیں کہ ہیر لڑکی تھی یا لڑکا :rollingonthefloor:
 
arifkarim

معطل
انگریزی میں "طرزیں" نہیں ہوتیں۔
give
hive
lice
police
قریب ترین line تھا۔ اسلئے لینوس نے اسے لائینکس کہہ دیا ۔ ویسے بھی لینوس کا انگریزی تلفظ لائنس ہی بنتا ہے۔ ہم یہاں ہر مغربی ایجاد کو اسکے انگریزی نام سے بلاتے ہیں البتہ لینوکس کو کبھی لائنکس نہیں کہتے۔ سب جانتے ہیں کہ یہ سویڈش لفظ ہے۔
 
فاتح

لائبریرین
قریب ترین line تھا۔ اسلئے لینوس نے اسے لائینکس کہہ دیا ۔ ویسے بھی لینوس کا انگریزی تلفظ بھی لائنس ہی بنتا ہے۔
لائن قریب ترین۔۔۔ :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
یہ ویڈیو دیکھیے اور اگلا مراسلہ اس کے بعد لکھیے گا
واپس آتے ہیں لِنَکس کی جانب کہ یہ لائنکس نہیں بلکہ لِنَکس ہی ہے۔ :)
 
فاتح

لائبریرین
جی عام مستعمل تو لینکس ہی ہے اب۔ البتہ اسکا جد امجد اگر اسے اپنے نام کے تلفظ سے بلواتا خواہ اسویڈش میں یا انگریزی میں تو لینکس نہیں بنتا۔
ہوئی مدت کہ غالب مر گیا پر یاد آتا ہے
وہ ہر اک بات پر کہنا کہ یوں ہوتا تو کیا ہوتا
 
یاز

محفلین
اصلی ونڈوز استعمال کریں ;)
تجویز تو اچھی ہے۔اس سے پہلے تو کبھی اصل ونڈوز استعمال نہیں کی تھی۔ چند ماہ قبل ہی ونڈوز ایکس پی سے اپنا بارہ سالہ ناتہ توڑ کر ونڈوز سیون کی تنصیب کی تو کسی جنتر منتر سے وہ ونڈوز اصلی بن گئی۔ مائیکروسوفٹ والوں نے اس کو مفت میں ونڈوز دَس میں اپ گریڈ کرنے کی پیشکش کی تو بغلیں بجاتے ہوئے اس کو بھی قبول کر لیا۔ امید ہے کہ یہ بھی اصل ونڈوز ہی سمجھی جاوے گی۔ اس میں واقعی وائرس کا دخول کم محسوس ہو رہا ہے۔
لیکن مجھے لگتا ہے کہ یہ ونڈوز وغیرہ خود بھی "وائرس بٹا دو" کے برابر ضرور ہوتی ہیں۔
 
عباس اعوان

محفلین
. لنکس کرنل اس میں اہم چیز ہے
کرنل ہر آپریٹنگ سسٹم میں موجود ہوتا ہے۔ کرنل کے بغیر کسی آپریٹنگ سسٹم کا وجود نہیں۔ اس کا نام کرنل اسی وجہ سے ہے کہ ساری اہم ترین چیزیں کرنل میں ہی ہوتی ہیں۔ یوں کہہ لیں کہ کرنل آپریٹنگ سسٹم کا دماغ ہے۔
 
دماغ سے زیادہ شاید نروس سسٹم۔ انسانی دماغ اگر کومہ کی حالت میں بھی تو موٹورک فنکشن جو غالبا دماغ کی نچلی جانب ہوتے ہیں کام کرتے رہتے ہیں۔
 
Top