لنکس کے لیے کی بوڑڈ لے آئوٹ چاہیے۔

محمد سعد

محفلین
مزید یہ غلطی درست کر لیں کہ کی بورڈ لے آؤٹ سے پہلے اور بعد میں <> نہیں لگانا۔یعنی <monotype> نہیں، صرف monotype جو کہ فائل کا نام ہے ۔ مثال میں میں نے یہ نشانات اس لیے لگائے تھے کہ ذرا مختلف نظر آئے اور معلوم ہو کہ یہاں کچھ فرق ہے۔
 

ابنِ حرم

محفلین
اب ایک اور مسلہ آ گیا ہے۔
Screenshot_from_2015_08_05_16_59_55.png
 

محمد سعد

محفلین
جی ہاں۔ اب یہ انسٹال ہو گیا ہے۔ بس کمپیوٹر کو ریسٹارٹ کریں تو لے آؤٹس کی فہرست میں اسے آ جانا چاہیے۔ اگر کوئی مسئلہ بنتا ہے تو اس صورت سے نمٹنے کے لیے پرانی کنفیگریشن کا ایک بیک اپ بھی بن گیا ہے، جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں۔
اگر کبھی دوبارہ اس پروگرام کی ضرورت پڑے تو آپ خود پروگرام سے بھی پوچھ سکتے ہیں کہ اس کا استعمال کیسے کرنا ہے۔
کوڈ:
python kb_install --help
 

ابنِ حرم

محفلین
اب میں مونو ٹائیپ کی بورڈ لے آئوٹ کے ذریعے ٹائیپ کر رہا ہوں۔ اور اب مجھے بہت اچھا لگ رہا ہے۔ اب میں اِس لے آوٹ کو اِس فارم پر بھی شعیر کروں گا۔:)
 

تجمل حسین

محفلین
یہ آپ نے عارضی فائل شیئرنگ کروائی ہے یا ان سائٹس پر موجود اپنے اکاؤنٹ سے مستقل شیئرنگ کروائی ہے؟
 
Top