لنکس کے لیے کی بوڑڈ لے آئوٹ چاہیے۔

ابنِ حرم

محفلین
السلام علیکم
میں نے تھورا عرصہ پہلے اپنے کمپیوٹر میں لنکس منٹ انسٹال کے ہے اور اب مجھے اُس کے لیے اینپیج مونوٹائیپ کئی بوڑڈ لےآوٹ چاہے۔ اگر کوئی اِس بارے میں میری مدد کر سکتا ہے تو بہت مہربانی ہو گئی۔ ونڈہ کے لیے مونوٹائیپ کی بوڑڈ لےآوٹ کا لنک یہ ہے لیکن مجھے اینکس کے لیے چاہیے۔شکریہ
http://www.cle.org.pk/software/localization/keyboards/windowsmonotypekb.html
 
محمد سعد

محفلین
کیا لینکس کیلئے انپیج فونیٹیک کیبورڈ پہلے سے موجود نہیں؟
فونیٹک دو تین ہیں۔ ایک کرلپ کا نیا فونیٹک بھی ہے۔ مقتدرہ کا ہے۔ فہرست میں ایک WinKeys والا بھی نظر آیا جس سے میری زیادہ واقفیت نہیں ہے۔ مونوٹائپ کا عنوان تو نظر نہیں آیا۔ نہ میں مونوٹائپ لے آؤٹ سے واقف ہوں کہ اس کا ونڈوز کیز والے کے ساتھ موازنہ کر سکوں۔
خیر، پروگرام دستیاب ہے۔ اسے لکھنے کا مقصد یہی تھا کہ کسی کو ہم پر انحصار ہی نہ کرنا پڑے اور صارفین خود آسانی سے اپنی مرضی کے لے آؤٹ بنا سکیں۔ لگے ہاتھوں مجھے یہ بھی علم ہو جائے گا کہ یہ پروگرام ایک عام صارف کے لیے کتنا کارگر ہے اور مزید کن کن تبدیلیوں کی اسے ضرورت ہے۔ ;)
ابنِ حرم ، اگر آپ کو اپنا مطلوبہ لے آؤٹ تیار نہ ملے اور آپ خود بنانے کا فیصلہ کریں تو گزارش ہے کہ "جنریٹ فائل" کے بٹن سے اس کی ایک فائل بنا کر یہاں بھی شئیر کر دیجیے گا۔ :)
 
ابنِ حرم

محفلین
میں نے آپ زیپ فائیل ڈائونلوڈ کر لی ہے اُس میں چار فائیلیں ہے۔ اُن میں سے دو ٹیکسٹ کی فائیل ہیں۔ اور دو دوسری فائیل ہیں جن کا مجھے پتا نہیں ہے کہ یہ کون سی فائیل ہے اُن کو اوپن کرنے ٹیکسٹ ایڈیٹر میں کوئی کوڈ اوپن ہو جاتا ہے۔ اب مجھے بتائیں کہ پروگرام کو رن کس طرح کرنا ہے؟
 
آخری تدوین:

تجمل حسین

محفلین
اوپر محمد سعد کا دیا گیا ربط کھولیں۔ دائیں ہاتھ ایک پٹی میں ڈاؤنلوڈ اِن زپ لکھا ہوگا۔ اس پر کلک کردیں ہوجائے گا۔
 
محمد سعد

محفلین
میں نے آپ زیپ فائیل ڈائونلوڈ کر لی ہے اُس میں چار فائیلیں ہے۔ اُن میں سے دو ٹیکسٹ کی فائیل ہیں۔ اور دو دوسری فائیل ہیں جن کا مجھے پتا نہیں ہے کہ یہ کون سی فائیل ہے اُن کو اوپن کرنے ٹیکسٹ ایڈیٹر میں کوئی کوڈ اوپن ہو جاتا ہے۔ اب مجھے بتائیں کہ پروگرام کو رن کس طرح کرنا ہے؟
دو پائتھن پروگرام ہوں گے جس کوڈ کی آپ بات کر رہے ہیں۔ ان کو رائٹ کلک کر کے permissions والے ٹیب میں execute کی اجازت دیں تو آپ ان کو ڈبل کلک سے چلا سکیں گے۔
 
محمد سعد

محفلین
ان میں جو klidsaz کی فائل ہے، وہ آپ کے کام کا پروگرام ہے۔ دوسرا kb_install کمانڈ لائن سے یا کلیدساز کے ذریعے استعمال ہو گا۔
 
تجمل حسین

محفلین
میں نے آپ زیپ فائیل ڈائونلوڈ کر لی ہے اُس میں چار فائیلیں ہے۔ اُن میں سے دو ٹیکسٹ کی فائیل ہیں۔ اور دو دوسری فائیل ہیں جن کا مجھے پتا نہیں ہے کہ یہ کون سی فائیل ہے اُن کو اوپن کرنے ٹیکسٹ ایڈیٹر میں کوئی کوڈ اوپن ہو جاتا ہے۔ اب مجھے بتائیں کہ پروگرام کو رن کس طرح کرنا ہے؟
نئی بات لکھنے کے لیے پہلے پیغام کو ختم مت کیا کریں بلکہ نئے تبصرے میں لکھا کریں۔ بصورت دیگر پتہ نہیں چلتا کہ آپ کی کس بات کا جواب دیا گیا ہے۔
 
ابنِ حرم

محفلین
کمپیوٹر میں سافٹویر اوپن ہو گیا ہے۔ اب انشاء اللہ بہت جلد مونوٹائیپ لی اوٹ بنا لوں گا۔ اب ذرا یہ بتائیں کہ جو فائیل ہم جرنیٹ کریں گے اُس فائیل کو ہم اپنے کمپیوٹر میں انسٹال کس طرح کریں گے؟
 
فائل صرف جنریٹ کرنے کے لیے جنریٹ کا بٹن ہے جس سے آپ کو ایک ٹیکسٹ فائل حاصل ہو گی جس میں کی بورڈ لے آؤٹ کا کوڈ ہو گا۔ اس فائل کو اپنے مخصوص فولڈر میں ڈالنا ہوتا ہے۔ ان چکروں میں پڑنے کے بجائے فائل جنریٹ کرنے کے بعد پروگرام بند کرنے سے پہلے انسٹال کی بورڈ کا بٹن دبا دینا۔ انسٹال کرنے کے لیے پہلے جنریٹ کا بٹن استعمال کرنا ضروری نہیں۔ ایسا بس اس صورت کے لیے ہے جب آپ لے آؤٹ کسی اور کو بھی دینا چاہیں۔
ابھی پروگرام میں میں نے پہلے سے بنایا ہوا لے آؤٹ ایڈٹ کرنے کے لیے لوڈ کرنے کی صلاحیت نہیں ڈالی۔ اتنا وقت نہیں نکال پایا۔ ہاں ایک بار فائل حاصل کر لینے کے بعد آپ اسے انسٹال کر سکتے ہیں kb_install والے پروگرام کے ذریعے جو کہ کمانڈ لائن کے ذریعے چلے گا۔
 
ابنِ حرم

محفلین
کئی بورڈ لے آوٹ تیار کر لیا ہے لیے وہ انسٹال نہیں ہو رہا لکھا ہوا آتا ہے۔ some thing went wrong
لیکن میں نے فائیل بھی جرنیٹ کر لی تھی اِس لیے آپ مجھے بتا دیں کہ فائیل کے ذریعے ہم کس طرح کی بورڈ لے آوٹ انسٹال کر سکتے ہیں؟
 
کی بورڈ پراپرٹیز آپ نے کیا رکھی تھیں؟
 
محمد سعد

محفلین
جس پیغام کی آپ بات کر رہے ہیں، اس کے فوراً بعد مزید تفصیلات بھی لکھی ہوئی آتی ہیں۔ وہ کیا تھیں؟
 
ابنِ حرم

محفلین
میرے خیال میں اگر پراپرٹیز میں کچھ مسلہ بننا تھا تو وہ لینگوج کوڈ کا ہی بننا تھا لیکن میں نے نیٹ سے سرچ کر کے اُردو کا لینگوج کوڈ لکھ دیا تھا جو یہ ہے urd
 
ابنِ حرم

محفلین
آپ یہ بتا دیں کہ میں نے جو فائیل جرنیٹ کی ہے اُس کو ہم کیسے انسٹال کر سکتے ہیں۔ شائد کوئی کام بن جائے۔
 
محمد سعد

محفلین
آپ یہ بتا دیں کہ میں نے جو فائیل جرنیٹ کی ہے اُس کو ہم کیسے انسٹال کر سکتے ہیں۔ شائد کوئی کام بن جائے۔
یوں کریں کہ پروگرام کے فولڈر میں رائٹ کلک کر کے وہاں پر کمانڈ ٹرمنل کھولیں۔ پھر یہ کمانڈ لکھیں۔
کوڈ:
sudo python kb_install --file=<path_to_kb_file> --name=ur_mono --description="Urdu Monotype" --short-description=ur_mono --langcode=urd
یہاں <path_to_kb_file> کی جگہ کیبورڈ والی فائل کا مکمل پاتھ دے دیں۔ یا آسانی کے لیے اسی فولڈر میں ڈال کر صرف فائل کا نام۔
نام اور دیگر تفصیلات اپنی پسند کے مطابق تبدیل کر سکتے ہیں۔ name کو بہرحال مختصر رکھنا کہ یہ اس کیبورڈ لے آؤٹ کا "مشینی نام" ہو گا۔ فہرستوں میں یہ description والے لیبل کے ساتھ آئے گا اور انڈکیٹر میں اس کا مختصر لیبل short-description والا آئے گا۔

جی یو آئی کے ذریعے (انسٹال کے فنکشن میں) یہی کمانڈ چلائی جاتی ہے۔ البتہ لگ رہا ہے کہ کمانڈ کو روٹ کا پاسورڈ پہنچانے میں کوئی نئی دشواری پیدا ہو گئی ہے۔ اسے درست کرنا پڑے گا۔
 
آخری تدوین:

ابنِ حرم

محفلین
اِس طریقہ سے بھی انسٹال نہیں ہو رہا یہ ہے سکرین شاٹ
e989842858f440b11c4131d3d44c6a1f.png
 
Top