لوکل ہوسٹ پر سب ڈومین کیسے بنائی جا سکتی ہے؟

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

بعض اوقات لوکل ہوسٹ‌ پر مختلف سکرپٹس پر تجربات کے دوران سب ڈومین بنانے کی ضرورت پیش آتی ہے۔ کیا آپ دوستوں میں سے کسی کو لوکل ہوسٹ پر سب ڈومین بنانے کا آسان طریقہ معلوم ہے؟
 

MyOwn

محفلین
نبیل بھائی یہ اس بات پر انحصار کرتا ہے کہ اپ اپاچی انسٹال کیا ہوا ہے یاں‌ پھر Iis اپ بتائیں اپ نے کونسا انسٹال کیا ہوا ہے تو میں‌انشاءاللہ مکمل تفصیل کے ساتھ حاضر ہوں گا۔

والسلام
 

ساجداقبال

محفلین
نبیل بھائی اپاچی کی صورت میں یہ اسطرح بنائے جا سکتے ہیں سب ڈومینز: (میں نے ڈیفالٹ localhost ڈومین ہی استعمال کر کے دیکھا ہے، دوسرے بھی اسیطرح چلیں گے(
سب سے پہلے اپنی Hosts فائل جو C:\WINDOWS\system32\drivers\etc میں ہوتی ہے کو ایڈٹ کریں۔
127.0.0.1 localhost کے نیچے اسی آئی پی کے ساتھ اپنا سب ڈومین شامل کر لیں۔ جیسے 127.0.0.1 wp.localhost
سیو کر کے اپاچی کی ڈائریکٹری میں آجائیں۔
confg میں httpd.conf کھولیں اور ورچوئل ہوسٹ کی لائن پر آئیں۔ وہاں اپنا ورچوئل ہوسٹ اسطرح ایڈ کریں:
کوڈ:
NameVirtualHost 127.0.0.1:80

<VirtualHost 127.0.0.1:80>
DocumentRoot D:/xampp/htdocs/
ServerName localhost
ServerAdmin admin@localhost
</VirtualHost>

<VirtualHost wordpress.localhost:80>
DocumentRoot d:/xampp/htdocs/wordpress
ServerName wordpress.localhost
ServerAdmin admin@localhost
<Directory "C:/path/to/domain1/">
Options Indexes FollowSymLinks
AllowOverride FileInfo
Order allow,deny
Allow from all
</Directory>
</VirtualHost>
جلد بازی میں شاید میں نے کچھ ٹھیک طرح نہیں لکھا لیکن امید ہے آپکا کام چل جائیگا۔ ;)
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ ساجد۔ میں نے ایک مرتبہ اس طرح ورچوئل ہوسٹ سیٹ‌ اپ کیا تھا۔ لیکن یونیفارم سرور پر ورچوئل ہوسٹ‌ کرنے میں کافی مشکلات پیش آئی تھیں۔
 

ساجداقبال

محفلین
یہاں آپکا یونیفارم سرور فیل ہوگیا۔ ;) میں نے xammp پر آزمایا ہے بالکل فٹ چلتا ہے۔ ویسے اسکا تعلق تو اپاچی سے ہے، یونیفارم سرور سے گڑبڑ کیوں؟ کیا یونیفارم سرور کوئی پرانا اپاچی استعمال کرتا ہے؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
نہیں یونیفارم سرور فیل نہیں ہوا تھا بلکہ اس میں ورچوئل ہوسٹ کافی دقت سے سیٹ‌ اپ ہوا تھا۔ یہ کام کیے کافی دن ہو گئے ہیں اور مجھے یاد نہیں آ رہا کہ کونسی سیٹنگز کی تھیں۔
 

MyOwn

محفلین
چلیں‌اپکا مسلہ حل ہو گیا۔ میں‌دیر سے آیا ہوں۔ لیکن اگر اپ ان سیب ڈومینز کو گلوبلی ایکسس کرنا چاہیں‌تو پھر Dns سیٹنگز بھی اپکو دیکھنی پڑے گئیں۔

والسلام
 
Top