نبیل بھائی اپاچی کی صورت میں یہ اسطرح بنائے جا سکتے ہیں سب ڈومینز: (میں نے ڈیفالٹ localhost ڈومین ہی استعمال کر کے دیکھا ہے، دوسرے بھی اسیطرح چلیں گے(
سب سے پہلے اپنی Hosts فائل جو C:\WINDOWS\system32\drivers\etc میں ہوتی ہے کو ایڈٹ کریں۔
127.0.0.1 localhost کے نیچے اسی آئی پی کے ساتھ اپنا سب ڈومین شامل کر لیں۔ جیسے 127.0.0.1 wp.localhost
سیو کر کے اپاچی کی ڈائریکٹری میں آجائیں۔
confg میں httpd.conf کھولیں اور ورچوئل ہوسٹ کی لائن پر آئیں۔ وہاں اپنا ورچوئل ہوسٹ اسطرح ایڈ کریں:
کوڈ:
NameVirtualHost 127.0.0.1:80
<VirtualHost 127.0.0.1:80>
DocumentRoot D:/xampp/htdocs/
ServerName localhost
ServerAdmin admin@localhost
</VirtualHost>
<VirtualHost wordpress.localhost:80>
DocumentRoot d:/xampp/htdocs/wordpress
ServerName wordpress.localhost
ServerAdmin admin@localhost
<Directory "C:/path/to/domain1/">
Options Indexes FollowSymLinks
AllowOverride FileInfo
Order allow,deny
Allow from all
</Directory>
</VirtualHost>
جلد بازی میں شاید میں نے کچھ ٹھیک طرح نہیں لکھا لیکن امید ہے آپکا کام چل جائیگا۔