لڑکوں کی بےرخی پر لڑکیوں کا شکوہ

یوسف-2

محفلین
تو پھر لڑکیوں سے گزارش ہے کہ مذکورہ غموں کے خلاف مہم چلائیں تا کہ لڑکے غم جاناں کی طرف لوٹ آئیں ورنہ تحفے ملیں گے نہ خون سے لکھے گئے خط :)

بہر حال حوصلہ افزائی کے لئے شکریہ
میں اگر شاعر کبھی ہوتا تو لڑکوں کے غم بھی منظوم کرتا :p
 
لڑکیوں کی بےرخی پر راجا بھائی کا شکوہ
( امجد علی راجا سے معذرت کے ساتھ)​
جانے کس دیس کھو گئی ہیں آپ
ہم سے کیوں دور ہو گئی ہیں آپ
کالج آنے کو دل نہیں کرتا
خار راہوں میں بو گئی ہیں آپ
راج کرنے کا خواب تھا اپنا
سارے ارماں ڈبو گئی ہیں آپ
کچھ بھی لیتی نہیں ہیں تحفے میں
کیسی پتھر سی ہوگئی ہیں آپ
کیسے کہہ دیں ہمارے خوابوں کو
آنسوؤں میں ڈبو گئی ہیں آپ
خون سے خط جو ہم نے لکھے تھے
کیوں ندی میں ڈبو گئی ہیں آپ
ہم سے شادی کا ذکر چھِڑتے ہی
ڈر کےمارے ہی رو گئی ہیں آپ
ہم پہ اشعار بھی نہیں لکھتیں
کیسے غافِل سی ہو گئی ہیں آپ
چھیڑتی ہیں نہ تاڑتی ہیں ہمیں
کتنی بےذوق ہو گئی ہیں آپ
محمد وارث، یوسف-2 ، فیصل عظیم فیصل ، محمد یعقوب آسی ، نایاب ، الف عین ، مہ جبین ،
 
یوسف-2

محفلین
لڑکیوں کی بےرخی پر راجا بھائی کا شکوہ
( امجد علی راجا سے معذرت کے ساتھ)​
جانے کس دیس کھو گئی ہیں آپ
ہم سے کیوں دور ہو گئی ہیں آپ
کالج آنے کو دل نہیں کرتا
خار راہوں میں بو گئی ہیں آپ
راج کرنے کا خواب تھا اپنا
سارے ارماں ڈبو گئی ہیں آپ
کچھ بھی لیتی نہیں ہیں تحفے میں
کیسی پتھر سی ہوگئی ہیں آپ
کیسے کہہ دیں ہمارے خوابوں کو
آنسوؤں میں ڈبو گئی ہیں آپ
خون سے خط جو ہم نے لکھے تھے
کیوں ندی میں ڈبو گئی ہیں آپ
ہم سے شادی کا ذکر چھِڑتے ہی
ڈر کےمارے ہی رو گئی ہیں آپ
ہم پہ اشعار بھی نہیں لکھتیں
کیسے غافِل سی ہو گئی ہیں آپ
چھیڑتی ہیں نہ تاڑتی ہیں ہمیں
کتنے بےذوق ہو گئی ہیں آپ
محمد وارث، یوسف-2 ،

واہ بھائی واہ! ادھر ہم نے خواہش کی، اُدھر آپ نے پوری کردی۔ بہت خوب اور بہت بہت شکریہ :)
 
نایاب

لائبریرین
لڑکوں کی بےرخی اور وہ بھی لڑکیوں سے؟ ممکن تو نہیں، لیکن فرض کرلینے میں حرج ہی کیا ہے :)

لڑکوں کی بےرخی پر لڑکیوں کا شکوہ

جانے کس دیس کھو گئے لڑکے
ہم سے کیوں دور ہو گئے لڑکے
کالج آنے کو دل نہیں کرتا
خار راہوں میں بو گئے لڑکے
راج کرنے کا خواب تھا اپنا
سارے ارماں ڈبو گئے لڑکے
کچھ بھی دیتے نہیں ہیں تحفے میں
کتنےکنجوس ہو گئے لڑکے
مست آنکھوں کا دلنشیں کاجل
آنسوئوں میں ڈبو گئے لڑکے
خون سے خط بھی اب نہیں لکھتے
کس قدر خشک ہو گئے لڑکے
ہم سے شادی کا ذکر چھڑتے ہی
ڈر کےمارے ہی رو گئے لڑکے
ہم پہ اشعار بھی نہیں لکھتے
کیسے جاہل سے ہو گئے لڑکے
چھیڑتے ہیں نہ تاڑتے ہیں ہمیں
کتنے بےذوق ہو گئے لڑکے
[/USER]

لڑکیوں کی بےرخی پر راجا بھائی کا شکوہ
( امجد علی راجا سے معذرت کے ساتھ)​
جانے کس دیس کھو گئی ہیں آپ
ہم سے کیوں دور ہو گئی ہیں آپ
کالج آنے کو دل نہیں کرتا
خار راہوں میں بو گئی ہیں آپ
راج کرنے کا خواب تھا اپنا
سارے ارماں ڈبو گئی ہیں آپ
کچھ بھی لیتی نہیں ہیں تحفے میں
کیسی پتھر سی ہوگئی ہیں آپ
کیسے کہہ دیں ہمارے خوابوں کو
آنسوؤں میں ڈبو گئی ہیں آپ
خون سے خط جو ہم نے لکھے تھے
کیوں ندی میں ڈبو گئی ہیں آپ
ہم سے شادی کا ذکر چھِڑتے ہی
ڈر کےمارے ہی رو گئی ہیں آپ
ہم پہ اشعار بھی نہیں لکھتیں
کیسے غافِل سی ہو گئی ہیں آپ
چھیڑتی ہیں نہ تاڑتی ہیں ہمیں
کتنے بےذوق ہو گئی ہیں آپ
[/USER]
یعنی ۔۔۔ اس کو کہتے ہیں: ’’نہلے پہ دہلا‘‘ ۔۔ یا پھر ۔۔ پہلے ’’نہلانا‘‘ اور پھر ’’دَہلانا‘‘ ؟؟؟؟

[/USER]

واقعی نہلے پہ دہلا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خوب نہلایا اور دھلایا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ کتنے شائد " وزن " کے باعث " کتنی " نہ ہو سکا ۔۔۔۔۔۔۔۔؟
بہت سی دعاؤں بھری داد آپ دونوں محترم بھائیوں کے نام
 
لڑکیوں کی بےرخی پر راجا بھائی کا شکوہ
( امجد علی راجا سے معذرت کے ساتھ)

محمد وارث، یوسف-2 ، فیصل عظیم فیصل ، محمد یعقوب آسی ، نایاب
یعنی ۔۔۔ اس کو کہتے ہیں: ’’نہلے پہ دہلا‘‘ ۔۔ یا پھر ۔۔ پہلے ’’نہلانا‘‘ اور پھر ’’دَہلانا‘‘ ؟؟؟؟
امجد علی راجا، محمد خلیل الرحمٰن
بہت خوب خلیل الرحمٰن بھیا!
میرے گھر میں مجھے بِچھا ڈالا
خوب بدلی ردیف "لڑکے" نے
 
واقعی نہلے پہ دہلا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ خوب نہلایا اور دھلایا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
یہ کتنے شائد " وزن " کے باعث " کتنی " نہ ہو سکا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔؟
بہت سی دعاؤں بھری داد آپ دونوں محترم بھائیوں کے نام
شکریہ استادِ محترم!
 
ارے نہیں معزز صاحبو! اس میں کوئی ہمارا کارنامہ نہیں، داد کے مستحق امجد علی راجا بھائی ہیں جن کی خوبصورت غزل کا ستیا ناس ہم نے کیا، پھر بھی اُن کا ظرف دیکھیے کہ ہمیں لڑکے کا خطاب دے کر خوش کردیا۔ خوش رہیے۔
 
خلیل بھیا! صرف لڑکے کا خطاب نہیں دیا بلکہ آپ کو شاعری کا وہ پہلوان بھی تسلیم کیا ہے جو گھر میں گھس کر بھی پچھاڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
میرا پسندیدہ شاعر میرے کلام کو "ستیاناس" کرنے کی عزت بخشے یہ میرے لئے خوشی اور عزت کی بات ہے۔

ہمارے ایک جاننے والے ضعیف سے حضرت نے 3 شادیاں کر لیں۔ وجہ دریافت کرنے پر کہنے لگے، "وہ لمحہ میری زندگی کا حسین ترین لمحہ ہوتا ہے جب اندر سے خواتین کی آواز آتی ہے "لڑکے" کو بلاؤ :laughing3:
 
نایاب

لائبریرین
شکریہ استادِ محترم!

محترم راجہ بھیا ۔ سدا ہنستے مسکراتے رہیں آمین ۔
آپ کی اس محبت پر دعا ہی میرے پاس ۔۔۔۔۔۔۔۔
میں کہاں سے " استاد " ہو گیا ؟۔۔۔۔۔۔۔راجہ بھیا
میں تو طفل مکتب ہوں میرے بھائی ۔۔۔
نیٹ گردی میں یوں تو بے شمار " اساتذہ " سے واسطہ پڑا ۔ لیکن جن ہستیوں سے واقعی " بے نیازانہ پر خلوص علم ' کی تقسیم ہوتے دیکھی ۔ ان میں سر فہرست " محترم الف عین محترم
محمد یعقوب آسی
محترم​
محمد وارث
محترم فاتح اور محترم جمیل الرحمن بھائی ہیں ۔ اور مجھے ان کی تحاریر سے فیض حاصل کرنے کا شرف حاصل ہے ۔ ابھی شاگردی چل رہی ہے بنا کسی اجازت رسمی کے ۔۔۔ استادی تو ابھی بہت دور ہے ۔۔۔۔ لمبی کھجور ہے ۔
 
یار لوگوں نے پکڑ دھکڑ کر ’’اُستاد‘‘ بنا ہی ڈالا تو سوچا چلئے، یاروں کی خوشی کی خاطر خاموشی اختیار کئے لیتے ہیں۔
رہی بات علمی قد کاٹھ کی تو جناب یہاں ایک سے بڑھ کر ایک صاحبِ علم موجود ہے۔ اپنا تو وہی ڈراپر بھر شوربے والا حساب ہے، ٹیکہ لگا لیجئے، آنکھوں میں ڈال لیجئے یا چکھ لیجئے، آپ کا ظرف ہے صاحب۔

جناب نایاب
 
اقبال اور اقبالیات کی بات ہو، فارسی کا شعری اور نثری خزانہ ہو، عروض کی اطلاقیات کا ذکر ہو تو سب سے بلند آواز اُس شخص کی ہے جو کبھی بات کرتا ہی نہیں، چپکے سے اپنا کام کئے جاتا ہے۔ یہ متواضع انداز اُس کو اُس کے علم اور علمی ورثے نے بخشا ہے، میرا اشارہ آپ سمجھ ہی گئے ہوں گے، جناب محمد وارث کی طرف ہے جو اپنے نام کی معنویت کا پاس کرنا جانتے ہیں۔
 
اردو زبان و ادب، محاورہ، لفظیات، اوزان و بحور، شعری نزاکتیں اور باریکیاں؛ وسعتِ نظر اور وسعتِ قلب، شفقت اور انکساری کا اعجاز ہمارے الف عین کو سراپا اعجاز بنائے ہوئے ہے۔ ان کا ایک بہت بڑا کام ادب کے خزانے میں اضافہ کرنا ہے، پتہ نہیں کہاں کہاں سے کتابوں کی کتابیں ڈھونڈ لاتے ہیں اور بانٹ دیتے ہیں۔ نام کا یہ چھوٹا سا بندہ (عُبید) در اصل ایک بہت بڑا آدمی ہے۔
 
یار لوگوں نے پکڑ دھکڑ کر ’’اُستاد‘‘ بنا ہی ڈالا تو سوچا چلئے، یاروں کی خوشی کی خاطر خاموشی اختیار کئے لیتے ہیں۔
رہی بات علمی قد کاٹھ کی تو جناب یہاں ایک سے بڑھ کر ایک صاحبِ علم موجود ہے۔ اپنا تو وہی ڈراپر بھر شوربے والا حساب ہے، ٹیکہ لگا لیجئے، آنکھوں میں ڈال لیجئے یا چکھ لیجئے، آپ کا ظرف ہے صاحب۔

جناب نایاب
گھرکو مہکانے کے لئے عطر کا ایک قطرہ ہی کافی ہوتا ہے استادِ محترم!
اور ہمارے فورم پر تو استادِ محترم جناب الف عین، محترم محمد یعقوب آسی، محترم جناب فاتح ، محترم جناب محمد وارث جیسے سمندر موجزن ہیں۔ ان کے علاوہ اگر فورم کو بغور دیکھا جائے تو محترم محمد خلیل الرحمٰن اور محترم نایاب جیسے کئی دریا اور ندیاں بھی آپ کو ملیں گی۔
اللہ پاک سب کو سلامت رکھے، اور ہم سب کو فیضیاب ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔
 
نایاب

لائبریرین
یار لوگوں نے پکڑ دھکڑ کر ’’اُستاد‘‘ بنا ہی ڈالا تو سوچا چلئے، یاروں کی خوشی کی خاطر خاموشی اختیار کئے لیتے ہیں۔
رہی بات علمی قد کاٹھ کی تو جناب یہاں ایک سے بڑھ کر ایک صاحبِ علم موجود ہے۔ اپنا تو وہی ڈراپر بھر شوربے والا حساب ہے، ٹیکہ لگا لیجئے، آنکھوں میں ڈال لیجئے یا چکھ لیجئے، آپ کا ظرف ہے صاحب۔

جناب نایاب

استاد محترم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اک نقطہ ہی درکار ہوتا ہے چاہے ڈراپر سے ٹپکے ۔۔۔۔۔۔۔۔
اور یہ نقطہ صدیوں کو روشن کر دیتا ہے ۔ من و تو کے فاصلے مٹا دیتا ہے ۔
جو کوئی اٹھائے تہذیب و علم کی بنیاد پھیلائے بے نیازانہ علم کا نور
وہی سچا استاد ۔۔۔۔۔۔۔
 
الف عین

لائبریرین
من آنم کہ من دانم۔ میری ’زبردستی‘ کی استادی کے بارے میں کیا کہوں، بس یہ کہ کسی قسم کی غلطی قبول نہیں، اور مفت مشورہ دینے میں بھی پیسے نہیں لگتے۔ اس لئے زبردستی اپنی بات کہہ دیتا ہوں۔ اب آسی بھائی تک اس کو استادی سجھیں تو اپنا بنیان تنگ محسوس ہوتا ہے، بقول یوسفی۔
 
Top