لڑکیاں

سارہ خان

محفلین
میری "ریسرچ" کے مطابق ان کے منہ چھپا کر رونے کی پسندیدہ جگہ "باتھ روم" ، نلکا ، "کچن سنک" یا "واش بیسن" ہوا کرتی ہے ۔۔ تاہم کچھ عجب نہیں کہ کچھ افلاطونی قسم کی لڑکیاں جو خلیل جبران کی کتابیں پڑھتی ہوں انھیں واشنگ مشین زیادہ با سہولت معلوم ہوتی ہو ۔۔
وسلام

اتنی ریسرچ لڑکیوں پر ۔۔۔:eek: کوئی اور کام نہیں ہے کیا ۔۔۔:roll: :tounge:
 

حجاب

محفلین
ہم لڑکیاں کتنی خوش قسمت ہیں ;) لڑکے بے چارے کتنا سوچتے ہیں ہمارے لیئے ، لڑکیوں کے لیئے اتنا سارا لکھ کے خوش ہو رہے ہیں بے چارے ;-) اچھی لڑکیوں اگر ہماری وجہ سے کوئی خوش ہوتا ہے تو ہونے دو ;) ویسے ہی مظلوم قوم ہے بے چاری ;) لڑکیوں کو برا کہہ کے خوش ہوکے بھی لڑکیوں کا پیچھا کرکے جوتے کھانا نہیں چھوڑتے لڑکے ;) چہ چہ :laugh:
 

جیا راؤ

محفلین
ہم لڑکیاں کتنی خوش قسمت ہیں ;) لڑکے بے چارے کتنا سوچتے ہیں ہمارے لیئے ، لڑکیوں کے لیئے اتنا سارا لکھ کے خوش ہو رہے ہیں بے چارے ;-) اچھی لڑکیوں اگر ہماری وجہ سے کوئی خوش ہوتا ہے تو ہونے دو ;) ویسے ہی مظلوم قوم ہے بے چاری ;) لڑکیوں کو برا کہہ کے خوش ہوکے بھی لڑکیوں کا پیچھا کرکے جوتے کھانا نہیں چھوڑتے لڑکے ;) چہ چہ :laugh:


جب امید بر نہیں آتی تو کہنا پڑتا ہے ناں۔۔۔ "انگور کھٹے ہیں" :laugh::laugh:
 

زینب

محفلین
جی میں فاروقی لکھنا چاہتا تھا لیکن جلدی میں فہیم لکھ دیا۔
اپنی ہی برادری وک پہچاننے سے انکار۔۔۔۔۔کمال ہے لڑکیوں‌کے بارے میں سب کچھ حفظ کیا ہوا ہے:grin:

جواب دو ! شمشاد ، فاروقی اور زین ۔۔۔۔۔۔۔۔
وسلام

ہاااااااا ہمت نہیں ہے کیا لڑکیوں کا سامنا کرنے کی۔۔۔۔:grin:ڈرو مت ہم بس باتوں‌کی مار مارتے ہیں
 

حجاب

محفلین
زینب ، اپنے جملے میں اضافہ کرو ، صرف باتوں کی مار نہیں ، لڑکے موقع دیں تو جوتوں کی مار بھی ;)
 

زینب

محفلین
ہاہاہاہا بلکل بلکل لگتا ہے سارے ہی ڈر کے مارے لحافوں میں چھپ گئے ہیں صبح منہ دکھایئں گے
 

جیا راؤ

محفلین
چند لڑکیوں کے پیچھے دس دس ہزار لڑکے
یہاں سے وہاں تک پھیلے یہ بے شمار لڑکے

پڑھنے لکھنے سے یہ رہتے ہیں ہر دم خائف
ہوتے ہیں مکتبوں سے اکثر فرار لڑکے

یوں تو سمجھتے ہیں یہ بہت ہوشیار خود کو
لیکن ہیں بیوقوفی کا شاہکار لڑکے

معصوم لڑکیوں سے کرتے ہیں فلرٹ اکثر
ہیں ایسے کاموں میں تو بہت ہونہار لڑکے

وفا شعاریوں میں رکھتے نہیں ہیں ثانی
ہر نئی لڑکی کے پیچھے باندھے قطار لڑکے

لڑکی کو دیکھتے ہی انداز ہوں مہذب
تاکہ نظر یہ آئیں بہت طرحدار لڑکے

ہیں عشق کے مرض میں یہ مبتلا بیچارے
لڑکی سے بات کرنے کو بیقرار لڑکے

وفا شعار لڑکے، یہ طرحدار لڑکے
یہ بے شمار لڑکے، یہ نا ہنجار لڑکے

 

زینب

محفلین
ہاہاہاہا شاندار زبردست جیا اسی خوشی میں ادھر ایئں ایک جادو کی جپھی لیں کیا شاندار جواب مارا اپ نے بولتی بند کر دی لڑکوں‌کی
 

زینب

محفلین
وہ تو ہم ان کی طرح "ویلے" نہیں ہوتے کہ ہر وقت یہاں‌بیٹھے رہیں جب بھی زرہ فرصت ملے ہم ان موجود ہوتے ہیں نہیں جانتے بےچارے لڑکیوں‌کے سامنے بھی کبھی ان کی دال گلی ہے بھلا
 

تیشہ

محفلین
زینب ، اپنے جملے میں اضافہ کرو ، صرف باتوں کی مار نہیں ، لڑکے موقع دیں تو جوتوں کی مار بھی ;)


(
animated087.gif
)
 

جیا راؤ

محفلین
گڈ مارننگ زینب۔۔۔
بس ہماری دہشت سے ہی لڑکے غائب ہیں آج کہ صبح صبح لڑکیاں محاذ پر پہنچ گئیں۔۔۔ :grin:
 
Top