لڑیئے جھگڑیئے مگر باادب رہیئے -- (ایک نیا سلسلہ) -- اولین دھاگہ

یہ سلسلہ آپ کو کیسا لگا ؟

  • Total voters
    26

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہمیں گھاس نہیں چاہیے۔ آپ کو لگتا ہے اس کا خاصا تجربہ ہے۔ ہم نے تو کبھی نہیں چکھی۔دماغ کام جو کرتا ہے۔
:rollingonthefloor: :rollingonthefloor:
اور جو ذرا دیر پہلے پیش کا ذکر کیا؟
جیسے کوئی پاگل نہیں کہتا کہ وہ پاگل ہے۔ ایسے ہی کسی کے کہنے سے یہ یقین بھی نہیں کرنا چاہئیے کہ اس کا دماغ کام کرتا ہے۔
لگاتار پچھلے دن سے اپنا دماغ غائب ہو نے کی شکایت کیے جا رہے ہیں۔ بے وجہ تو نہیں نا۔ 😂
 
اربش علی

محفلین

بے خودی بے سبب نہیں غالب
کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بے خودی بے سبب نہیں غالب
کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے
اچھا۔۔۔ اب ہم سے بھی چھپایا جائے گا۔ لیکن وہ مراسلہ تو سب نے پڑھ لیا ہو گا جس میں آپ نے اپنی غائب دماغی کا اعلان فرمایا ہے۔ اب تو کوئی بھی آپ کو صاحب عقل ماننے کو راضی نہ ہو گا۔
 
اربش علی

محفلین
اچھا۔۔۔ اب ہم سے بھی چھپایا جائے گا۔ لیکن وہ مراسلہ تو سب نے پڑھ لیا ہو گا جس میں آپ نے اپنی غائب دماغی کا اعلان فرمایا ہے۔ اب تو کوئی بھی آپ کو صاحب عقل ماننے کو راضی نہ ہو گا۔
کوئی مانے نہ مانے ہمیں کیا۔
دنیا راضی کر کے کملے پھر وی چین نئیں اوناں
 
Top