لکھنا۔ لکھاری بننا۔ رائیڑ بننا

پیارا

محفلین
بہت اچھا مجھے سب کی سمجھ آگئی ہے۔
لیکن ایک چیز کی خاص سمجھ آئی ہے کہ سب نے ہی بہت ہی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔باتیں لکھی ہیں
 

ابن رضا

لائبریرین
ایکشن، تھرل، سپائے رائیٹر بننا تو بہت آسان ہے۔. آپ ایسا کریں کہ C.I.D دیکھنا شروع کر دیں.. :D اور ہاں!! ایک بات ہر وقت ذہن میں رکھا کریں..
" کچھ تو گڑبڑ ہے"
:D
اور ساتھ میں کان ہلانے بھی ضروری ہیں :p

کندھے اچکانا، تیوریاں چڑھانا اور بڑے بڑے دیدے مٹکانا بھی ساتھ ہو جائے تو سونے پہ سہاگہ شمار ہوگا
 
آخری تدوین:

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
السلام علیکم۔
بہت دنوں سے مجھے ایک چیز ستا رہی ہے کہ میں نے ایک رائیٹر بننا ہے اور بھی فکشن رائیٹر ۔ ایکشن۔ تھرلر۔ سپائے رائیٹر لیکن مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ میں کیا کروں۔
گوگل میں سرچ کر رہا تھا تو اردو محفل کا خیال ہے سوچا یہاں کسی سے رابطہ کیا جائے۔
اور یہ باتیں مجھے ہر گز نہ بتائی جائیں پلیز کہ
  • رائیڑ بننے کے لیے پہلے خود پڑھنا ضروری ہوتا ہے
  • اس کے پوری توجہ چاہیے
  • اس لیے یہ چاہیے یا وہ چاہیے

مجھے بس یہ بتا دیں کہ ایک کہانئ کیسے لکھی جائی ہے خیال کیسے آتا ہے کریکڑ کیسے بنایا جاتا ہے اس میں منظر کو کیسے پیش کیا جاتا ہے کہ پڑھنے والے کو یہ محسوس ہو کہ وہ خود اس کہانی میں ہے ۔۔۔۔ پلیز

پیارے بھائی ! رائٹر بننے کے لئے مندرجہ ذیل چیزوں کی ضرورت ہو تی ہے :
  • سادہ کاغذ
  • پینسل
  • پینسل کا لکھا مٹانے کیلئے ربڑ
  • پینسل تراش
  • چائے
  • فرصت
  • مزید چائے
  • مزید فرصت
  • اردو سے ذرا سی واقفیت
  • انگریزی کے کچھ الفاظ
  • وغیرہ وغیرہ
پیارے بھائی ! مندرجہ بالا اشیا کا حصول کچھ اتنا دشوار نہیں ہے ۔ بس زیادہ مشکل وغیرہ وغیرہ کے سلسلے میں ہوتی ہے ۔ اگر آپ وغیرہ وغیرہ کا خاطر خواہ انتظام کرسکیں تو رائٹر بننا کچھ مشکل نہیں۔ :):):)
 

نور وجدان

لائبریرین

مقدس

لائبریرین
کوئی فائدہ نہیں ہوا اس محفل میں آنے کا۔
سب اپنا ٹائم برباد کرتے ہیں۔
اس لیے اللہ ہی حافظ آپ سب کا۔
ارے بھائی ۔۔ میں آپ کو ایک ناول لکھ دیتی ہوں۔۔ آپ اس پر اپنا نام لکھ کر شائع کروا لینا۔۔۔ یہی کر سکتی ہے محفل آپ کے لیے :rollingonthefloor:
 
کوئی فائدہ نہیں ہوا اس محفل میں آنے کا۔
سب اپنا ٹائم برباد کرتے ہیں۔
اس لیے اللہ ہی حافظ آپ سب کا۔
'پیارے' بھائی ،اسقدر دل گرفتہ ہونے کی قطعا " کوئی ضرورت نہیں.میرا غریبانہ مشورہ یہ ہے کہ آپ بنا کھٹکے ایک بار اس بہربےاتھاہ و بیکراں میں کود جائیے ۔اگرڈوبنے کا اندیشہ جانکاہ دامنگیر ہونے لگے تو بطور تنکا آجکل کے شوقیہ اور نوآموز مصنفین کی بھونڈی تحریروں کا سہارا لیجئے ،جن کا نام نہاد ادب شائقین مطالعہ کی جیب تراشی کے علاوہ شایدہی کسی کام کا ہو.جس کا امکان ناپید ہے.:):):)
 

اکمل زیدی

محفلین
بہت اچھا مجھے سب کی سمجھ آگئی ہے۔
لیکن ایک چیز کی خاص سمجھ آئی ہے کہ سب نے ہی بہت ہی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔باتیں لکھی ہیں
کوئی فائدہ نہیں ہوا اس محفل میں آنے کا۔
سب اپنا ٹائم برباد کرتے ہیں۔
اس لیے اللہ ہی حافظ آپ سب کا۔
عجیب بندے ہو بھئی ...ایک تو گیارہ سال یہاں آپ نے رکنیت اختیار کی ہوئی ہے اتنے اچھے لکھنے والے یہاں پہلے ہے موجود ہیں اس سے استفادہ کیا نہیں آپ نے پھر سب نے آکے تھوڑا ہلکے پھلکے انداز میں تمہیں اتنے اچھے انداز میں ٹپس دے دیں جواب (آپ کے پوچھنے کے حساب سے) ایسے لگا ایک دم سے رائیٹر بننا ہے کی خواہش کا اظہار جیسے آپ کا کوئی پیپر ہیں اور اس کے نوٹس چاہئے آپ کو فوری طور پر.... بھائی ایک بار پھر سب کے کومنٹس پڑھو اور جس کی بات سمجھ آئے اس سے رابطہ کریں اور تحمل اختیار کریں ....اور لگے رہیں ....
 

تجمل حسین

محفلین
ارے بھائی ۔۔ میں آپ کو ایک ناول لکھ دیتی ہوں۔۔ آپ اس پر اپنا نام لکھ کر شائع کروا لینا۔۔۔ یہی کر سکتی ہے محفل آپ کے لیے :rollingonthefloor:
مقدس بہنا! جلدی کیجئے کہیں آپ اپنا کہا بھول نہ جائیں۔ اگر صاحب لڑی ناول نہ بھی لیں گے تو میں تیار ہوں میں خود اس پر اپنا نام لکھ انٹرنیٹ پر شائع کردوں گا۔ کسی بہانے سے سہی محفلین کو ایک ناول تو پڑھنے کو ملے گا نا۔۔۔ :bee:
ڈریے مت!۔ اپنا نام میں ’’ناول لکھنے کے لیے اکسانے والے قارئین‘‘ والے خانے میں لکھوں گا۔ :)
 

سید عمران

محفلین
بہت دنوں سے مجھے ایک چیز ستا رہی ہے کہ میں نے ایک رائیٹر بننا ہے اور بھی فکشن رائیٹر ۔ ایکشن۔ تھرلر۔ سپائے رائیٹر لیکن مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ میں کیا کروں۔
سب سے پہلے تو جملے درست کریں:
’’میں نے ایک رائٹر بننا ہے‘‘
کی جگہ ہوناچاہیے تھا کہ:
’’مجھے ایک رائٹر بننا ہے‘‘
اسی طرح:
’’لیکن مجھے سمجھ نہیں آرہی۔۔۔‘‘
کی جگہ ہونا چاہیے تھا کہ:
’’لیکن میری سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ۔۔۔‘‘
جس زبان میں لکھنا ہے پہلے وہ زبان سیکھیں،
باقی باتیں بعد کی ہیں۔
 

فرحان عباس

محفلین
اگر کوئی شارٹ کٹ مل جائے تو مجھے بھی ضرور بتانا۔ میری ایک خواہش ہے کہ ایک ناول لکھوں۔ حالانکہ آج تک ناول کا ایک صفحہ بھی نہیں پڑھا لیکن لوگوں سے ناول کے بارے میں سنا ہے :):beating::warzish::chill:
 

مقدس

لائبریرین
مقدس بہنا! جلدی کیجئے کہیں آپ اپنا کہا بھول نہ جائیں۔ اگر صاحب لڑی ناول نہ بھی لیں گے تو میں تیار ہوں میں خود اس پر اپنا نام لکھ انٹرنیٹ پر شائع کردوں گا۔ کسی بہانے سے سہی محفلین کو ایک ناول تو پڑھنے کو ملے گا نا۔۔۔ :bee:
ڈریے مت!۔ اپنا نام میں ’’ناول لکھنے کے لیے اکسانے والے قارئین‘‘ والے خانے میں لکھوں گا۔ :)
بھیا وہ والی آفر ایکسپائر ہو چکی ہے :rollingonthefloor: :rollingonthefloor:
 
Top