لکھیں آپ، بولے لڑکی

پاکستانی

محفلین
oddcast ایک بہترین سائٹ جس میں آپ جو کچھ ٹائپ کریں گے، آپ کے سامنے بیٹھی لڑکی (سائٹ میں :wink: ) اسے پڑھ کر سنائے گی۔
لڑکی، آواز اور زبان آپ اپنی سہولت کے مطابق تبدیل کر سکتے ہیں :wink:
 

AHsadiqi

محفلین
اچھي سائٹ ھے ليکن اس ميں اردو نھيں ھے کيا اس ميں اردو يا عربي يا فارسي ايڈ نھيں کروائي جاسکتي
 

امن ایمان

محفلین
پاکستانی بھائی میں نے اُس لڑکی کو اتنا تنگ کیا۔۔اتنا تنگ کیا کہ تنگ آکر وہاں یہ پیغام آگیا۔۔

Thank you for trying out the Oddcast animated text to speech technology!
please visit us at - http://www.sitepal.com

اورآپ کا Demo پیج غائب
:lol:

میں نے i am Aaman لکھ کر سب کی آوازیں چیک کی تھیں۔۔صرف kete اور Clair کو امن کہنا آتا ہے باقی سب نے ایمن کہا ۔۔ :)

ویسے مزے کا کام ہے۔۔sitepal ابھی پوری نہیں دیکھی۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
ونڈو 98 كے ساتھ ايك پروگرام آتا تھا ايم ايس پلس
اس ميں ريڈ اٹ read it كے نام سے ايسا ہي ايك پروگرام تھا جس ميں مختلف آوازوں كے ذريعہ آپ كي لكھي ہوئي عبارت كو پڑھ كر سنايا جاتا تھا
نوجوان لڑكي
بوڑھي عورت
گانے والي لڑگي
ہكلي لڑكي
تيز بولنے والي لڑكي
وغيرہ
اور ہم امن ايمان كي طرح رومن اردو لكھ كر
ان انگريز لڑكيوں كي اردو داني كا امتحان ليا كرتے تھے :lol: :lol:
 

رند

محفلین
السلام علیکم
پاکستانی بھائی ماشاءاللہ آپ نے ایک بہت ہی خوبصورت ، دلچسپ اور منفرد قسم کی ویب سائیٹ کا تعارف کروایا یہ اپنی نوعیت کی پہلی ویب سائیٹ ہے جس سے میرا پالا پڑا ہے لیکن افسوس کہ میں اس سے مستفید نا ہو سکا کیوں کہ میں Enter textوالے‌خانے میں جب بھی کچھ لکھتا ہوں اور اس کے بعد say itکے بٹن پہ کلک کرتا ہوں micro soft internet explorerنام کی ایک چھوٹی سی ونڈو کھلتی ہے اور اس میں لکھا ہوتا ہے Its not ready yetاور اس میں ایک okکا بٹن بھی ہوتا ہے اس پہ کلک کرنے سے بھی کچھ نہیں ہوتا میں بار بار کوشش کر چکا ہوں لیکن ابھی تک میری سماعیتں اس لڑکی کی پرترنم آواز کے لیے تشناں ہیں میں تصویر ساتھ میں ارسال کر رہا ہوں اور آپ سے عاجزانہ گزارش کرتا ہو کہ اس تصویر کی رویت فرماتے ہوئے بندے کی مشکل کا حل تجویز فرمائیں عین نوازش ہوگی وسلام اللہ نگہبان
Clipboard01.gif
 

پاکستانی

محفلین
ساغر بھائی میں نے اسے فائرفاکس میں دوبارہ چیک کیا یہ بالکل ٹھیک کام کر رہی ہے، مجھے لگتا ہے آپ کے پاس internet explorer کا کوئی پرانا ورژن ہے جس کی وجہ سے یہ مسلہ درپیش آ رہا ہے۔
 

رند

محفلین
السلام علیکم
محترم پاکستانی بھائی جواب ارسال کرنے کا بے حد شکریہ اور جہاں تک internet explorerکی بات ہے میں ونڈو ایکس پی پروفیشنل استعمال کررہا ہوں اور اس میںas defaultموجودinternet explorer v 6.استعمال کر رہا ہوں اور ساتھ ساتھ موزیل فائر فوکس 2.0.0.3بھی استعمال کر رہا ہوں میں نے موزیلا میں بھی مزکورہ ویب سائیٹ کھول کے چیک کی ہے ادھر کوئی errorتو نہیں آرہی لیکن از روئے بد قسمتی لڑکی بھی نہیں بول رہی:lol: میں enter textوالے خانے میں ہیلو وغیرہ لکھ کر بار بار say itکے بٹن کو کلک کرتا ہوں لیکن اس نیک بخت پہ تو کوئی اثر ہی نہیں ہورہا وہ تو یہ بھی نہیں کہہ رہی کہ جابابا چلا جا “نا چھیڑ ملنگاں نوں“:lol:
 
Top