لگیچرز کے لُک اپس تیار کرنا!

نبیل

تکنیکی معاون
میرا خیال ہے میں اپنی بات واضح نہیں کر سکا شاید؟ :confused:


محسن، تم نے اوپر اپنی پوسٹ میں یہ لکھا تھا:

جی میری مراد یہ ہے کہ تمام ترسیمہ جات کو ایک فونٹ فائل میں جمع کیا جائے لیکن وہ تو ہو چکا ہے امجد بھائی کی وساطت سے۔ دوسرا یہ کہ اس فونٹ میں ہر ترسیمہ کا نام صوتی کلیدی تختے کی مطابقت میں رکھا جائےیعنی اس کانام وہی ہوگا جو آپ اس ترسیمہ کو ٹائپ کرنے کے لیے انگریزی کے حروف دبائیں گے۔ اس سے آگے چل کر کافی آسانی پیدا ہوگی۔ اگر صرف فونٹ فائل میں ہی یہ نام دے لیے جائیں تو ایک پروگرام لکھ کر انہیں ایک سادہ ٹیکسٹ فائل میں یونیکوڈ کے طور پر ڈمپ کروایا جا سکتا ہے۔ فرض کریں کہ فونٹ میں ایک ترسیمہ محسن ہے۔ تو اس کا نام فونٹ فائل میں ہوا
mHsn
اور اسے ایک پروگرام کی مدد سے بہت آسانی سے واپس
محسن
میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

یہ بتاؤ کہ فونٹ فائل کے اندر ترسیمہ کا نام بدلنے کا کس طرح automate کیا جا سکتا ہے؟ یا یہ صرف وولٹ یا فونٹ لیب میں کرنا ہی ممکن ہے؟

فاروق بھائی نے یہاں اس سلسلے میں اپنے کچھ پرانے کام کا ذکر کیا ہے، کیا ہم اسے استعمال میں لا سکتے ہیں؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے اپنی دانست میں لگیچرز ٹائپ کرنے یا ان کے لک اپس تیار کرنے سے متعلقہ پوسٹس اس تھریڈ میں علیحدہ کر دی ہیں۔ فاروق بھائی کی ایک پوسٹ بھی اسی تھریڈ میں merge ہو گئی ہے جسے میں سہولت کی خاطر یہاں پیش کر رہا ہوں:

تو پھر ان پیج کے نوری نستعلیق کے ترسیمے ٹائپ کرنے کے بارے کیا خیال ہے؟
کیا نوری نستعلیق کے فونٹس کے لگیچرز کے ترسیموں کو ٹائپ کرنا ہے؟

نوری نستعلیق کے فونٹس کا انڈیکس فائیل
میرے پاس نوری نستعلیق کے فونٹس کا ایک بہت پرانا ورژن ہے۔ ٹھیک؟ یہ ممکن ہے کہ یہ موجودہ نونس ( نو: نوری اور نس: نستعلیق) نونس کے اس ورژن کے فونٹس کو کوئی صاحب اگر اپنے موجودہ فونٹس سے مقابلہ کرکے بتاسکیں کہ دونوں فونٹس ایک ہی ہیں‌تو میرے پاس درج ذیل کام کیا ہوا ہے۔

1۔ اس فونٹس کے سیٹ میں جتنے فونٹس ہیں ان سب کی کیریکٹر بیسڈ اینٹری صدف کے کیریکٹر سیٹ میں موجود ہے۔ ہر فونٹ کی فائیل الگ الگ ہے۔ صدف کے کیریکٹر سیٹ کو یونی کوڈ کے کیریکٹرز میں تبدیل کرنے کا پروگرام آپ میں سے کسی کو لکھنا ہوگا۔

ان فونٹس کی حرفی فائیلوں کا ایک عدد انڈیکس بھی پہلے سے بنا ہوا ہے۔ جس کی بائیٹس کا میپ بھی ہے۔ آپ اس انڈیکس کی مدد سے یہ معلوم کرسکتے ہیں کہ کوئی ترسیمہ کس فونٹ میں ہے اور کس پوزیشن پر ہے۔ نوری نستعلیق کی یہ سپورٹ جو کہ فونٹس کو استعمال کرتی ہے۔ ایک سی لینگویج پروگرام میں‌ہے۔ جو کہ ونڈوز پر چلتا بھی ہے۔

میں یہ پرانی فونٹس ، اس کی ٹیکسٹ فائیلیں کسی جگہ فراہم کرسکتا ہوں ۔ پھر اس ٹیبل کو دیکھ کر ڈایریکٹلی وولٹ کے اصول جنریٹ‌کئے جاسکتے ہیں ۔ کیا اس کی ضرورت ہے؟ اس فونٹ کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ اس سارے کام کی ضرورت نہیں ہے۔ اگر ہے تو بتائیے ۔ اگر میں سمجھانے سے قاصر رہا ہوں تو سوال کیجئیے۔
 

arifkarim

معطل
اس پر میں‌آج رات میں مزید لکھوں گا۔ فائل بھی ایف ٹی پی سرور پر رکھ دوں گا۔

شکریہ، اگر تمام ترسیمہ جات کو ڈالنے کے پراسیس کو آٹومیٹ کرنے کا کوئی حل نکل آئے، تو اس طرح ہم اپنا بہت سا قیمتی وقت بچا سکتے ہیں۔
 
میں نے کچھ فائیلیں یہاں‌رکھی ہیں۔ http://www.openburhan.net/nast/
کل 4 فائیلیں ہیں۔
NOORI.ZIP (9521.38 K) نوری نستعلیق کی فونٹ فائیلیں۔ یہ فونٹ فائیلیں استعمال ہوئی تھیں درج ذیل ٹیکسٹ فائیلیں بنانے کے لیے۔

SDF.rar (95.02 K) صدف کے کیریکٹر سیٹ میں اوپر والی فونٹس کے ترسیمہ کیریکٹرز میں لکھے ہوئے۔
SFW.rar (133.94 K) صدف فار ونڈوز کے کیریکٹر سیٹ میں اوپر والی فونٹس کے ترسیمہ کیریکٹرز میں لکھے ہوئے۔
sfwdist.rar (457.67 K) صدف فار ونڈوز کا پروگرام
sfwdist_with_fonts.zip (381.77 K) صدف فار ونڈوز کی فونٹس اور پروگرام مکمل
sfwv42_src.zip (3215.49 K) صدف ونڈوز کا سورس کوڈ

طریقہ استعمال :
سب سے پہلے آپ sfwdist.rar (‌یہ شاید نیا ہے) کسی ڈایریکٹری میں‌ ان زپ کرلیں، پھر ایک اور ڈایریکٹری میں sfwdist_with_fonts.zip ان زپ کرلیں ۔ ان میں سے ایک نیا ہے اور ایک پرانا۔ اس سٹیپ کا مقصد ہے کہ ہم یہ دیکھ سکیں کہ ان فائیلوں‌میں کیا ہے
اب ان دونوں ڈائریکٹریز میں‌ سی ایک میں rana*.ttf ہے ، ان دو فونٹس کو انسٹال کرلیں تاکہ صدف میں اردو دیکھی جاسکے۔
اب ایک ڈایرکٹری میں SFW.rar ان زپ کر لیں۔ اس میں آپ کو اتنی ہی ٹیکسٹ فائلز ملیں‌گی جتنی کے نوری نستعلیق کی فائیلیں ہیں۔ ان میں‌تمام ترسیمیے ٹائپ کئے ہوئے ہیں۔ کچھ غلط بھی ہوسکتے ہیں۔ اور اس میں کوئی بھی ایک یا دو کیریکٹر کے ترسیمے ٹائپ کئے ہوئے نہیں ہیں‌۔ یہ آپ کو ان فائیلوں میں شامل کرنے ہونگے۔

ان فائیلوں کا فارمیٹ یہ ہے۔ کاما ہٹا کر پڑھیں
نمبر، ڈیش، ڈیش، بائینری نمبر جو کہ سب سے پہلے نمبر کے مساوی ہے ، ڈیش، ڈیش ، ترسیمہ کا حروف میں مساوی لفظ
اگر آپ اس فائیل کو کسی hex editor میں دیکھیں تو بہت آسانی سے آپ اس میں سے درج ذیل الگ کرسکتےہیں
نمبر
ڈیش ڈیش
بائینری نمبر جو کہ سب سے پہلے نمبر کے مساوی ہے
ڈیش ڈیش
ترسیمہ کا حروف میں مساوی لفظ

آپ تھوڑی سی محنت سے صدف کے تمام حروف کے بائینری نمبر یا کوڈ نکال سکتے ہیں ۔ یہ ایک سورس کوڈ فائیل میں بھی ہیں ۔ لیکن اگر آپ ایک فائیل میں‌ سپس یعنی فاصلہ دے کر ٹئپ کریں تو کوئی زیادہ نہیں۔

اب آپ ایک پروگرام لکھ لیں جو کہ ان فائیلوں‌کو پڑھے اور صدف کے کیریکٹر سیٹ سے ترسیموں کے مساوی یونی کوڈ حروف جنریٹ‌کرلے۔

آپ ان فائیلوں کے درست ہونے کی تصدیق کس طرح‌کریں گے؟
اگر آپ نوری نستعلیق کے فونٹ انسٹال ہوں اور ssnnsnsq.six فائیل بھی صدف کی ڈایریکٹری میں‌ موجود ہو تو صدف یہ انڈیکس فائیل پڑھ کر ssnnsnsq.six سے مناسب فونٹ سے مناسب ترسیمہ چن کر حروف سے بنائے ہوئے لفظ کی جگہ لگا دے گا۔ یہ لاجک سڈف میں موجود ہے۔ اس طرح آپ کو نوری نستعلیق میں لکھا ہوا نظر آئے گا۔ یہ کام مکمل نہیں ہے۔ اس میں آپ کو کچھ کمی ملے گی ۔ لیکن شروع کرنے کے لئے اچھا ہے۔

اس طرح آپ ایک پروگرام لکھ کر، ترسیموں کو سورٹ کرکے یعنی ترتیب دے کر ایک جگہ لک اپ ٹیبل میں‌لکھ سکتے ہیں اور پھر اس سے یونی کوڈ‌فونٹ میں سے ترسیمہ ڈھونڈ کر نکال سکتے ہیں۔ اگر مھسن اس کو انگیزی ھروف سے بدلنا چاہیں تو بدل بھی سکتے ہیں۔

میں نے حروف کے چوڑائی کو اس طرح سے سیٹ کیا تھا کہ لگتا تھا کہ آپ نوری نستعلیق کو ایڈٹ کررہے ہیں ۔ کسی وجہ سے یہ کام رک گیا تھا، جاری نہ رکھ سکا پھر مصروفیت نے وقت نہ دیا لہذا آپ کو اس میں کافی کم ملے گی لیکن یقیناً‌ یہ کچھ نہ کچھ وقت بچا دے گا۔ لہک جو ہوا اچھا ہی ہوا۔ اوپن ٹائپ کے بعد یہ کام بیکار تھا :)

اگرمیری کوئی بات سمجھ میں نہ آئے تو سوال کرلیجئے۔

اب دیکھئے SSNNSNSQ.SIX فائیل کو۔ یہ ایک انڈیکس فائل ہے اور جتنا بھی کام میں نے نوری نستعلیق پر کیا تھا وہ اس میں ہے

اس کی ترتیب یہ ہے۔

2 بائیٹس میں کل ترسیموں کی تعداد
پھر ایک سٹرکچر ہے
[
typedef struct nnsidx{
unsigned char nnligname[14]; /* Noori Nastalique Ligature in sadaf character set */
unsigned char nnfontid; /* font number to find this ligaature in */
unsigned char nncharid; /* which number has this ligature in this font */
unsigned char nnfontid2;
unsigned char nncharid2;
} NNSIDX;

اس میں 14 بائیٹ کا لگیچر کا حرفی نام ہے - یہ صدف کے کیریکٹر سیٹ‌میں ہے ، اس کو تبدیل کرنا ہوگا۔
پھرا ایک بائیٹ کا فونٹ کا نمبر ہے
پھر ایک بائیٹ کا لگیچر کا نمبر ہے
پھر دو بائیٹس خالی ہیں۔

اس کی مدد سے آپ لگیچر کا نام، فونٹ جس میں یہ ترسیمی موجود ہے اور اس فونٹ میں جس مقام پر یہ ترسیمہ موجود ہے دیکھ سکتے ہیں۔ اس زمانے میں اوپن ٹائپ نہیں تھا لہذا میں نے فونٹس کو نہیں چھیڑا۔ پھر انٹرنیٹ بھی نہیں تھا لہذا فونٹس کی تعداد شاید مکمل نہیں ہے، کچھ کم ہے ۔ مجھ کو جتنی فونٹ فائیلیں ملیں ان کو اس شکل میں بدیل کردیا تھا۔ آپ یہ آخری انڈیکس فائیل استعمال کریں ۔ صدف کے کیریکٹر سیٹ سے آپ کو یونی کوڈ میں تبدیل کرنا ہوگا۔ اس میں جو بھی مدد کرسکوں پوچھ لیجئے۔

یہ تمام کام کرنے کے فنکشنز sdw.h اور hotkeys.c کی فائیلوں میں ہیں جو کہ سدف کے سورز زپ میں‌ہیں۔ کچھ وہاں دیکھ لیں۔
والسلام
 

علوی امجد

محفلین
میرے خیال میں ابھی تک بات واضع نہیں ہوپارہی تو کہ فانٹ کی تیاری کیسے شروع کی جائے۔ اور کس فانٹ کو بیس بنایا جائے۔ براہ کرم اس کے لئے درست لائحہ عمل بنایا جائے تاکہ کام کو صحیح طریقے سے شروع کیا جاسکے۔

مجھے کل شروع کے آٹھ ہزار لیگیچرز کی فائل تو مل گئی ہے لیکن دوسری آٹھ ہزار لیگیچرز کی فائل ابھی تک دستیاب نہیں ہوپارہی۔ نمعلوم کس CD میں بیک اپ بنایا تھا وہ نہیں مل رہی۔

اس لئے میری تمام دوستوں سے گذارش ہے کہ شروع کے آٹھ ہزار لیگیچرز پر محنت نہ کریں وہ ٹائپ شدہ ہیں۔ میں ان کے لک اپس "Ligatures 100-200"، "Ligatures 201-300" وغیرہ کے ناموں سے تبدیل کرکے دوبارہ اپ لوڈ کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ امجد علوی نستعلیق میں جو پہلا لیگیچرز ہے وہ gylph271 سے شروع ہے۔

میں نے ان لیگیچرز کو مائیکروسافٹ ورڈ میں اس طرح‌ٹائپ کیا تھا:

مثلا لیگیچرز "سیب" کو ایسے ٹائپ کیا

s ii bbb -> gylph123

چونکہ میں فونیٹک کی بورڈ استعمال کرتا ہوں اس میں "س" s، "ی" i اور "ب" b پر واقع ہیں۔ تو اس کو ٹائپ کرنے کے لئے پہلا کیریکٹر ایک حرفی، درمیانی شکل کے لئے دو حرفی اور آخری شکل کے لئے تین حرف لفظ ٹائپ کردیا۔" ->glyph " کو صرف کاپی کر لیں اور بار بار پیسٹ کرلیں۔ لیگیچرز کے نمبر کو آپ خود ہی ٹائپ کرلیں یا پھر آٹونمبرنگ کے ذریعے جنریٹ کرلیں۔ اس طرح ایک لیگیچرز کو ٹائپ کرنے میں بمشکل آدھا سیکنڈ لگتا ہے۔

جب ٹائپ پورا ہوجائے تو ایک ہی مرتبہ Search, Replace کی مدد سے s کو seen_ini اور ii کو ya_mid اور bbb کو ba_fin سے replace کرلیں۔ اور اٹھا کر مائیکروسافٹ وولٹ کے لک اپ میں پیسٹ کرلیں۔ لک اپ تیار ہوجائے گا۔

دوست چاھیں تو ایسے مائیکروسافٹ ایکسل میں بھی ٹائپ کیا جاسکتا ہے جہاں یہ اور زیادہ آسانی سے ٹائپ ہوسکتا ہے۔
 

محسن حجازی

محفلین
نبیل بھائی فونٹ لیب کور کو Python کے ذریعے extend کیا جا سکتا ہے اور پاک نستعلیق میں ایسے کوئی آٹھ دس پروگرام تھے کچھ نام دیتے تھے، کچھ جڑاؤ کو دیکھتے تھے کچھ بڑی ے کے لیے حساب کتاب کرتے تھے،کچھ اعراب کے لیے لک اپس جنریٹ کر دیتے تھے۔ سو مجھے صرف ایک بٹن دبانے پر وولٹ کے لیے سب کچھ مل جاتا تھا ورنہ یہ سب ہاتھ سے کرنا بے حد مشکل ہو جاتا۔ تو یہ جو میں کہہ رہا ہوں کہ back and forth would be possible, its based on that technique i.e. we would extend fontlab to do tasks for us

دیکھئے کام کو ترتیب وار کیجئے۔ پہلے تو صرف ایک فونٹ میں تمام ترسیمہ جات جمع کیجئے۔
اس بعد ہمیں نام دینا ہوں گے جیسے کہ میں پہلے عرض کر چکا ہوں۔
اس کے بعد ہم لک اپس تک جائیں گے۔
اور جلدی مت مچائیے کہ جلدی کام شیطان کا اور یقینا ہم میں کوئی شیطان نہیں ہے۔:grin:
پہلے صرف یہ دو کام کریں صرف یہ دو اور کچھ کرنے کی ضرورت ادھر ادھر کی سوچنا چھوڑیئے میں حرفی بنیاد پر بھی فونٹ بنا چکا ہوں اور ترسیمہ جات پر مبنی بھی کر چکا ہوں تو بہت ہوگا کہ راستے کی تلاش کی بجائے آپ صرف steps follow کرتے جائیں۔ ترسیمہ جات پر مبنی فونٹ بنانا بے حد آسان ہے بس کام کی مقدار اتنی زیادہ ہے کہ اسے کرنا مشکل ہے۔ دوسری طرف حرفی فونٹ میں کام کی مقدار کم لیکن پیچیدگی بہت زیادہ ہے اور میں دونوں تجربات کر چکا ہوں۔

تو دو کام کیا ہوئے؟؟؟
ایک: تمام ترسیمہ جات کا ایک فائل میں اجتماع
دوم: تمام ترسیمہ جات کو انگریزی حروف میں بتائے گئے طریقے سے نام۔

اس کے بعد آگے دیکھیں گے۔ ابھی ایک اور کام بھی اس میں ہمیں کرنا ہوگا جس کی طرف کسی کا دھیان نہیں گیا اور وہ یہ کہ ترسیمہ جات کے فونٹ لگے ہوئے متن کی تدوین مشکل ہوتی ہے، اس کا بھی تدارک ہے لیکن ہم نے پاک نوری نستعلیق میں نہیں کیا تھا یہاں کریں گے لیکن مناسب وقت پر۔

فی الحال یہ دو کا م کیجئے
یہاں پی ٹی سی ایل میں لائن مین ہڑتال پر ہیں اورتاحال میں نئی جگہ پر فون کنکشن لینے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
محسن کیا اس کے لیے پاک نستعلیق کا سورس درکار ہوگا، اگر ہاں تو پہلے تمہیں یہ سورس فراہم کرنا ہوگا۔
 

محسن حجازی

محفلین
نہیں سورس کی ضرورت نہیں فی الوقت۔ Big Picture یہ ہے کہ اس میں ترسیمی فونٹ چلائیں گے اس کے بعد ان میں پاک نستعلیق کے قواعد فٹ کریں گے اگر جگہ ہوئی تو۔ اگر نہ ہوئی تو پھر step by stepترسیمہ جات اڑاتے جائیں گے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
محسن، کم از کم میں اس مرحلے کو نہیں سمجھ سکا ہوں۔ اگر باقی دوستوں کو سمجھ آ گئی ہو تو بتا دیں۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
جی میری مراد یہ ہے کہ تمام ترسیمہ جات کو ایک فونٹ فائل میں جمع کیا جائے لیکن وہ تو ہو چکا ہے امجد بھائی کی وساطت سے۔ دوسرا یہ کہ اس فونٹ میں ہر ترسیمہ کا نام صوتی کلیدی تختے کی مطابقت میں رکھا جائےیعنی اس کانام وہی ہوگا جو آپ اس ترسیمہ کو ٹائپ کرنے کے لیے انگریزی کے حروف دبائیں گے۔ اس سے آگے چل کر کافی آسانی پیدا ہوگی۔ اگر صرف فونٹ فائل میں ہی یہ نام دے لیے جائیں تو ایک پروگرام لکھ کر انہیں ایک سادہ ٹیکسٹ فائل میں یونیکوڈ کے طور پر ڈمپ کروایا جا سکتا ہے۔ فرض کریں کہ فونٹ میں ایک ترسیمہ محسن ہے۔ تو اس کا نام فونٹ فائل میں ہوا
mHsn
اور اسے ایک پروگرام کی مدد سے بہت آسانی سے واپس
محسن
میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

جی پاک نستعلیق کو بنیاد کے طور پر رکھا جا سکتا ہے۔ میرا اصل خیال یہ تھا کہ ایک ہی فونٹ میں پاک نستعلیق اور نوری نستعلیق کو بند کر دیا جائے تو پورے ان پیج کی ذہانت ایک فونٹ فائل میں سمٹ آئے گی اور یہ فونٹ چلتا پھرتا ان پیج بن جائے گا کیوں کہ ان پیج میں بھی یہی ہے کہ جو ترسیمہ موجود نہ ہو، اسے نوری کیریکٹر سے دکھایا جائے اور اردو کا یہ مسئلہ ابد کے لیے حل ہو جائے گا اور اس کے بعد صرف آرائشی نستعلیق فونٹ ہی بنیں گے۔ لیکن بس ہوا یوں کہ صرف ترسیمہ جات پر مبنی فونٹ ابتدائی تکمیل کے فورا بعد ہی مجھ سے چارج لے لیا گیا اور یہ کام ادھورا رہ گیا کیوں کہ کسی کو علم نہ تھا کہ ترسیمہ اور حرفی فونٹ کو یکجا کیسے کیا جائے گا۔

میرا خیال ہے میں اپنی بات واضح نہیں کر سکا شاید؟

محسن آپ ذرا اختصار پسندی کو چھوڑیں اور تفصیل سے لکھیں کہ آپ کیا چاہتے ہیں ۔ آپ ہمارے ٹیکنیکل گروپ لیڈر ہیں ۔ یہ کوئی اچھی بات نہ ہو گی کہ کارکن اپنے لیڈر کی بات کو سمجھے بنا کام کرتے رہیں اور بعد میں ان کا سارا کام ضائع ہو جائے ہمیں معلوم ہے کہ آپ کے بہت زیادہ مسائل ہیں لیکن آپ ایک آدھی تفصیلی پوسٹ کے ذریعہ پورا لائحہ عمل واضح کریں تاکہ الجھنیں دور ہوں اور کارکنان کو کام کی چال مل جائے ۔

۔۔۔۔۔۔۔ بس آپ اتنا بتا دیں کہ علوی امجد صاحب والے فونٹ میں لگیچرز کے لک اپس لکھنے کا کام مکمل ہونے کے بعد کیا آپ اس میں میں پاک نستعلیق کو فٹ کر لیں گے اگر آپ کا جواب ہاں میں ہے تو ۔۔۔۔ کام کو جاری رکھا جائے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور اگر آپ کا جواب نفی میں بھی ہو تو میرا ذاتی خیال ہے کہ امجد علوی نستعلیق پر کام ضرور ہونا چاہیے اس طرح ہمیں ایک نوری نستعلیق فونٹ تو مل جائے گا چاہے وہ پاک نستعلیق کی ذہانت کے بغیر ہی ہو
 

محسن حجازی

محفلین
قادری صاحب پہلی بات تو یہ کہ لک اپس ہاتھ سے لکھنا درست نہیں اس سے غلطی کا بہت زیادہ احتمال رہے گا۔ دوسرا یہ کہ میں علوی صاحب کے فونٹ کا معائنہ نہیں کر سکا۔
اگر علوی صاحب والے فونٹ میں تمام 16000 ترسیمہ جات موجود ہیں تو یہ پہلا کام تو تمام ہوا۔

دوسرا کام یہ ہے کہ ہر ترسیمہ کو صوتی کلیدی تختے کے مطابق نام دیجئے
مثلا اگر ترسیمہ ہے
نبیل
تو فونٹ فائل میں (یاد رہے اس کا وولٹ سے کوئی تعلق نہیں فی الوقت)
nbil
ہوگا۔ یہ تو شاید سب پر واضح ہو گیا ہوگا۔ اب یہ کہ جب سولہ ہزار ترسیمہ جات کے لیے یونہی نام دے لیے جائیں گے تو ایک پروگرام لکھ کر لک اپس خود کار طریقے سے جنریٹ کر لیں گے۔ اور وہ ایسے کہ:
nbil کا مطلب یہ ہوا کہ یہ مشتمل ہے:
Noon Bay Yay Laam -> nbil
سو یہ پروگرام از خود لک اپس جنریٹ کر دے گا اس مرحلے کے بارے میں ابھی مت سوچیں کہ لک اپ کا کیا ہوگا یہ کوئی کام نہیں ہے اور ہاتھ سے لک اپ لکھنا ویسے ہی حماقت ہے جب مشین یہ کام کر سکتی ہے تو ہاتھ سے کر کے مسائل کو دعوت کیوں دیں۔
جہاں تک پاک نستعلیق کو فٹ کرنے کی بات ہے، وہ آخر میں کیا جائے گا۔ میرا خیال ہے کہ علوی صاحب والا فونٹ چل رہا ہے اور اسی وجہ سے آپ یہ سوچ رہے ہیں کہ میں خوامخواہ مشقت میں ڈال رہا ہوں تو عرض یہ ہے کہ میں اسے ایک منظم طریقے سے کرنا چاہ رہا ہوں تاہم اگر آپ کسی اور طریقے سے کرنا چاہیں تو بھی ا س پر بحث کی جاسکتی ہے۔
امید ہے کہ بات سمجھانے میں کامیاب رہا ہوں اور میرا خیال ہے کہ اس سادہ سے تکتے کی اس سے زیادہ تفصیل ممکن نہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شاکرا لقادری صاحب، میرے خیال میں پراجیکٹ کو شروع سے ہی درست ٹریک پر رکھنا چاہیے تاکہ بعد میں درست نتائج ہی حاصل ہوں۔
ہم نوری نستعلیق فونٹ ضرور تیار کرنا چاہتے ہیں لیکن ہمیں اس بات کو بھی مد نظر رکھنا چاہیے کہ بعد میں اس میں بہتری لانا بھی ممکن رہے۔
اگرچہ ہم ابھی نوری نستعلیق پراجیکٹ پر کام کر رہے ہیں لیکن میں اس سے بھی آگے کی جانب نظر رکھے ہوئے ہوں۔ ایک مرتبہ ہم اس پراجیکٹ‌ کو کامیابی سے مکمل کر پاتے ہیں تو اس سے ہمارے لیے اور کئی پراجیکٹس کی راہ ہموار ہو جائے گی۔ اسی لیے اہمیت اس بات کی ہے کہ ہم درست ٹریک پر کام کریں۔
محسن تم اگر میرے اور شاکر صاحب کی سہولت کے لیے قدرے تفصیل سے وضاحت کر دو کہ پاک نستعلیق میں ترسیمہ جات ڈالنے کا کام کس طرح کرنا ہے تو ہمارے لیے آسانی ہو جائے گی، یا دوسرے کوئی دوست اس سلسلے میں ہماری مدد کر سکتے ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں ابھی جواب لکھ ہی رہا تھا کہ بیچ میں محسن کی پوسٹ آ گئی ۔۔ اب اسے پڑھتا ہوں :)
 

شاکرالقادری

لائبریرین
محسن آپ کا شکریہ آپ نے بڑے اچھے طریقہ سے وضاحت فرمائی مجھ پر تو بات پہلے ہی واضح تھی لیکن جب عارف کریم نے تقریبا تین سو ترسیموں کے نام آپ کی ہدایت کے مطابق رکھ کر فائل اپلوڈ کی تو اس کے بع آپ کی جانب سے ایک مراسلہ اس مضمون کا آیا:
میرا خیال ہے میں اپنی بات واضح نہیں کر سکا شاید؟
جس سے یہ غلط فہمی پیدا ہوئی کہ شاید عارف کا کیا ہوا کام غلط تھا میں نے اس وجہ سے آپ سے وضاحت چاہی تھی اور یہ وضاحت اسی لیے چاہی تھی کہ پروجیکٹ شروع ہی سے درست ٹریک پر رہے ۔ نہ کہ دائیں بائیں سے آئیں بائیں شائیں قسم کا کام ہوتا رہے اور وہ بھی دلخواہ اور حسب مرضی نہ ہونے کی وجہ سے رائیگاں نہ چلا جائے
 

نبیل

تکنیکی معاون
شاکر القادری صاحب، عارف کچھ دنوں تک اپنے امتحانات کی وجہ سے نہیں آ سکیں گے۔ کیا آپ ان کے کام کو آگے جاری رکھ سکتے ہیں؟
 

محسن حجازی

محفلین
دوستو میں سخت تھک گیا ہوں آج اور سوموار کو پھر ملوں گا۔ ویسے بھی میرے پراجیکٹ کی ریلیز کا وقت قریب آتا جا رہا ہے سو ہر آنے والا ہفتہ مشکل تر ہوتا چلا جا رہا ہے۔:(
 

arifkarim

معطل
شاکر القادری صاحب، عارف کچھ دنوں تک اپنے امتحانات کی وجہ سے نہیں آ سکیں گے۔ کیا آپ ان کے کام کو آگے جاری رکھ سکتے ہیں؟

امتحانات کی مصروفیت کے باوجود ایک منٹ نکال لیتا ہوں۔:)
محسن: آپ ہم سب دوستوں کی صرف اتنی سی رہنمائی کر دیں کہ ان لگیچرز کو ری نیم کس پروگرام میں کیا جائے؟ کیا وولٹ میں، یا فانٹ کریٹر یا فانٹ لیب؟
کیونکہ فانٹ لیب یا فانٹ کریٹر میں‌ ری نیم کئے گئے لگیچرز کے نام ایک دوسرے میں تو نظر آتیں ہیں پر وولٹ میں نظر نہیں آتے۔ دوسرا ان دونوں پروگراموں میں ری نیمینگ، وولٹ کی نسبت قدرے مشکل ہے۔ وولٹ میں لگچرز کی رینیمگ بہت آسان ہے مگر وہاں میں نے جن لگیچرز کو رینیم کیا، انکے نام فانٹ لیب یا فانٹ کریٹر میں ظاہر نہیں ہو رہے تھے۔ اگر اس سلسلہ میں‌آپ کچھ تفصیلی لکھ دیں تو سب کی الجھنیں دور ہوں۔
میں نے فانٹ لیب میں کل 299 لگیچرز کو ری نیم کر کے فائل اپلوڈ ایف ٹی پی پر رکھ دی تھی۔ آپ اسے بھی چیک کر لیں۔ شکریہ۔۔۔۔
 
Top