محمد تابش صدیقی
منتظم
لیاقت آباد 10 نمبر کے قریب گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں معروف قوال امجد صابری جاں بحق ہوگئے جب کہ گاڑی میں سوار مزید ایک شخص زخمی ہوگیا
عباسی شہید اسپتال میں اسسٹنٹ پولیس سرجن ڈاکٹر روحینہ کے مطابق امجد صابری کو جب لایا گیا تو وہ ہلاک ہو چکے تھے
امجد صابری کی بھانجی کے مطابق امجد صابری کو کئی گولیاں لگی ہیں تاہم ذرائع کے مطابق امجد صابری کو چھ گولیاں لگیں
پولیس ذرائع کے مطابق امجد صابری اسپتال منتقلی کے دوران ہی دم توڑ گئےتھے، فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص زخمی بھی ہے جس کا عباسی شہید اسپتال میں آپریشن جاری ہے ۔
موقع پر موجود عینی شاہدین کے مطابق امجد صابری جب لیاقت آبا د کے پل سے اتررہے تھے تو پل کے نیچے پہلے سے موجود ملزمان نے ان کی ہنڈا سوک پر 6فائر کیے جس میں امجد صابری اور ان کے ساتھ گاڑی میں موجود ان کے قریبی رشتے دار کو نشانہ بنایا گیا ۔
واقعہ کے بعد امجد صابری جانبر نہ ہوسکے اور وہ اسپتال پہچنے سے پہلے ہی دم توڑ گئے۔
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
ربط