تاسف لیاقت آباد میں کار پر فائرنگ، معروف قوال امجد صابری جاں بحق

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمد فہد

محفلین
اللہ تعالی، ہمارے ملک میں رہنے والے ہر انسان کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اور سب شہدا ء کی مغفرت فرمائے ۔۔۔۔۔۔آمین ثمہ آمین
 

فرقان احمد

محفلین
افسوس، صد افسوس! ایسے لگ رہا ہے گھر کا کوئی فرد قتل ہو گیا ہو، اللہ پاک ان کی مغفرت فرمائے، انا للہ و انا الیہ راجعون
 
بے جور و خطا جس ظالم نے معصوم ذبح کر ڈالا ہے
اس ظالم کے بھی لہو کا پھر بہتا ندی نالہ ہے
یاں دیر نہیں ، اندھیر نہیں ، یاں عدل و انصاف پرستی ہے
اس ہاتھ سے دو ، اس ہاتھ ملے، یاں سودا دست بدستی ہے ۔

میں مرحوم، ان کے والد اور چچاؤں کو ذاتی طور پر جانتا تھا۔ بہت ہی افسوس ہوا۔ اللہ پاک مرحوم کا جنت میں جگہ عطا فرمائیں۔
 

عبد الرحمن

لائبریرین
آج وطن عزیز کا وہ قیمتی اثاثہ ڈوب گیا جس کا نہ کوئی سیاسی پس منظر تھا نہ کوئی کرمنل ریکارڈ، جو ہمیشہ محبتیں بانٹتا رہا اور نفرتوں کی آگ بجھاتا رہا۔

بلاشبہ وہ کروڑوں لوگوں کے دلوں کی دھڑکن تھا۔

اللہ شہید کو جنت کے اعلیٰ درجات نصیب فرمائے۔ آمین!
 
اللہ تعالی فرماتےہیں کہ جو لوگ قتل کو مرغوب سمجھتے ہیں، وہ فساد فی الارض اللہ کے مجرم ہیں۔ ان کی سزا قتل ہے۔ ریفرنس بعد میں۔

پاکستان پر فرض ہے کہ ایسے لوگوں کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر انصاف کے تقاضے پورے کرے

والسلام
 

کاشفی

محفلین
نہ پوچھیئے کہ کیا حسین ہے۔
میرے مولا رب العالمین مرحوم کی مغفرت فرما۔۔آمین ثم آمین
ان کے درجات بلند فرما، آمین۔ انہیں جوارے معصومین علیہ السلام میں مقام عطا فرما۔۔آمین ۔ ان کے لواحقین کو صبرِ جمیل عنایت فرما۔۔بارالہٰا آمین ثم آمین
 

گلزار خان

محفلین
پاکستان پر فرض ہے کہ ایسے لوگوں کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر انصاف کے تقاضے پورے کرے
فاروق بھائی کونسے تقاضے پورے کرنے کی بات کرتے ہیں جو یہی لوگ تو سب کچھ کرواتے ہیں یہ خود کسی کو انصاف نہیں دیتے تو ہم ان سے عدل و انصاف کی توقع رکھے پتہ نہیں یہ لوگ کیوں نہیں سوچتے کہ ہم نے بھی مرنا ہے ایک دن اللہ کے سامنے کھرا ہوکر جوابدہ ہونا ہے آج ان سب باتوں کے ذمے دار جتنے حکمران ہیں اتنے ہی ہم بھی ہیں
 

گلزار خان

محفلین
فیس بوک پر یہ تصوئیر دیکھی جس میں لکھا ہوا ہے کے جنازہ لے جاتے ٹائیم کلمہ شہادت کسی بھی حدیث سے ثابت نہیں ہے
کوئی بھی حضرات تھوڑی سی وضاحت کردے اس بارے میں تو اصلاح ہوجائے گی میری
13502126_606721662820650_327460801639459040_n.jpg

ربط فاروق سرور خان
 

کاشفی

محفلین

موت تیرے محبوں کو آتی نہیں
آ بھی جائے تو پھر بچ کے جاتی نہیں
موت کا کیا خطر موت سے کیا حذر
اس سے بچنا بھی کیا، آگئی آگئی

غسل میت نہ کہنا میرے غسل کو
اُجلے ملبوس کو مت کفن نام دو
میں چلا ہوں علی سے ملاقات کو
جس کی تھی آرزو وہ گھڑی آگئی
 

جاسمن

لائبریرین
انا للہ وانا الیہ راجعون۔
اللہ جنت الفردوس میں جگہ دے۔ ہر طرح کا عذاب معاف فرمائے۔ قبر کو روشن،ہوادار اورکشادہ کرے اور اس میں جنت کی کھڑکیاں کھول دے۔ لواحقین کو صبرِ جمیل دے اور مرحوم کے لئے صدقۂ جاریہ بنائے۔ آمین!
14 اگست کے ایک فنکشن پہ میرے بچوں کے سکول میں دیکھا اور سنا تھا۔
 
کتنے بد بخت ھیں وہ لوگ جو ایک مظلوم کا خون اپنے سر لے کر اللہ کے سامنے حاضر ھوں گے۔ کتنا خوش بخت ھے مقتول، رمضان المبارک کی ان گھڑیوں میں پوری قوم جس کے لئے دعائیں مانگ رھی ہے۔
 

arifkarim

معطل
آج وطن عزیز کا وہ قیمتی اثاثہ ڈوب گیا جس کا نہ کوئی سیاسی پس منظر تھا نہ کوئی کرمنل ریکارڈ، جو ہمیشہ محبتیں بانٹتا رہا اور نفرتوں کی آگ بجھاتا رہا۔
دو سال قبل شائستہ لودھی کے مارننگ شو میں ایک قوالی گانے پر توہین رسالت کا کیس فائل ہوا تھا۔ اسپر مزید کوئی کاروائی نہیں ہوئی تو طالبان نے اپنی کاروائی کر دی۔
شائد قوم کی یاداشت چند ہفتوں سے زیادہ نہیں ہے البتہ طالبان کا بغض دائمی ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top