لیبر ڈے پر میرے والد مرحوم کی کہی گئی طرحی مشاعرے کی غزل

سید عاطف علی

لائبریرین
والدمرحوم ۔ضیا عزیزی جے پوری ۔ صاحب کی ایک غزل جو یوم ِمزدور ،یکم مئی کے ایک طرحی مشاعرے میں کہی گئی تھی یاد آگئی۔

آبلے ، مٹی ،پسینہ ،جیسے ویرانوں کا بوجھ
آسماں سے بھی فزوں، مزدور کے شانوں کا بوجھ

ناتواں قلب و نظر پر اتنے کا شانوں کا بوجھ
بتکدوں کا ،میکدوں کا اور پری خانوں کا بوجھ

حاملِ بارِ گِراں ہے اک اجیرِ ناتواں
لیکن آجر کیلئے ،مٹھی میں دو دانوں کا بوجھ

آج کے گل آج ہی کی نکہتوں کے ہیں امین
کل یہ باسی پھول کہلائیں گے، گلدانوں کا بوجھ

میں کسے تائب کہوں ،کس کو کہوں توبہ شکن
لوگ پھرتے ہیں لیے اب خالی پیمانوں کا بوجھ

ٹانک آئے گا کہیں دیروحرم کے درمیاں
ہے گراں اب شیخ پر تسبیح کے دانوں کا بوجھ

دل کے ارمانوں کی اب دل پر حکومت ہے ضیاؔ
ایک کشور، اور اُس پر اتنے سلطانوں کا بوجھ
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
ناتواں قلب و نظر پر اتنے کا شانوں کا بوجھ
بتکدوں کا ،میکدوں کا اور پری خانوں کا بوجھ

بہت اعلیٰ عاطف بھائی ۔۔۔کمال گرفت ہے موضوع اور فن پر
 
سید عاطف علی

لائبریرین
۔بازگشت۔
یوم مزدور 2016

حاملِ بارِ گِراں ہے اک اجیرِ ناتواں​
لیکن آجر کیلئے ،مٹھی میں دو دانوں کا بوجھ​
 
بہت خوب عاطف بھائی، کیا کہنے.

Top