لینکس اردو سپورٹ‌ کے ساتھ

mwalam

محفلین
السلام و علیکم
امید ہے کہ آپ سب ٹھیک ٹھاک ہوں گے ۔ پہلے میں آپکو اپنا تعارف کرا دیتا ہوں ۔
میرا نام محمد وقاص عالم ہے اور میں برطانیہ میں رہتا ہوں ۔ میں ڈاربی یونیورسٹی میں Computer Science (BSc. Hons) کا طالبعلم ہوں ۔ میں کافی عرصے سے اردو کے لینکس کے بارے میں سوچ رہا ہوں۔ مجھے ایک طریقہ پتہ چلا ہے جس میں ہم اپنی لینکس کی Distribution بنا سکتے ہیں ۔ اسکے بارے میں آپکا کیا خیال ہے ۔ اس ڈسٹریبیوشن میں ہم اردو میں موجود تمام فونٹس انسٹال کریں گے ۔ آپ اپنی رائے سے ضرور آگاہ کریں ۔
آپکا بھائی
وقاص
 
نبیل

تکنیکی معاون
زبردست وقاص۔ میں کافی دنوں سے اسی موضوع پر پوسٹ کرنے کے بارے میں سوچ رہا تھا۔ لینکس کو لوکلائز کرنا تو بہت محنت طلب اور طویل کام ہے لیکن لینکس کی ایسی ڈسٹریبیوشن تیار کرنا زیادہ مسئلہ نہیں ہونا چاہیے جس میں اردو فونٹس اور اردو کی بورڈ ساتھ ہی انسٹال ہو جائیں۔

آپ شوق سے یہاں اس موضوع پر پوسٹ کریں۔ ابھی تک ہم نے لینکس پر زیادہ کام نہیں کیا، اور یہ پہلو ابھی تک کچھ تشنہ ہے۔ آپ کے آنے سے یہ کمی بھی پوری ہو سکتی ہے۔ اس سلسلے میں ہم آپ کے ساتھ ہر طرح کا تعاون کرنے کو تیار ہیں۔
 
mwalam

محفلین
آپکا بہت بہت شکریہ۔
میں یہ کام انشا اللہ اسی مہینے سے سٹارٹ کر دوں گا۔ مجھے ذرا یونیورسٹی سے چھٹیاں ہوں جائیں
 
جیسبادی

محفلین
معذرت کے ساتھ عرض کروں گا کہ اس خیال کو دل سے نکال دو۔ ڈسٹرو شروع کرنا ایک سنجیدہ کام ہوتا ہے جس میں بہت ذمہ داری نبھانا پڑتی ہے۔ اگر صرف سیکھنے کے لیے ایسا ارادہ ہے، تو کوئی حرج نہیں۔
 
بجائے

وقاص آپ کو علم ہی ہوگا کہ لینکس کی بے شمار ڈسٹرو ہیں اور تمام ہی ڈسٹرو کے چاہنے والے موجود ہوتے ہیں۔ بہترین یہ ہوگا کہ کوئی ایسا سیٹ اپ پروگرام لکھو کہ اردو سپورٹ کسی بھی لینکس ڈسٹرو میں بآسانی نصب کی جاسکے بجائے اس کے کہ کوئی مخصوص ڈسٹرو کے استعمال پر مجبور کیا جائے۔ میں نے ایسا ایک کام Win98 کے لیے کیا ہے۔ یہاں دیکھ سکتے ہو:

http://www.boriat.com/urduinst

آگے Win2K اور Win XP کے لیے بھی لکھنے کا ارادہ ہے۔
 
سیفی

محفلین
السلام علیکم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کب تک ارادہ ہے جناب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بہت انتظار کر چکے ہیں۔۔
 
الف عین

لائبریرین
پچھلے تین دن سے ہم کچھ لوگوں میں امیلس کا تبادلہ چل رہا ہے۔ انڈ لینکس کے گورا موہنتی نے سکرپٹ بنایا ہندی سے اردو ٹرانسلٹریٹ کرنے کا اور کچھ الفاظ کی فہرست اور گنوم کی ایک پو فائل ٹرانسلٹریٹ کر کے بھیجی میرے علاوہ رمن کول اور روی شریواستو کو۔ میں نے بھی اس میں تصحیح تو کر دی ہے لیکن مزا نہیں آیا۔ لیکن گورا کا اب بھی یہی خیال ہے کہ ٹرانسلٹریٹ ر کے تصحیح کرنا بہتر ہے بہ نسبت نئے سرے سے پورا کام کرنے کے۔
لیکن وہ بات میری اب بھی قائم ہے کہ سب اپنی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنائے ہیں۔ بطور خاص پاکستانیوں سے مجھے زیادہ شکایت ہے کہ نہ وہ ہندوستان میں کسی مپیش رفت میں حصأ لے رہے ہیں بلکہ مزید حوصلے پست کر رہے ہیں۔ اور خود بھی محض باتیں کر رہے ہیں منظم طریقے سے کچھ نہیں۔
 
mwalam

محفلین
بجائے

شارق مستقیم نے کہا:
وقاص آپ کو علم ہی ہوگا کہ لینکس کی بے شمار ڈسٹرو ہیں اور تمام ہی ڈسٹرو کے چاہنے والے موجود ہوتے ہیں۔ بہترین یہ ہوگا کہ کوئی ایسا سیٹ اپ پروگرام لکھو کہ اردو سپورٹ کسی بھی لینکس ڈسٹرو میں بآسانی نصب کی جاسکے بجائے اس کے کہ کوئی مخصوص ڈسٹرو کے استعمال پر مجبور کیا جائے۔ میں نے ایسا ایک کام Win98 کے لیے کیا ہے۔ یہاں دیکھ سکتے ہو:

http://www.boriat.com/urduinst

آگے Win2K اور Win XP کے لیے بھی لکھنے کا ارادہ ہے۔
میں نے آپکی ویب سائٹ دیکھی ہے اور مجھے آپکا سوفٹ وئیر بہت پسند آیا ہے ۔
میں نے اسکا ایک حل سوچا ہے ۔ کیوں نہ ہم لوگ Knoppix میں اردو کی فِٹ کر دیں ۔ بلکہ دو ٹیمز بناتے ہیں - ایک ٹیم knoppix میں کی بورڈ ڈالے جبکہ دوسری ٹیم ایکس کے Develepmont ورژن میں کرلپ کا کی بورڈ اور فونٹس فِٹ کرے ۔ اسطرح اگلی تمام لینکس کی ڈسٹریبوشنز میں اردو کا کی بورڈ اور فونٹس موجود ہوں گے ۔
 
mwalam

محفلین
اعجاز اختر نے کہا:
پچھلے تین دن سے ہم کچھ لوگوں میں امیلس کا تبادلہ چل رہا ہے۔ انڈ لینکس کے گورا موہنتی نے سکرپٹ بنایا ہندی سے اردو ٹرانسلٹریٹ کرنے کا اور کچھ الفاظ کی فہرست اور گنوم کی ایک پو فائل ٹرانسلٹریٹ کر کے بھیجی میرے علاوہ رمن کول اور روی شریواستو کو۔ میں نے بھی اس میں تصحیح تو کر دی ہے لیکن مزا نہیں آیا۔ لیکن گورا کا اب بھی یہی خیال ہے کہ ٹرانسلٹریٹ ر کے تصحیح کرنا بہتر ہے بہ نسبت نئے سرے سے پورا کام کرنے کے۔
لیکن وہ بات میری اب بھی قائم ہے کہ سب اپنی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنائے ہیں۔ بطور خاص پاکستانیوں سے مجھے زیادہ شکایت ہے کہ نہ وہ ہندوستان میں کسی مپیش رفت میں حصأ لے رہے ہیں بلکہ مزید حوصلے پست کر رہے ہیں۔ اور خود بھی محض باتیں کر رہے ہیں منظم طریقے سے کچھ نہیں۔
اعجاز بھائی اسوقت میرے نزدیک لینکس کا ترجمہ کرنا بیوقوفی ہے ۔ اسکی وجہ یہ ہے کہ KDE 4 اس سال کے آخر میں ریلیز ہو رہا ہے ۔ اور ہمیں نہیں پتا کہ اسمیں کیا فِٹ ہے ۔ لینکس کا ترجمہ انشاء اللہ KDE 4 کی ریلیز کے بعد شروع کریں گے۔ کوئی بھی ڈسٹریبوشن کو ٹارگٹ نہیں بنا یا جائے - بلکہ عربیوں کی طرح KDE4 کا اردو ترجمہ کیا جائے ۔ تاکہ ہر ڈسٹریبیوشن میں اردو موجود ہو ۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
وقاص، کسی آپریٹنگ سسٹم پر اردو سپورٹ کے لیے ذیل کے آئٹمز کی ضرورت ہوتی ہے:

۔ اردو کی بورڈ
۔ اردو فونٹ

ونڈوز میں اس کے علاوہ لینگویج سپورٹ بھی انسٹال کرنا پڑتی ہے۔ کچھ اپلیکیشنز جیسے کہ انٹرنیٹ ایکسپلورر اور فائرفاکس لینگویج سپورٹ کے بغیر بھی ٹھیک اردو لکھنے پڑھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ابھی تک ونڈوز پر بیک وقت مکمل اردو سپورٹ انسٹال کرنے کا کوئی حل نہیں نکلا ہے، اور یہ کافی تحقیق طلب معاملہ ہے۔

تم نے یہاں کے ڈاؤنلوڈ سیکشن میں دیکھا ہوگا کہ کم از کم ہم نے تمام مقبول العام اردو فونٹس کے لیے ایک انسٹالر تشکیل دے دیا ہے۔ میری نظر میں تو آئیڈیل حل یہ ہوگا کہ ونڈوز کی ہی ایک ایسی انسٹالیشن سی ڈی تیار کی جائے جو انسٹال کرنے پر خود بخود اردو سپورٹ انسٹال کردے، اور میرے خیال میں ایسا تکنیکی طور پر ممکن بھی ہے۔ لیکن اس سلسلے میں میری معلومات ناکافی ہیں۔

میرے خیال میں لینکس کی ایک اردو سپورٹ انسٹال کرنے والی ڈسٹریبیوشن تیار کرنے کا آئیڈیا زیادہ قابل عمل ہے۔ تم اگر اس بارے میں معلومات رکھتے ہو تو برائے مہربانی کام شروع کرو، تمہارا ساتھ دینے کو ضرور لوگ اکٹھے ہو جائیں گے۔
 
mwalam

محفلین
نبیل نے کہا:

نبیل بھائی آپ کی بات تو ٹھیک ہے ۔ لیکن اگر ہم مسئلہ کو جڑ سے پکڑیں تو زیادہ بہتر ہے ۔ اگر ہم کی بورڈ اور فونٹس بائی ڈیفالٹ لینکس کے
(GUIs X, KDE and Gnome) میں انسٹال کر دیں تو مسئلہ حل ہو جائے گا - ڈسٹریبیوشن کی maintanence ایک مشکل کام ہے ۔ اگر اردو تمام بڑی ڈسٹریبوشنز پر آ جائے تو کیا حرج ہے ۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
میرے خیال میں مجھے بھی اپنے آئیڈیا کو re-phrase کرنا چاہیے۔ ایک نئی ڈسٹریبیوشن تیار کرنا کچھ over ambitious سا کام ہو جائے گا۔ اگر کسی موجود اچھی ڈسٹریبیوشن کو اس طرح پیچ کرنا ممکن ہو کہ اس کو انسٹال کرنے کے ساتھ اردو سپورٹ بھی انسٹال ہو جائے تو کافی اچھی پیشرفت ہوجائے گی۔

بائی دا وے ہم اردو ویب پر لوکلائزیشن کا کام صحیح طور پر آرگنائز کرنے کے لیے entrans استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ابھی اس کی انسٹالیشن میں کچھ مسئلہ آ رہا ہے۔ اگر ایک مرتبہ یہ انسٹال ہو جائے تو اس کے ذریعے پو فائلوں کو ترجمہ کرنے کا کام کافی مؤثر انداز میں کرنا ممکن ہو جائے گا۔
 
نبیل بھائی یہی تو کہ رہا ہوں ۔ دو گروپس بناتے ہین ایک گروپ Knoppix
میں اردو فِٹ کرے اور دوسرا گروپ باقی کے GUIs میں - مجھے آپکا entrans والا آئیڈیا بھی پسند آیا ہے ۔
 
جیسبادی

محفلین
X پراجیکٹ یا freedesktop.org میں "لینکس پاکستان ڈاٹ نیٹ" کے "ماہرین" نے ایک غیرمعیاری صوتی تختہ داخل کروایا ہے۔ ممکن ہے یہ اگلے X میں شامل ہو جائے۔ وقاص، آپ ہمت کرو تو "کرلپ" والا صوتی X میں داخل کرواؤ۔ تاکہ تمام پلیٹ فارم پر ایک ہی معیاری صوتی تختہ آ جائے۔ اس میں کچھ محنت کرنا پڑے گی، کیونکہ موخر ذکر گروہ کا کچھ نام ہے مارکیٹ میں۔

میری سائٹ پر کرلپ کا صوتی تختہ ہے، جس میں "یونیکوڈ کنٹرول حروف" کا اضافہ کیا گیا ہے۔ چاہو تو یہ داخل کرانے کی کوشش کرو۔
http://geocities.com/urdutext/linux_kb.html

جہاں تک فونٹ کا تعلق ہے تو "نفیس ویب نسخ" کو X میں داخل کروایا جا سکتا ہے۔ اس میں یہ مسلئہ ہو سکتا ہے کہ لینکس والے GPLیا BSD کے علاوہ کسی لاسنس سے ہچکچاتے ہیں۔ ایک حل یہ ہے کہ "نفیس ویب نسخ" کو fork کیا جائے اور نئے نام سے GPL کر دیا جائے۔ اس کی ڈاکٹر سرمد سے منظوری لی جا سکتی ہے۔
 
mwalam

محفلین
جیسبادی نے کہا:

اگر آپ لوگ کسی طرح سے نفیس ویب نسخ کو GPL or BSD
میں لے آؤ تو میں آپ لوگوں کو دعائیں دوں گا ۔ میں بارہ مئی کو فارغ ہو جاؤں گا- پھر انشاء اللہ اس پر کام شروع کروں گا ۔
 
دوست

محفلین
بہت ہی اچھے۔
اوبنٹو کی بھی کوئی بات کرے کہ ہم اوبنٹو کے اسیر ہیں‌آج کل۔
اگر ایک پروگرام بھی بنا دیا جائے اور مین ایپلی کیشن میں‌بھی سپورٹ ڈال دی جائے تو کیسا رہے گا۔
دونوں‌کام کردیے جائیں تاکہ ہر ڈسٹرو پر کام ڈن ہوجائے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
میرے خیال میں اجازت ناموں اور سٹینڈرڈز کا بھی خیال رکھتے ہیں لیکن تکنیکی سطح کا کام بغیر رکاوٹ کے جاری رکھنا چاہیے۔ اس وقت حالت یہ ہے کہ لینکس پر نہ ہونے کے برابر کام ہو رہا ہے۔ اس صورتحال میں اگر کوئی ہماری رہنمائی کرنے کو تیار ہو تو اس کی حوصلہ افزائی ہی کرنی چاہیے۔

وقاص آپ کو جیسے وقت اجازت دے، آپ یہاں ہمارے لیے اس سلسلے میں معلومات پوسٹ کرتے رہیں۔ لوگ لینکس پر کام کرنا تو چاہتے ہیں لیکن ناکافی معلومات ہونے کے باعث مایوسی کا شکار ہو کر رہ جاتے ہیں۔
 
mwalam

محفلین
جیسبادی نے کہا:
X پراجیکٹ یا freedesktop.org میں "لینکس پاکستان ڈاٹ نیٹ" کے "ماہرین" نے ایک غیرمعیاری صوتی تختہ داخل کروایا ہے۔ ممکن ہے یہ اگلے X میں شامل ہو جائے۔ وقاص، آپ ہمت کرو تو "کرلپ" والا صوتی X میں داخل کرواؤ۔ تاکہ تمام پلیٹ فارم پر ایک ہی معیاری صوتی تختہ آ جائے۔ اس میں کچھ محنت کرنا پڑے گی، کیونکہ موخر ذکر گروہ کا کچھ نام ہے مارکیٹ میں۔

میری سائٹ پر کرلپ کا صوتی تختہ ہے، جس میں "یونیکوڈ کنٹرول حروف" کا اضافہ کیا گیا ہے۔ چاہو تو یہ داخل کرانے کی کوشش کرو۔
http://geocities.com/urdutext/linux_kb.html

جہاں تک فونٹ کا تعلق ہے تو "نفیس ویب نسخ" کو X میں داخل کروایا جا سکتا ہے۔ اس میں یہ مسلئہ ہو سکتا ہے کہ لینکس والے GPLیا BSD کے علاوہ کسی لاسنس سے ہچکچاتے ہیں۔ ایک حل یہ ہے کہ "نفیس ویب نسخ" کو fork کیا جائے اور نئے نام سے GPL کر دیا جائے۔ اس کی ڈاکٹر سرمد سے منظوری لی جا سکتی ہے۔
مسئلہ حل ہو گیا ہے ۔ نفیس ویب نساخ اوپن سورس ہے ۔
Permission is hereby granted, free of charge, to any person obtaining a copy of the font accompanying this license (“Font”) and associated documentation files (the “Font Software”), to reproduce and distribute the Font Software, including without limitation the rights to use, copy, merge, publish, distribute, and/or sell copies of the Font Software, and to permit persons to whom the Font Software is furnished to do so, subject to the following conditions:

The above copyright and trademark notices and this permission notice shall be included in all copies of one or more of the Font Software typefaces.

The Font Software may be modified, altered, or added to, and in particular the designs of glyphs or characters in the Fonts may be modified and additional glyphs or characters may be added to the Fonts, only if the font is renamed to names not containing either the words “Nafees” or the word “CRULP”.

This License becomes null and void to the extent applicable to Font or Font Software that has been modified and is distributed under the “Nafees Web Naskh” names.

The Font Software may be sold as part of a larger software package but no copy of one or more of the Font Software typefaces may be sold by itself
.
 
mwalam

محفلین
نبیل بھائی آپ نے جو فونٹس کی ینسٹالیشن فائل بنائی ہے ۔ وہ صرف ونڈوز کیلیئے ہے ۔ کیا آپ تمام فونٹس کو انسٹالر کی بجائے سمپل زپ فائل میں اپ لوڈ کر سکتے ہیں ۔
 
Top