لینکس اور نستعلیق ٹائپو گرافی

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
اس تھریڈ کا مقصد لینکس کے مختلف گرافک ڈیسک ٹاپ سسٹمز میں استعمال ہونے والے ٹائپوگرافی کے نظام پر معلومات اکٹھی کرنا اور یہ تحقیق کرنا ہے کہ لینکس میں اوپن ٹائپ فونٹس کی رینڈرنگ یا لے آؤٹ میں کیا کمی ہے اور اسے کیسے پورا کیا جا سکتا ہے۔ تمام دوستوں سے اس سلسلے میں معلومات فراہم کرنے کی درخواست کی جاتی ہے۔
میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ Kde اور Gnome ڈیسک ٹاپس میں اوپن ٹائپ فونٹس کی رینڈرنگ کے کونسے کمپوننٹ استعمال ہو رہے ہیں؟ اور یہ کہ نستعلیق فونٹ ڈسپلے کرنے کے سلسلے میں کس سسٹم کی کارکردگی بہتر ہے؟
علوی نستعلیق فونٹ‌ کے اجراء کے بعد ایک مکمل اردو ڈیسک ٹاپ کی سمت تحقیق کی جانی چاہیے۔ اس کے لیے پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ علوی نستعلیق کو لینکس پر درست انداز میں دکھانے میں کیا کسر باقی ہے؟
والسلام
 
دوست

محفلین
پانگو یا پینگو گمپ ٹول کٹ کی ایک ذیلی لائبریری ہے۔ ایسی تمام ایپلی کیشنز جن کا مواجہ جی ٹی کے ٹول کٹ میں بنایا جاتا ہے میں فونٹ رینڈرنگ کا کام پینگو ہی سرانجام دیتی ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
پانگو یا پینگو گمپ ٹول کٹ کی ایک ذیلی لائبریری ہے۔ ایسی تمام ایپلی کیشنز جن کا مواجہ جی ٹی کے ٹول کٹ میں بنایا جاتا ہے میں فونٹ رینڈرنگ کا کام پینگو ہی سرانجام دیتی ہے۔
کیا تم بتا سکتے ہو کہ پینگو میں نستعلیق فونٹ کیسے ڈسپلے ہوتا ہے اور اس میں کیا کمی ہے؟
 
نبیل

تکنیکی معاون
میں لینکس ٹائپوگرافی کے سلسلےمیں معلومات اکٹھی کر رہا ہوں۔ اس سلسلے میں کئی لائبریریز کے نام سامنے آتے ہیں لیکن یہ معلوم نہیں ہوتا کہ ان کا ایک دوسرے سے کیا تعلق ہے اور یہ کہ کونسی لائبریری کس سوفٹویر میں زیر استعمال ہے۔ اب تک مجھے ذیل کی لائبریریز کے نام ملے ہیں:

فری ٹائپ
پینگو
حرف باز
آئی سی یو
 
نبیل

تکنیکی معاون
میں نے اس تھریڈ کا عنوان تبدیل کر دیا ہے۔ پہلے غلطی سے اس کا عنوان نستعلیق ٹائپوگرافی رکھ دیا تھا حالانکہ میں لینکس ٹائپوگرافی پر معلومات اکٹھی کرنا چاہ رہا ہوں۔
 
محسن حجازی

محفلین
فری ٹائپ بنیادی طور پر محض راسٹرائز ہے۔ یعنی فونٹ کی ویکٹر انفارمیشن سے تصویر تک کا فاصلہ۔ فری ٹائپ نے اس کے بعد اوپن ٹائپ انجن پر بھی کام شروع کیا تھا اور بطور نمونہ نستعلیق میں بسم اللہ الرحمان الرحیم کو شائع بھی کیا تھا تاہم اب کیا حالات ہیں، مجھے علم نہیں ہو سکا۔
پینگو بنیادی طور پر فری ٹائپ کو استعمال میں لاتے ہوئے تشکیل دی گئی ہے جس میں اوپن ٹائپ کی سپورٹ بھی شامل ہے۔
حرف باز جہاں تک میرا خیال ہےکہ کافی عرصے سے غیر فعال ہے۔
 
جیسبادی

محفلین
* اگر میں غلطی پر نہیں تو فائرفاکس 3 سے آگے pango استعمال نہیں کرتا۔ اس سے پہلے یہ compiler option ہوتا تھا۔ غالباً اب یہ cairo استعمال کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس اخراجہ کے بعد "نفیس ویب فونٹ" اس نے دکھانے شروع کر دیے۔

* علوی نستلعیق کا لینکس/فائرفاکس میں وکیپیڈیا کے صفحات ونڈوز ایکس پی کی نسبت قدرے بہتر نظر آ رہے ہیں۔ ونڈوز میں کچھ لفظ سطر سے نیچے کھسک جاتے ہیں۔ لینکس پر صورت حال اتنی بہتر ہے کہ میں نے اپنی css میں علوی کو اولیت دی ہوئی ہے۔
 
جیسبادی، فائرفاکس 3 سے آگے کا تو کوئی ورژن نہیں ہے۔ پینگو کے ویب سے تو معلوم ہوتا ہے کہ cairo پینگو میں انٹگریٹڈ ہے اور cairo فونٹس کی رینڈرنگ ضرور کرتا ہے لیکن یہ فونٹ کا لے آؤٹ انجن نہیں ہے۔

آپ کو اگر ونڈوز ایکس پی میں علوی نستعلیق کا بہتر ڈسپلے دیکھنا ہو تو اس میں انٹرنیٹ ایکسپلورر 7 انسٹال کر لیں۔ انٹرنیٹ ایکسپلورر 7 کے ساتھ انسٹال ہونے والی usp10.dll کے ذریعے سسٹم کی تمام اپلیکیشنز میں علوی نستعلیق کا ڈسپلے بہتر ہو جاتا ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
میں نے ایک مرتبہ پھر سے اس تھریڈ کے عنوان کو تبدیل کیا ہے۔ ابھی تک مجھے مطلوبہ معلومات دستیاب نہیں ہوئی ہیں۔ میں نے یہ جاننے کی کافی کوشش کی ہے کہ نستعلیق فونٹس کی وہ کونسی فیچر ہے جو دوسرے اوپن ٹائپ لے آؤٹ انجن سپورٹ نہیں کر رہے ہیں اور جن کی وجہ سے لینکس پر یا اس میں اکثر اپلیکیشنز میں نستعلیق فونٹ درست ڈسپلے نہیں ہو رہا ہے؟ میرا قیاس یہی ہے کہ یہ اوپن ٹائپ کی curs اور kern ٹیببلز کی سپورٹ کی کمی کی وجہ سے ہے۔ میں نے ابھی نوٹ کیا ہے کہ اس تھریڈ میں محسن حجازی نے بھی پوسٹ کیا ہے۔ میں چاہوں گا کہ وہ اس موضوع پر مزید انفارمیشن فراہم کریں۔ میری لینکس استعمال کرنے والوں سے بھی گزارش ہے کہ لینکس میں علوی نستعلیق سمیت دوسرے نستعلیق فونٹس جیسے کہ پاک نستعلیق اور فجر نستعلیق وغیرہ کے استعمال کے بارے میں رپورٹ دیں کہ یہ کس حد تک لینکس پر کام دے رہے ہیں؟

میں نے ایک جگہ پڑھا تھا کہ لینکس پر پاک نستعلیق کام نہیں کرتا ہے جبکہ فجر نستعلیق کام کرتا ہے۔ کیا یہ درست ہے؟ اگر ہاں تو اس کی کیا وجہ ہے؟

ابوشامل نے انک سکیپ اور گمپ میں علوی نستعلیق کے استعمال سے متعلق سکرین شاٹ پوسٹ کیے تھے جن میں یہ فونٹ بالکل درست کام کر رہا ہے۔ تو پھر کیا وجہ ہے کہ یہ اوپن آفس میں درست کام نہیں کرتا ہے؟ کیا اوپن آفس میں کسی اور اوپن ٹائپ لے آؤٹ انجن کا استعمال ہو رہا ہے؟
 
دوست

محفلین
اوپن آفس میں فجر نوری نستعلیق بھی کچھ ٹھیک کام نہیں کرتا۔ باقی سافٹویرز میں نفیس، فجر اور علوی نستعلیق ٹھیک کام کرتے ہیں۔
فیچرز کی عدم دستیابی کے سلسلے میں محسن نے لانچ پیڈ پر ایک پوسٹ بھی کی تھی جب ہم نے پاک نستعلیق کو لینکس پر ٹھیک رینڈر نہ ہونے کی وجہ سے وہاں بگ کا اندراج کروایا تھا۔ چناچہ محسن بہتر بتا سکتے ہیں کہ س سلسلے میں کیا کمیاں ہیں۔
 
arifkarim

معطل

کیا علوی نستعلیق کا کیریکٹر بیس بھی لینکس پر ٹھیک کام کرتا ہے؟
 
نبیل

تکنیکی معاون
عارف، کیا تم نے ابوشامل کے پوسٹ کردہ انک سکیپ اور گمپ کے سکرین شاٹ دیکھے ہیں جن میں علوی نستعلیق میں عبارت بالکل درست دکھائی دے رہی ہے۔
مجھے اس بات کی سمجھ نہیں آئی کہ کچھ اپلیکیشنز میں نستعلیق فونٹ درست اور باقیوں میں کسی حد تک کمی کے ساتھ کیسے نظر آ رہا ہے؟ کیا مختلف اپلیکیشنز اپنے طور پر بھی فونٹ لے آؤٹ انجنز کو ہینڈل کرتی ہیں۔ ونڈوز میں تو صرف یونی سکرائب موجود ہوتا ہے، حتی کہ پینگو بھی ونڈوز پر پس پردہ یونی سکرائب ہی استعمال کرتا ہے۔
 
جی میں نے دیکھا ہے، اس میں تو بالکل درست کام کر رہا تھا۔ اڈوبی کے پروڈکٹس ونڈوز پر بھی یونی اسکرائب انجن کی بجائے اپنا انجن استعمال کرتے ہیں۔۔۔ جسکی وجہ سے مائکروسافٹ پراڈکٹس پر کام کرنے والے فانٹس اڈوبی پر کام نہیں کرتے۔۔۔۔
 
محمد سعد

محفلین
میں نے آج فری نوڈ پر اوپن آفس کے چَیٹ چینل میں اس بابت دریافت کیا تو مجھے بتایا گیا کہ اوپن آفس میں اپنا فانٹ رینڈرنگ انجن بھی ہے جبکہ یہ اس کے علاوہ freetype کے ساتھ ICU اور cairo کی لائیبریریاں بھی استعمال کرتا ہے۔
 
محمد سعد

محفلین
یہ سب مبہم باتیں ہیں۔ اصل معلومات ابھی تک سامنے نہیں آ سکی ہیں۔

اصل معلومات سے کیا مراد ہے بھائی؟؟؟ اور اس میں مبہم کیا ہے؟ سب نے اپنی استطاعت کے مطابق معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔ اب میں کوئی پروگرامر تو ہوں نہیں کہ اوپن آفس کا سورس کوڈ دیکھ کر بتا دوں کہ یہ مسئلہ کس وجہ سے ہے۔
 
جی آپ کا شکریہ کہ آپ نے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی۔
میں یہ جاننا چاہ رہا ہوں کہ اوپن سورس فونٹ لے آؤٹ انجنز میں اوپن ٹائپ سٹینڈرڈ کی کن فیچرز کی کمی ہے جن کی وجہ سے وہ نستعلیق فونٹ کو درست ڈسپلے نہیں کر سکتے؟ اور کچھ اپلیکیشنز میں نستعلیق ٹھیک نظر آ رہا ہے تو اس کی کیا وجہ ہے؟
اگر معلومات کسی ربط یا حوالے کے ساتھ مل سکیں تو بہتر ہوگا۔
 
الف نظامی

لائبریرین

آئی سی یو میں ایک بگ جو اب ٹھیک کیا جاچکا ہے۔
After modifying the GlyphPositionAdjustments::applyCursiveAdjustments function in GlyphPositionAdjustments.cpp around line 143 as shown below, we were able to get the same results as with Windows GDI:
http://bugs.icu-project.org/trac/ticket/6111

نستعلیق سے متعلقہ مزید بگز یہاں پر
 
Top