محبوب عالم
محفلین
میں نے کبھی لینکس استعمال نہیں کیا ہے. آج ہی ویب سے Redhat Linux 9 ڈاؤنلوڈ کیا اور انسٹال کرلیا. لیکن انسٹال ہونے کے بعد آپریٹنگ سسٹم بوٹ مینیو پر تین آپشن آرہے ہیں. دو میں تو کرنل لکھا ہوتا ہے جبکہ تیسرا dos یعنی وسٹا کا ہے. اُوپر والے دو جن میں لینکس یا کرنل لکھا ہے اُس سے جب بھی لینکس بوٹ کرنے کے کوشش کرتا ہوں تو کچھ پراسسنگ کے بعد ایک مسیج آتا ہے جو لاگ اِن مانگتا ہے. پہلے تو اِس کی سمجھ نہیں آرہی تھی کہ یہ کونسا لاگ اِن کی بات ہورہی ہے. اُس کا تو خیر پتہ چلا کہ یہ ڈیفالٹ لاگ مانگ رہا ہے جو کہ root لہذا میں رُوٹ ٹائپ کیا لاگ اِن میں اور پاسورڈ ٹائپ کرنے کے بعد انٹر کیا. لیکن اب ایک اَور کالی وِنڈو ظاہر ہوتی ہے جس میں لکھا ہوتا ہے :# [root@mahboob-pc] ... جیسے کوئی کمانڈ وِنڈو ہو. میں لینکس کو یہاں سے کیسے بوٹ کرسکتا ہو. کیا اِس ضمن میں کوئی میری مدد کرسکتا ہے؟