لینکس بوٹنگ مسئلہ

محبوب عالم

محفلین
میں نے کبھی لینکس استعمال نہیں کیا ہے. آج ہی ویب سے Redhat Linux 9 ڈاؤنلوڈ کیا اور انسٹال کرلیا. لیکن انسٹال ہونے کے بعد آپریٹنگ سسٹم بوٹ مینیو پر تین آپشن آرہے ہیں. دو میں تو کرنل لکھا ہوتا ہے جبکہ تیسرا dos یعنی وسٹا کا ہے. اُوپر والے دو جن میں لینکس یا کرنل لکھا ہے اُس سے جب بھی لینکس بوٹ کرنے کے کوشش کرتا ہوں تو کچھ پراسسنگ کے بعد ایک مسیج آتا ہے جو لاگ اِن مانگتا ہے. پہلے تو اِس کی سمجھ نہیں آرہی تھی کہ یہ کونسا لاگ اِن کی بات ہورہی ہے. اُس کا تو خیر پتہ چلا کہ یہ ڈیفالٹ لاگ مانگ رہا ہے جو کہ root لہذا میں رُوٹ ٹائپ کیا لاگ اِن میں اور پاسورڈ ٹائپ کرنے کے بعد انٹر کیا. لیکن اب ایک اَور کالی وِنڈو ظاہر ہوتی ہے جس میں لکھا ہوتا ہے :# [root@mahboob-pc] ... جیسے کوئی کمانڈ وِنڈو ہو. میں لینکس کو یہاں سے کیسے بوٹ کرسکتا ہو. کیا اِس ضمن میں کوئی میری مدد کرسکتا ہے؟
 

جہانزیب

محفلین
جب آُ نے انسٹالیشن کی تھی، تب آپ نے کوئی یوزر اکاونٹ‌ بنایا ہو گا؟‌ اسی سے آپ کو لاگن ان کرنا ہے ۔ بائی ڈیفالٹ‌ تو root سے آپ داخل نہیں ہو سکتے، جبتکہ اسے خود سے فعال کریں ۔
 
عموماً روٹ کے بجائے ایک اور یوزر انسٹالیشن کے وقت ہی بنانے کا آپشن آتا ہے۔ خیر نہیں آیا تو بھی کوئی بات نہیں۔

آپ ایک عدد یواسی کالی ونڈو سے بنا لیں۔ اور اس کے بعد ہمیشی اسی یوزر نیم سے داخل ہوا کریں۔ روٹ‌ کو صرف رکھ رکھاؤ کے لئے استعمال کریں۔

نیا یوزر شامل کرنے کے لئے

adduser

یا

useradd

کمانڈ استعمال کریں۔ مزید تفصیلات کے لئے وہیں

man adduser

ٹائپ کر کے مینول حاصل کریں۔

وایسے آپ چاہیں تو

startx

کمانڈ دے کر گرافکس موڈ میں سوئچ کر جائیں وہاں اس کام کے لئے آپ کو جی یو آئی ٹول دستیاب ہونگے۔
 

محبوب عالم

محفلین
جناب! مسئلہ وہی کا وہی ہے.
startx ٹائپ کرنے سے یہ اِیرر مسیج آتا ہے:
XIO: fatal IO error 104 (connection reset by peer) on X server ":0.0" after 0 requests (0 known processed) with 0 events remaining

adduser سے ایک نیا یوزر ایڈ کیا. login سے واپس لاگ ان کی طرف گیا. وہاں نیا یوزر نیم ٹائپ کیا. پاسورڈ کو خالی انٹر کیا. log in incorrect!
پھر root کو لاگ ان کیا. man adduser میں جاکر دیکھا. پھر userdel سے اُس یوزر کو ڈیلیٹ کیا.
اِس بار adduser mahboob -p [password لکھا یعنی پاسورڈ کے ساتھ یوزر نیم بنایا. پھر login میں جاکر یوزر نیم ٹائپ کیا. پاسورڈ بھی ٹائپ کیا لیکن وہی مسئلہ. یوزرنیم غلط ہے.
اِس کا حل کیا ہے؟ کیا root کو استعمال کرتے ہوئے لینکس سٹارٹ نہیں کرسکتے؟
 

محبوب عالم

محفلین
دوسری بات یہ کہ operating system boot menu میں لینکس کیلئے یہ دو آپشنز کیوں آتی ہیں ؟ ایک کیوں نہیں؟ اور اِن دونوں میں فرق کیا ہے؟:
Red Hat Linux 2.4.20-8smp
Red Hat Linux 2.4.20-8
 

جہانزیب

محفلین
پہلی آپشن آپ کا آپریٹنگ سسٹم ہے , جبکہ دوسری آپشن لینکس ہیڈرز ہیں، جس پر آپکے آپریٹنگ سسٹم کی بنیاد ہے ۔
root لینکس میں ونڈوز کی طرح ایڈمنسٹریٹر اکاؤنٹ ہوتا ہے، جو بائی ڈیفالٹ فعال نہیں ہوتا ۔ آپ کو لینکس پر کوئی بھی نیا اطلاقیہ یا تبدیلیاں کرنے کے لئے اس کی اجازت درکار ہوتی ہے، جو عموما ٹرمنیل جسے آپ کمانڈ ونڈو کہہ رہے ہیں سے پاسورڈ لکھ کر فعال کیا جاتا ہے، اور ٹرمینل بند کرتے ہی دوبارہ غیرفعال ہو جاتا ہے ۔ لیکن اگر آپ نے root اکاؤنٹ فعال کیا ہو تو کسی قسم کی اجازت درکار نہیں ہو گی، اور نیٹ ورک پر جو بھی آپ کے کمپیوٹر تک رسائی حاصل کر لے وہ اس میں تبدیلیاں کر لے گا۔
 

محبوب عالم

محفلین
جہانزیب بھائی! مجھے پنجابی کی تو سمجھ آتی ہے تاہم اِس شعر کی سمجھ نہیں آرہی. ذرا اُردو ترجمہ فرمائیے گا.
ہتھ ہزاراں ودھ کے بابا گُھٹ دیندے نیں میرا مُونہہ
پرہیا دے وچ جد وی چُکناں کوئی سوال پنجابی دا
 

جہانزیب

محفلین
ہتھ ۔ ہاتھ
ہزاراں‌ ۔ ہزاروں
ودھ کے، بڑھ کر
گھٹ‌دیندے ، بند کر دیتے
نیں‌ ۔ ہیں
میرا مونہہ ۔ میرا منہ
پرہیا ۔ محفل
چکناں‌۔ اٹھاتا ۔
سلیس ترجمہ ۔
ہزاروں‌ ہاتھ بڑھ کر میرا منہ اس وقت بند کر دیتے ہیں، جب بھی کسی محفل میں، میں پنجابی کے بارے میں کوٕئی سوال اٹھاتا ہوں‌ ۔
 

الف عین

لائبریرین
ممکن ہے کہ یہ انسٹال ہی درست نہ ہوا ہو جس وجہ سے گرافکس انٹر فیس نہ رہا ہو۔ لیہکن آپ انٹر پرائز ورژن کیوں انسٹال کر رہے ہیں جب کبھی استعمال نہیں کی ہے لینکس تو۔۔۔ اوبنٹو یا کبنٹو انستال کریں۔اور اگر محض تجربہ حاصل کرنا ہو تو میکرا مشورتہ ہے کہ ڈی ایس ایل Damn Small Linux یا پپی لینکس جیسے سمال ٍڈسٹرو انسٹال کریں۔
 

محبوب عالم

محفلین
صحیح انسٹال نہ ہونی کی وجہ کیا ہوسکتی ہے؟ اور یہ کیسے پتہ چل سکتا ہے کہ صحیح انسٹالیشن نہیں ہوئی ہے؟ جبکہ انسٹالیشن کے دوران کسی قسم کا ایرر مسیج نہیں ملا؟

میں نے تو بس Red Hat Linux 9 ہی ڈاؤنلوڈ کی ہے. مجھے نہیں پتہ کہ یہ انٹرپرائز ورژن ہے یا کوئی اَور. آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ یہ انٹرپرائز ہے؟

Damn Small Linux کی کیا خوبی ہے؟ کیا وہ جگہ کم گھیرتی ہے ؟ جلدی انسٹال ہوجاتی ہے؟ لینکس ۹ اور ڈیمن سمال لینکس میں کیا فرق ہے؟

میرے خیال میں اوبنٹو جگہ زیادہ گھیرتی ہے. کیا یہ صحیح ہے؟

میں کوئی تجربہ نہیں کررہا بلکہ لینکس آپریٹنگ سسٹم چلانے کا تجربہ حاصل کرنا چاہتا ہوں. ونڈوز سے تو واقفیت حاصل کرلی. اب کوئی اَور آپریٹنگ سسٹم بھی چلا کر دیکھنا چاہئے نا !.

آپ نے نیا یوزر نیم کے لاگ اِن نہ ہونی کی وجہ نہیں بتائی. کیا آپ اِس بارے میں کوئی معلومات رکھتے ہیں؟
 

قیصرانی

لائبریرین
بہتر یہی رہے گا کہ آپ ایک بار ubuntuکو آزما لیں۔ نسبتاً آسان اور کم جگہ لینے والا پروگرام ہے۔ ادھر سے لینکس سے بہتر واقفیت ہو سکے گی
 

محمد سعد

محفلین
دوسری بات یہ کہ operating system boot menu میں لینکس کیلئے یہ دو آپشنز کیوں آتی ہیں ؟ ایک کیوں نہیں؟ اور اِن دونوں میں فرق کیا ہے؟:
Red Hat Linux 2.4.20-8smp
Red Hat Linux 2.4.20-8

میری یادداشت کے مطابق یہاں پر SMP کا مطلب Symmetric Multi Processor ہے۔ یعنی یہ دو طرح کے کرنل نصب ہوئے ہیں۔
 

محمد سعد

محفلین
سب سے اہم بات تو یہ ہے کہ Red Hat Linux 9 بہت پرانے زمانے کی چیز ہے۔ بالکل ایسے ہی جیسے آج کل کے دور میں کوئی ونڈوز 95 استعمال کرے۔

دوسری بات یہ کہ گرافیکل انٹرفیس کے نصب نہ ہونے کی دو وجوہات ہو سکتی ہیں۔ یا تو آپ نے خود اسے تنصیب کے دوران چھوڑ دیا (مثلاً Minimal Install کے آپشن سے)، یا پھر پارٹیشن پر جگہ کم ہونے کے باعث انسٹالر نے خود اسے چھوڑ دیا۔
ایک اور امکان یہ بھی ہے کہ گرافیکل یوزر انٹرفیس نصب تو ہوا ہو لیکن آپ کے گرافکس کارڈ کا ڈرائیور اتنی پرانی چیز میں موجود نہ ہو۔ اسی لیے بہتر ہوگا کہ Red Hat Linux 9 کے بجائے Fedora 10 نصب کر لیں۔ یہ بھی ریڈ ہیٹ ہی کی ڈسٹربیوشن ہے۔ اگر "آم لوگوں" والا استعمال کرنا ہے تو Ubuntu وغیرہ نصب کر لیں۔
 

محمد سعد

محفلین
میرے خیال میں بہتر ہوگا کہ آپ اردوکوڈر لینکس فورم کا چکر لگا لیں۔ وہاں آپ کو کافی مفید معلومات بھی مل جائیں گی اور کسی سوال کی صورت میں بہتر مدد ملنے کا بھی امکان ہے کیونکہ وہ فورم خاص طور پر اسی موضوع کے لیے بنایا گیا ہے۔
 
Top