لینکس کا ترجمہ لیکن کیسے؟

mwalam

محفلین
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم​
امید ہے کہ آپ سب لوگ ٹھیک ٹھاک ہوں گے - آج میں لینکس کے اردو ترجمہ کے بارے میں بات کروں گا-
لینکس کا ترجمہ کے بارے میں میرے پاس دو منصوبہ ہیں ۔
1۔ ۔ شارٹ ٹرم منصوبہ
لانگ ٹرم منصوبہ
شارٹ ٹرم منصوبہ
اس منصوبہ میں ہم کسی قسم کا ترجمہ نہیں کریں گے ۔ ہم لوگ صرف اردو کا کی بورڈ انسٹال کریں گے اور اردو کے فونٹس ۔ میرے نزدیک Knoppix میں اردو کا کی بورڈ اور فونٹس انسٹال کیئے جائیں -

لانگ ٹرم منصوبہ
یہ منصوبہ کافی لمبا چوڑا ہے ۔ ہمیں اس منصوبہ کو کئی چھوٹے حصوں میں تقسیم کرنا پڑے گا ۔ میرے نزدیک یہ حصے ہیں

1- اردو کی بورڈ کو X میں انسٹال کرنا - ( اس پر سب سے پہلے کام ہو گا - اس پر کام کئے بغیر ہم اگلے حصوں پر کام نہیں کر سکتے ۔)

2۔ KDE کی PO فائلز کا اردو میں ترجمہ کرنے والی ٹیم

3۔ Gnome کی PO فائلز کا اردو میں ترجمہ کرنے والی ٹیم

4. KDE کی Devlopment ٹیم ۔ یہ ٹیم Right to Left کو ممکن بنائے گی ۔ (اس میں پروگرامرز کام کریں گے ) ۔ اس ٹیم کے ممبرز Qt C++ IDE میں کام کرنا جانتے ہوں ۔

5۔ Gnome کی Development ٹیم - یہ ٹیم Right to Left کو ممکن بنائے گی - (اس میں پروگرامرز کام کریں گے ) ۔ پروگرامر
+ GTK میں پروگرمنگ کرنا جانتا ہو ۔

6۔ Applications کے ترجمہ کی ٹیم - یہ ٹیم سب سے بڑی ہو گی ۔
ترجمہ کرنا مسئلہ نہیں ہے۔ کیونکہ جو ٹیم KDE کا ترجمہ کر سکتی ہے وہ Gnome کا بھی کر سکتی ہے ۔ لیکن اس میں کچھ مسائل ہیں -

مشکلات

کی بورڈ اور فونٹس کا لائسنس GNU ہو ۔

KDE and Gnome پر اردو کی ٹیم کو رجسٹر کرانا -

ایک بات یاد رکیھیں - ہمیں صرف پہلی مرتبہ ہی زیادہ محنت کرنی ہو گی ۔ اسکے بعد اسکو Maintain کرنا مشکل نہیں ہے ۔

KDE کا ترجمہ ہم لوگ نہیں کریں گے - لیکن ہم لوگ KDE کی ایپلیکشنز کا ترجمہ کریں گے ۔ ہم سب سے پہلے Gnome کا اردو میں ترجمہ کریں گے ۔ کیونکہ KDE 4 اس سال کے آخر تک یا اگلے سال میں ریلیز ہو گا ۔ اور اس میں بنیادی تبدیلیاں ہو رہی ہیں ۔ اگر کوئی لینکس کے اردو ترجمہ کی ٹیمز کے متعلق جانتا ہو ۔ وہ بتائے - ہم اسی ٹیم کے ساتھ ملکر کام کریں گے ۔ اب مجھے آپ لوگوں کی رائے چاہیے۔
آپکا بھائی
وقاص
 
زیک

مسافر
وقاص: آپ اعجاز اختر صاحب سے بات کریں کہ آپ کو انڈلینکس کی اردو ترجمہ ٹیم سے متعارف کرا دیں تاکہ معلوم ہو سکے کہ وہ کیا کر رہے ہیں اور کیا کر چکے ہیں اور کام کی duplication نہ ہو۔
 
mwalam

محفلین
زکریا نے کہا:
وقاص: آپ اعجاز اختر صاحب سے بات کریں کہ آپ کو انڈلینکس کی اردو ترجمہ ٹیم سے متعارف کرا دیں تاکہ معلوم ہو سکے کہ وہ کیا کر رہے ہیں اور کیا کر چکے ہیں اور کام کی duplication نہ ہو۔
میں نے انہیں ذ پ کر دیا ہے ۔ اب میں ان کے جواب کاانتظار کر رہا ہوں۔
 
دوست

محفلین
واہ۔
لینکس پر ترجمے کے کام کے سلسلے میں‌ خاکسار کو بھی یاد رکھیے گا۔ امید ہے جب تک یہ کام شروع ہوا میں آزاد ہوجاؤں گا (امتحانوں سے)‌ پھر انشاءاللہ لینکس کی مت ماریں گے۔
 
جیسبادی

محفلین
اس موضوع پر اکبر چودھری کا پیغام بھی اعجاز کے یاہو گروہ پر آیا ہؤا ہے۔ اکبر سے بھی رابطہ کر کے دیکھا جا سکتا ہے
akberc ایٹ gmail ڈاٹ کوم
 
الف عین

لائبریرین
وقاص۔ تمھارا پیہغام بھی ابھی دیکھا۔ انڈ لینکس کے ذریعے ایک میلنگ لسٹ بنائی گئی تھی لیکن کسی نے اس میں حصہ نہیں لیا۔ میں تو تقریباً دو سال سے لینکس پاکستان کی میلنگ لسٹ پر بھی اس موضوع کو اٹھاتا رہا ہوں۔ اکبر چودھری اور طارق فاروقی کو ذاتی ای میلس بھی لکھے لیکن مجھے مایوسی ہوئی۔ بہر ھال انڈ لینکس کے ارکان اندرانل، داس گپتا اور گورا موہنتی اور میرے درمیان کچھ پیغامات کا تبادلہ ہوا لیکن کچھ پیش رفت نہیں ہوئہی۔ ابھی حال ہی میں گورا نے ایک سکرپٹ لکھا کہ ہندی کو ٹرانسکرپٹ کر کے اردو بنایا جائے لیکن میں نے ہی ان کو بتایا کہ یہ ٹھیک نہیں لگ رہا ہے۔ ۔ بہر حال ہر پیش رفت کو میں اردو محفل میں ہی قومیانے والے سب فورم میں پوسٹ کرتا رہا ہوں۔ تفصیل دیکھ لو۔ ربط دینے کے لئے مجھے پانچ سات منٹ انتطار کرنا پڑے گا جب تک میں اسے تلاش کروں اور اس کا ربط مجھے ملے، امید ہے کہ مل جائے گا۔
فی الحال اتنا ہی لکھ دوں کہ اردو سپورٹ کا پیکیج بنا کر مختلف ڈسٹروس کسے گزارش کی جائے کہ اسے شامل کر دیں تو بہتر ہو۔
اس کے بعد سوال اٹھتا ہے قومیانے کا۔ میرا مشورہ یہی ہے کہ پہلے نوپکس کو لیا جائے کہ لائیو سی ڈی پہلے سامنے آئے، اور اس میں ڈسک انسٹال کا آپشن بھی ہو۔ ہندوتان میں بھی ساری زبانوں کو قومیانے والے گنوم کو ہی لے رہے ہیں۔ لیکن میرا ذاتی خیال یہ ہے کہ اردو والے ہندوستان پاکستان میں پرانے کمیوٹرس کو بھی قابلِ استعمال بنائے رکھنے کے لئے لائٹ گوئی لیں تو بہتر ہے جیسے فلیکس باکس یا ایکس ایف سی ای۔
ڈومین تو یہاں والوں نے یو آر۔ اِن بنا دیا ہے شاید۔ انڈ لینکس کی میلنگ لسٹ سورف فورج پر ہی ہوسٹیڈ ہے، وہاں بھی سارے پیغامات مل سکیں گے تم کو۔ میرے نام سے ہی تلاش کر لو تو مل جائیں گے۔
 
جیسبادی

محفلین
یوبنتو کے اردو ترجمہ کی ٹیم ان کے ویب صفحے پر ملاحظہ ہو۔ کچھ پردہ داروں کے نام بھی ملیں گے۔ کیا صرف ٹیم میں نام لکھوانے تک مقامیانے کا کام ہو رہا ہے؟
 
mwalam

محفلین
اعجاز اختر نے کہا:
وقاص۔ تمھارا پیہغام بھی ابھی دیکھا۔ انڈ لینکس کے ذریعے ایک میلنگ لسٹ بنائی گئی تھی لیکن کسی نے اس میں حصہ نہیں لیا۔ میں تو تقریباً دو سال سے لینکس پاکستان کی میلنگ لسٹ پر بھی اس موضوع کو اٹھاتا رہا ہوں۔ اکبر چودھری اور طارق فاروقی کو ذاتی ای میلس بھی لکھے لیکن مجھے مایوسی ہوئی۔ بہر ھال انڈ لینکس کے ارکان اندرانل، داس گپتا اور گورا موہنتی اور میرے درمیان کچھ پیغامات کا تبادلہ ہوا لیکن کچھ پیش رفت نہیں ہوئہی۔ ابھی حال ہی میں گورا نے ایک سکرپٹ لکھا کہ ہندی کو ٹرانسکرپٹ کر کے اردو بنایا جائے لیکن میں نے ہی ان کو بتایا کہ یہ ٹھیک نہیں لگ رہا ہے۔ ۔ بہر حال ہر پیش رفت کو میں اردو محفل میں ہی قومیانے والے سب فورم میں پوسٹ کرتا رہا ہوں۔ تفصیل دیکھ لو۔ ربط دینے کے لئے مجھے پانچ سات منٹ انتطار کرنا پڑے گا جب تک میں اسے تلاش کروں اور اس کا ربط مجھے ملے، امید ہے کہ مل جائے گا۔
فی الحال اتنا ہی لکھ دوں کہ اردو سپورٹ کا پیکیج بنا کر مختلف ڈسٹروس کسے گزارش کی جائے کہ اسے شامل کر دیں تو بہتر ہو۔
اس کے بعد سوال اٹھتا ہے قومیانے کا۔ میرا مشورہ یہی ہے کہ پہلے نوپکس کو لیا جائے کہ لائیو سی ڈی پہلے سامنے آئے، اور اس میں ڈسک انسٹال کا آپشن بھی ہو۔ ہندوتان میں بھی ساری زبانوں کو قومیانے والے گنوم کو ہی لے رہے ہیں۔ لیکن میرا ذاتی خیال یہ ہے کہ اردو والے ہندوستان پاکستان میں پرانے کمیوٹرس کو بھی قابلِ استعمال بنائے رکھنے کے لئے لائٹ گوئی لیں تو بہتر ہے جیسے فلیکس باکس یا ایکس ایف سی ای۔
ڈومین تو یہاں والوں نے یو آر۔ اِن بنا دیا ہے شاید۔ انڈ لینکس کی میلنگ لسٹ سورف فورج پر ہی ہوسٹیڈ ہے، وہاں بھی سارے پیغامات مل سکیں گے تم کو۔ میرے نام سے ہی تلاش کر لو تو مل جائیں گے۔
اسکا مطلب یہ ہے کہ ہم لوگ ہی یہ کام شروع کریں گے ۔ مسئلہ یہ ہے کہ Flex Box and XFCE میں زیادہ سوفٹ وئیرز نہیں ہیں ۔ یہ user friendly GUIs بی نہیں ہیں ۔ جی نوم اور کے ڈی ای بہت زیادہ میمری نہیں مانگتے مسئلہ میمری لیک کا ہے جو کہ ان GUIs میں ہے ۔ ہم لوگ کسی بھی distribution کو ٹارگٹ نہیں کریں گے ۔ بلکہ GUIs کا ترجمہ کریں گے ۔ تکہ اردو سپورٹ لینکس کی ہر Distribution میں ہو۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
وقاص، میرے خیال میں تو کسی ایک ڈسٹریبیوشن کو بھی ٹارگٹ کر لینا چاہیے۔ KDE اور gnome کا ترجمہ الگ سے ہوتا رہنا چاہیے لیکن انہیں استعمال کرنے کے لیے کسی اسٹیبلشڈ ڈسٹریبیوشن پر ہی انہیں آزمانا چاہیے۔ اسی لیے زکریا نے تمہیں کہا ہے کہ کسی ایک ٹیسٹ انسٹالیشن کا بھی بندوبست کر لو۔ میرے خیال میں اس سے مراد یہی ہے کہ مثال کے طور پر اوبنٹو پر نوم کی ٹرانسلیشن کو ٹیسٹ کیا جائے۔
 
mwalam

محفلین
نبیل نے کہا:

میرے نزدیک SUSE Linux بہتر ہے- کیونکہ یہ Novell کی پراڈکٹ ہے ۔ اسمیں KDE and Gnome دونون موجود ہیں ۔
 
دوست

محفلین
سوسی اور اس جیسی دوسری کئی تقسیمیں پروگرامنگ اور آزمائش کے لیے شاید بہترین ہوں مگر پاکستان میں صارف کی پہلی ترجیح لینکس کی فراہمی ہے۔ وہ بھی اگر مفت ہو تو مزہ آجائے۔
اس سب پر اوبنٹو اور کبنٹو پورا اترتے ہیں کم از کم میں دوستوں کو یہ یقین دلانے میں کامیاب ہو جاتا ہوں کہ لینکس مفت ہے اور آزاد بھی۔
چناچہ میرا خیال ہے تصویری مواجوں یعنی GUIs کے ترجمے پر ہی غور کریں۔ اور اوبنٹو کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش کریں تاکہ ایک مکمل صارف دوست پیکج دستیاب ہوسکے۔
نوٹ: انٹرفیس کا اردو ترجمہ مقتدرہ والوں نے صارف مواجہ کیا ہے۔ میرے خیال میں اب اسے ہی استعمال کیا جائے۔ کمانڈ لائن اور گرافک یوزر انٹرفیس کے لیے اصطلاحات وضع کر لی جائیں۔
 
Top