mwalam
محفلین
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
امید ہے کہ آپ سب لوگ ٹھیک ٹھاک ہوں گے - آج میں لینکس کے اردو ترجمہ کے بارے میں بات کروں گا- لینکس کا ترجمہ کے بارے میں میرے پاس دو منصوبہ ہیں ۔
1۔ ۔ شارٹ ٹرم منصوبہ
2۔ لانگ ٹرم منصوبہ
1۔ شارٹ ٹرم منصوبہ
اس منصوبہ میں ہم کسی قسم کا ترجمہ نہیں کریں گے ۔ ہم لوگ صرف اردو کا کی بورڈ انسٹال کریں گے اور اردو کے فونٹس ۔ میرے نزدیک Knoppix میں اردو کا کی بورڈ اور فونٹس انسٹال کیئے جائیں -
2۔ لانگ ٹرم منصوبہ
یہ منصوبہ کافی لمبا چوڑا ہے ۔ ہمیں اس منصوبہ کو کئی چھوٹے حصوں میں تقسیم کرنا پڑے گا ۔ میرے نزدیک یہ حصے ہیں
1- اردو کی بورڈ کو X میں انسٹال کرنا - ( اس پر سب سے پہلے کام ہو گا - اس پر کام کئے بغیر ہم اگلے حصوں پر کام نہیں کر سکتے ۔)
2۔ KDE کی PO فائلز کا اردو میں ترجمہ کرنے والی ٹیم
3۔ Gnome کی PO فائلز کا اردو میں ترجمہ کرنے والی ٹیم
4. KDE کی Devlopment ٹیم ۔ یہ ٹیم Right to Left کو ممکن بنائے گی ۔ (اس میں پروگرامرز کام کریں گے ) ۔ اس ٹیم کے ممبرز Qt C++ IDE میں کام کرنا جانتے ہوں ۔
5۔ Gnome کی Development ٹیم - یہ ٹیم Right to Left کو ممکن بنائے گی - (اس میں پروگرامرز کام کریں گے ) ۔ پروگرامر
+ GTK میں پروگرمنگ کرنا جانتا ہو ۔
6۔ Applications کے ترجمہ کی ٹیم - یہ ٹیم سب سے بڑی ہو گی ۔
ترجمہ کرنا مسئلہ نہیں ہے۔ کیونکہ جو ٹیم KDE کا ترجمہ کر سکتی ہے وہ Gnome کا بھی کر سکتی ہے ۔ لیکن اس میں کچھ مسائل ہیں -
مشکلات
کی بورڈ اور فونٹس کا لائسنس GNU ہو ۔
KDE and Gnome پر اردو کی ٹیم کو رجسٹر کرانا -
ایک بات یاد رکیھیں - ہمیں صرف پہلی مرتبہ ہی زیادہ محنت کرنی ہو گی ۔ اسکے بعد اسکو Maintain کرنا مشکل نہیں ہے ۔
KDE کا ترجمہ ہم لوگ نہیں کریں گے - لیکن ہم لوگ KDE کی ایپلیکشنز کا ترجمہ کریں گے ۔ ہم سب سے پہلے Gnome کا اردو میں ترجمہ کریں گے ۔ کیونکہ KDE 4 اس سال کے آخر تک یا اگلے سال میں ریلیز ہو گا ۔ اور اس میں بنیادی تبدیلیاں ہو رہی ہیں ۔ اگر کوئی لینکس کے اردو ترجمہ کی ٹیمز کے متعلق جانتا ہو ۔ وہ بتائے - ہم اسی ٹیم کے ساتھ ملکر کام کریں گے ۔ اب مجھے آپ لوگوں کی رائے چاہیے۔
آپکا بھائی
وقاص