بسم اللہ الرحمن الرحیم
عربوں نے نہ صرف Gnome بلکہ KDE کا بھی کافی عرصہ پہلے ترجمہ کرلیا تھا جس میں بندے نے بھی اپنی بساط کے مطابق حصہ لیا تھا..
اس کے ساتھ ساتھ اوپن آفس کا بھی عربی میں ترجمہ موجود ہے..
اس طرح لینکس کی بڑی بڑی distribution جیسے ریڈ ہیٹ اور مینڈریک میں عربی کو شامل کرنا آسان ہوگیا اور اس وجہ سے عرب دنیا میں لینکس کو کافی ترویج ملی اور اس کا استعمال بڑھا..
کچھ distribution تو خالص عربی ہاتھوں کی تیار کردہ ہیں جیسے حیدر لینکس.. نایف لینکس وغیرہ وغیرہ.. لیکن ان سب سے مضبوط اور پائدار Arabian Linux ہے جس کا ورزن 7 حال ہی میں ریلیز ہوا ہے.. یہ کافی مشہور distribution ہے اسے سی ڈی سے بطور Live CD بھی چلایا جاسکتا ہے اور انسٹال بھی کیا جاسکتا ہے..
ٹکس مشين نے اسے 2005 کی بہترین distribution میں سے ایک قرار دیا تھا.. اور حیرت کی بات یہ ہے کہ یہ صرف شخص واحد جناب مسلم یس طہ کی کاوشوں کا نتیجہ ہے جو آج کل سعودی عرب میں ایک فرم میں ملازمت کرتے ہیں..
سچی اور کڑوی بات تو یہ ہے کہ ہم نے "جھک" ماری ہے..
واللہ الموفق