لینکس کا ترجمہ

زیک

مسافر
لینکس اور اس کی مختلف ایپلکیشنز کے ترجمے پر کام کرنے کے لئے ایک علیحدہ فورم بنا دیا گیا ہے۔

آپ وہاں پر لینکس کو اردو میں مقامیانے پر بات چیت کر سکتے ہیں اور اس کے ترجمے میں بھی مدد کر سکتے ہیں۔
 

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

عربوں نے نہ صرف Gnome بلکہ KDE کا بھی کافی عرصہ پہلے ترجمہ کرلیا تھا جس میں بندے نے بھی اپنی بساط کے مطابق حصہ لیا تھا..

اس کے ساتھ ساتھ اوپن آفس کا بھی عربی میں ترجمہ موجود ہے..

اس طرح لینکس کی بڑی بڑی distribution جیسے ریڈ ہیٹ اور مینڈریک میں عربی کو شامل کرنا آسان ہوگیا اور اس وجہ سے عرب دنیا میں لینکس کو کافی ترویج ملی اور اس کا استعمال بڑھا..

کچھ distribution تو خالص عربی ہاتھوں کی تیار کردہ ہیں جیسے حیدر لینکس.. نایف لینکس وغیرہ وغیرہ.. لیکن ان سب سے مضبوط اور پائدار Arabian Linux ہے جس کا ورزن 7 حال ہی میں ریلیز ہوا ہے.. یہ کافی مشہور distribution ہے اسے سی ڈی سے بطور Live CD بھی چلایا جاسکتا ہے اور انسٹال بھی کیا جاسکتا ہے.. ٹکس مشين نے اسے 2005 کی بہترین distribution میں سے ایک قرار دیا تھا.. اور حیرت کی بات یہ ہے کہ یہ صرف شخص واحد جناب مسلم یس طہ کی کاوشوں کا نتیجہ ہے جو آج کل سعودی عرب میں ایک فرم میں ملازمت کرتے ہیں..

سچی اور کڑوی بات تو یہ ہے کہ ہم نے "جھک" ماری ہے..

واللہ الموفق
 

نبیل

تکنیکی معاون
جزاک اللہ مکی۔ آپ نے جہاں عربی زبان کے لیے اتنی بڑی خدمت سراانجام دی ہے تو اردو زبان بھی آپ کی ایسی ہی خدمات کی منتظر ہے۔ کیا ہی اچھا اگر آپ ہماری گنوم (یا نوم) کو اردو میں ترجمہ کرنے کی کاوشوں کو تقویت بخشیں۔
 
ماشاء اللہ
اللہ پاک آپ سب کو جزائے خیر دے آمین
آپ لوگوں کے کام نے ہمیں آئی ٹی کی فیلڈ میں سر اٹھانے کے قابل کیا ہے
 

asakpke

محفلین
لینکس اور اس کی مختلف ایپلکیشنز کے ترجمے پر کام کرنے کے لئے ایک علیحدہ فورم بنا دیا گیا ہے۔

آپ وہاں پر لینکس کو اردو میں مقامیانے پر بات چیت کر سکتے ہیں اور اس کے ترجمے میں بھی مدد کر سکتے ہیں۔
سر جی یہ لینکس کیا بلا ہے ؟
 
Top