لینکس کے ترجمے کے کام کی کوآرڈینیشن

نعمان

محفلین
زکریا بھائی میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ لوگ کونسے ٹول ترجمے کے لئیے استعمال کرتے ہیں یہ ان کی ذاتی پسند نا پسند کا معاملہ ہے۔ جو کوئی انٹرانس پر کام کرنا چاہے وہ فورم کی کسی تھریڈ میں یا ہمارے میلنگ لسٹ پر دیگر لوگوں کو مطلع کردے۔ میں کوشش کررہا ہوں کہ ٹیم ممبران آگے بڑھ کر کوئی کمٹمنٹ کرسکیں۔ لیکن شاید اس میں وقت لگے گا۔
 

زیک

مسافر
نعمان: جیسا لوگ چاہیں۔ اگر اینٹرانس اور روزیٹا دونوں پر کام ہو گا تو پھر ہمیں ہر کچھ دن بعد ایک سے پو فائلیں ڈاؤنلوڈ کر کے دوسرے پر اپلوڈ کرنی پڑیں گی۔ مگر یہ کیا جا سکتا ہے۔ سوال صرف یہ ہے کہ روزیٹا پر اگر آپ کوئی پو فائل اپلوڈ کریں تو روزیٹا میں اس پیکج کے پہلے سے موجود ترجمے اور پو فائل والے ترجمے merge ہو جاتے ہیں یا نہیں؟
 

نعمان

محفلین
merge ہونے کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا کیونکہ روزیٹا پر یہ صورتحال ہے کہ وہاں فائل اپلوڈ کرنے کے بعد اسے ایک قطار میں شامل کردیا جاتا ہے۔ اس قطار میں زیادہ تر فائلیں روزیٹا ایڈمنسٹریٹرز کی اپلوڈ کردہ ہیں۔ اور کافی بڑی تعداد میں ہیں۔ تاہم کچھ دیر دیکھتے ہیں کہ روزیٹا ہماری پو فائل کو کیسے ہینڈل کرتا ہے۔

میں روزیٹا سے ڈاؤنلوڈ شدہ ایک فائل اپلوڈ کرکے دیکھنا چاہتا تھا اب وہ فائل میں آپ کو ای میل کررہا ہوں ذرا دیکھیں یہ انٹرانس پر کیسے مرج ہوتی ہے۔
 

نعمان

محفلین
روزیٹا اپلوڈز کیلئیے بہت نامناسب ہے۔ انہوں نے میری اپلوڈ درخواست قبول کرلی حالانکہ جو فائل انٹرانس سے میں روزیٹا پر اپلوڈ کررہا تھا اس میں چند ایک ہی اسٹرنگز ترجمہ شدہ تھیں جب کہ پہلے سے موجود ورژن میں زیادہ اسٹرنگز تھیں مگر نئی فائل نے انہیں غائب کردیا یعنی فائلیں مرج نہیں بلکہ ری پلیس ہوتی ہیں۔ وہ تو میں نے پہلے ہی بیک کے طور پر پچھلا کام ڈاؤنلوڈ کررکھا تھا ورنہ وہ ضائع ہوجاتا۔
 

mwalam

محفلین
میرے نزدیک اسکا حل یہ ہے کہ ہم لوگ ‌آپ لوگوں کے ساتھ کام کریں اب آپ لوگ لانچ پیڈ پر کام کریں یاں ای ٹرانس پر۔ یہ آپ کا مسئلہ ہے۔ ابھی ہم لوگوں نے کام سٹارٹ کیا ہے۔ وہاں پر ٹیم بنی ہوئی ہے۔ اس لحاظ سے ہمیں آپ لوگوں کے ساتھ ملکر کام کرنا چاہئے ۔ میں ایک بات نعمان بھائی کو کہوں گا کہ وہ لانچ پیڈ میں اردو پیڈ نسب کر دیں۔ تاکہ روزیٹا میں اردو آسانی سے لکھی جائے۔
دوسرا اہم کام یہ ہے کہ Windows XP کا اردو ورژن آ گیا ہے۔ اب ظاہری بات ہے کہ ہمیں ونڈوز کو سٹینڈرڈ ماننا پڑے گا۔ بیشک ونڈوز کے ترجمہ میں بہت غلطیاں ہیں۔ لیکن ہم نہیں چاہتے کہ جو یوزر ونڈوز سے لینکس پر آئے پھر ترجمہ کے مختلف ہونے کی وجہ سے چلا جائے ۔
نعمان میں Gnome and KDE کا اردو Localization کا Co-ordinator ہوں۔
 

زیک

مسافر
وقاص: لانچ‌پیڈ ہمارے کنٹرول میں نہیں ہے اس لئے اس میں ایسی تبدیلیاں ممکن نہیں۔ اسی وجہ سے ہم نے اینٹرانس اردوویب پر نصب کیا تھا (لانچ‌پیڈ پر موجود روزیٹا سافٹویر publicly available نہیں ہے)۔
 

mwalam

محفلین
اگر نعمان بھائی بُرا نہ منائیں تو پھر انکی ٹیم ہمارے ہاں بمع اپنے پراجیکٹ کے شفٹ ہو جائے۔ دو جگہوں پر ایک کام نہیں ہو سکتا اور نہ ہی Co-ordination بن سکتا ہے۔ میں نعمان بھائی کے ریپلائی کا انتظار کر رہا ہوں۔
 

الف نظامی

لائبریرین
mwalam نے کہا:
اگر نعمان بھائی بُرا نہ منائیں تو پھر انکی ٹیم ہمارے ہاں بمع اپنے پراجیکٹ کے شفٹ ہو جائے۔ دو جگہوں پر ایک کام نہیں ہو سکتا اور نہ ہی Co-ordination بن سکتا ہے۔ میں نعمان بھائی کے ریپلائی کا انتظار کر رہا ہوں۔
کچھ میرا بھی یہی خیال ہے۔
 

نعمان

محفلین
وقاص اس کا طریقہ کار یہ ہوگا کہ جو فائلیں روزیٹا پر ترجمہ ہوں وہ انٹرانس پر اپلوڈ کردی جائیں۔ ہمارے پاس وہاں کے ڈی ای، جنوم اور ایکس ایف سی کے علاوہ ابنٹو کے بھی ٹیمپلیٹ ہیں اور ٹیم ممبران کو یہ بتانا کہ کس فائل کا ترجمہ کس پلیٹ فارم پر ہوگا مشکل ہے۔
 

mwalam

محفلین
نعمان نے کہا:
وقاص اس کا طریقہ کار یہ ہوگا کہ جو فائلیں روزیٹا پر ترجمہ ہوں وہ انٹرانس پر اپلوڈ کردی جائیں۔ ہمارے پاس وہاں کے ڈی ای، جنوم اور ایکس ایف سی کے علاوہ ابنٹو کے بھی ٹیمپلیٹ ہیں اور ٹیم ممبران کو یہ بتانا کہ کس فائل کا ترجمہ کس پلیٹ فارم پر ہوگا مشکل ہے۔
مجھے آپکی تجویز سے اتفاق ہے۔
 

زیک

مسافر
نعمان نے کہا:
وقاص اس کا طریقہ کار یہ ہوگا کہ جو فائلیں روزیٹا پر ترجمہ ہوں وہ انٹرانس پر اپلوڈ کردی جائیں۔ ہمارے پاس وہاں کے ڈی ای، جنوم اور ایکس ایف سی کے علاوہ ابنٹو کے بھی ٹیمپلیٹ ہیں اور ٹیم ممبران کو یہ بتانا کہ کس فائل کا ترجمہ کس پلیٹ فارم پر ہوگا مشکل ہے۔

ٹھیک ہے۔ پھر نعمان یہ میری اور آپ کی ذمہ‌داری ہے۔ آپ ہر ہفتے (اگر کوئی کام ہوا ہو تو) مجھے روزیٹا سے پو فائلیں ڈاؤنلوڈ کر کے بھیج دیا کرٰن اور میں انہیں اینٹرانس پر اپلوڈ کر دوں گا۔

اینٹرانس پر اپلوڈ کرنے سے پرانے ترجمے جو اس فائل میں ہو چکے ہوں وہ برقرار رہتے ہیں۔
 

نعمان

محفلین
کمیٹیز کی تشکیل۔

دیگر لوکلائزیشن اور ٹرانسلیشن گروپس کے کام کرنے کے طریقہ کار کا معائنہ کرنے سے چند باتیں سیکھیں ہیں جن کی اردو ٹرانسلیشن ٹیمز کو فوری ضرورت ہوگی۔

ٹرانسلیشن ٹیمز ایک عمومی گائیڈ لائن رکھتی ہیں۔ مثلا الفاظ کا ترجمہ کس طرح کرنا ہے۔ کس قسم کے ترجمے کو فوقیت دی جانی چاہئیے، آیا ہم مکمل اردو مگر دقیق ٹرانسلیشن چاہتے ہیں یا ہم ایک عام فہم اور کمپرومائزنگ ٹرانسلیشن۔

ٹرانسلیشن بالکل کھلا ڈھلا کام ہے۔ لیکن معیار بندی کے لئیے دیگر گروہ کمیٹیاں تشکیل دیتے ہیں جن کے ممبران کا کام یہ ہوتا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ترجمہ ان کی پہلے سے سیٹ کردہ پالیسی اور معیار کے مطابق ہے بصورت دیگر اسے تبدیل کردیا جائے۔

ٹیکنیکل کمیٹی کا بھی چند ٹرانسلیشن گروہ استعمال کرتے ہیں جس کا کام یہ ہوتا ہے کہ وہ اس بات کا جائزہ لے کہ کسی ٹرانسلیشن میں فارمیٹنگ یا الفاظ کی ہیر پھیر سے سسٹم میں کوئی خرابی تو واقع نہیں ہوتی یا کوئی چیز کام کرنا تو نہیں چھوڑ دیتی یا کوئی چیز بدنما اور بری تو معلوم نہیں ہوتی وغیرہ۔

ہم نے گرچہ ان امور پر مختلف مواقع پر سیر حاصل بحث کرلی ہے تاہم ہم ابھی تک ایک ایسی دستاویز تیار نہیں کرپائے ہیں جو اردو ویب کے پروجیکٹس میں رضاکاروں کو ترجمے کے لئیے ایک گائیڈ لائن، پالیسی اور طریقہ فراہم کرسکے۔ لہذا میں تجویز پیش کرتا ہوں کہ ہم پہلے ایک کمیٹی تشکیل دیں جو کم سے کم وقت میں ایک پالیسی اور گائیڈ لائن بصورت ایک مکمل اور فوری لائق عمل دستاویز کا ڈرافٹ پیش کرے۔
 

دوست

محفلین
کمیٹیاں بیٹھنے لگیں تو پراجیکٹ ہی نہ بیٹھ جائے ہماری تو یہی تاریخ ہے جب بھی کمیٹی بیٹھ گئی سمجھوں گوڈوں میں بیٹھ گئی۔( :D )
بہرحال تکنیکی لوگ وہ ہونگے جو اس ترجمے کو لاگو کرکے دیکھیں گے۔ اس کام کے لیے میں جیسادی کا نام تجویز کرتا ہوں کیونکہ وہ اردو ویب کے لینکس گرو ہیں۔ دوسرے وقاص عالم بھی۔ نعمان کا نام بھی شاید ہو۔ میں‌کم از کم نہیں کیونکہ میں تو ابھی پیروں چلنا سیکھ رہا ہوں۔
ترجمے کی معیار بندی کے لیے میں اعجاز اختر، تلمیذ صاحبان اور اپنے آپ کو تجویز کرتا ہوں چونکہ میں بندہ کچھ اس قسم کا ہوں ابھی آپ کی ورڈ بینک والی پوسٹ پر بس لڑنے کی کسر رہ گئی تھی۔
اور آخری بات ترجمہ بولے تو آسان جو سب کو پسند آئے جیسے HTML کو ہٹمل یا ہ ٹ م ل نہیں ایچ ٹی ایم ایل ہی لکھ دینا ہے چونکہ زبان زد عام ہے مزید کہنے کو شاید میرے پاس کچھ نہیں ۔۔۔
وسلام
 

نعمان

محفلین
شاکر بھائی ضروری نہیں کہ ہم جو کام اب تک صحیح نہ کرپائے ہوں وہ کبھی صحیح نہ کرپائیں۔ کمیٹی بیٹھ چکی ہے۔ میں آپ اور اس تھریڈ کے تمام پڑھنے والے اس کے ممبر ہیں۔ لکھنے کا کام آپ ہی کو کرنا ہے۔ اور اب آپ کو ہم یہ ذمہ داری سونپ رہے ہیں کہ اردو ویب کی ترجمہ پالیسی کا ڈرافٹ‌ جلد از جلد پیش کریں۔ تاکہ ہم اس پر بحث کرسکیں اور اسے فورا لاگو کرسکیں۔ اس پالیسی گائیڈ لائن کو اردو ویب کے تمام لوکلائزیشن پروجیکٹس میں شامل کیا جائے گا بشمول ورڈ بینک۔ اور اس کا کام نئے، پرانے، رضاکار، ایڈمنز، معیاربندی کمیٹی سب کے لئے بنیادی اصول وضع کرنا ہوگا۔ میں جلد ہی آپ کو اس قسم کی ایک دو ڈاکومنٹس دکھاتا ہوں۔ آپ خود بھی اوپن آفس کے لوکلائزیشن پروجیکٹ کھنگالیں۔

میں یہ سمجھتا ہوں کہ کام کو تیزرفتار بنانے کے لئیے یہ ضروری ہے کہ ہم نئے کارکنوں کے لئیے فیصلہ کرنا ازحد آسان بنادیں۔

ٹیکنیکل کمیٹی ایڈہاک بنیادوں پر اور پروجیکٹ بنیادوں پر عارضی طور پر تشکیل دی جاسکتی ہے جیسے اگر ہم ابنٹو کا ترجمہ مکمل کرجائیں تو ایک کمیٹی بنائیں۔ جو معیار بندی کمیٹی کے ساتھ ملکر ایک مکمل کام کو احسن طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچائیں۔ یقین کریں یہ الفاظ مشکل ضرور سنائی پڑتے ہیں مگر ان کا اطلاق آپ کے پالیسی ڈرافٹ کے بعد کچھ بھی دشوار نہ ہوگا۔
 

اصغر

محفلین
سلام بھائیو۔
میں‌ یہ 2 3 سال پرانی پوسٹ پڑھ رہا ہوں‌، بڑی اچھی باتین کی آپ سب نے ۔
اب میں‌ یہ سننے کے لیئے بےتاب ہوں‌ کہ صفحہ نمبر 6 کے بعد کیا ہوا۔
امید کرتا ہوں‌ کے جواب سے ضرور نوازیں گے۔
اور ساتھ میں‌ میرا یہ مسئلہ بھی حل کر دیں کے Thumbnails کا کیا ترجمہ کروں۔
شکریہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ نظامی بھائی۔
تصویچہ لکھ دیتا ہوں آگے اللہ مالک۔
اصغر، آپ بتانا پسند کریں گے کہ آپ کونسے لوکلائزیشن پراجیکٹ پر کام کر رہے ہیں؟
یہاں کئی دوست انفرادی طور پر لینکس کے ڈیسک ٹاپ سسٹمز اور اپلیکیشنز کی اردو لوکلائزیشن پر کام کر رہے ہیں۔ میرے خیال میں انہیں اپنی کوششوں کو یکجا کر لینا چاہیے تاکہ ایک ہی کام بار بار نہ کیا جائے اور وقت کی بچت بھی ہو جائے۔
 

asakpke

محفلین
کیا ایسا ممکن ہے کہ جو جو تازہ کام ہو چکا ہے وہ کسی جگہ آن لائن رکھ دیا جائے؟
یا اگر کسی جگہ موجود ہے تو اسکا پتہ بتا دیں۔
 
Top