کمیٹیاں بیٹھنے لگیں تو پراجیکٹ ہی نہ بیٹھ جائے ہماری تو یہی تاریخ ہے جب بھی کمیٹی بیٹھ گئی سمجھوں گوڈوں میں بیٹھ گئی۔(
)
بہرحال تکنیکی لوگ وہ ہونگے جو اس ترجمے کو لاگو کرکے دیکھیں گے۔ اس کام کے لیے میں جیسادی کا نام تجویز کرتا ہوں کیونکہ وہ اردو ویب کے لینکس گرو ہیں۔ دوسرے وقاص عالم بھی۔ نعمان کا نام بھی شاید ہو۔ میںکم از کم نہیں کیونکہ میں تو ابھی پیروں چلنا سیکھ رہا ہوں۔
ترجمے کی معیار بندی کے لیے میں اعجاز اختر، تلمیذ صاحبان اور اپنے آپ کو تجویز کرتا ہوں چونکہ میں بندہ کچھ اس قسم کا ہوں ابھی آپ کی ورڈ بینک والی پوسٹ پر بس لڑنے کی کسر رہ گئی تھی۔
اور آخری بات ترجمہ بولے تو آسان جو سب کو پسند آئے جیسے HTML کو ہٹمل یا ہ ٹ م ل نہیں ایچ ٹی ایم ایل ہی لکھ دینا ہے چونکہ زبان زد عام ہے مزید کہنے کو شاید میرے پاس کچھ نہیں ۔۔۔
وسلام