لیپی کے دو مسائل ۔۔

قیصرانی

لائبریرین
دراصل میرا وائی فائی آن رہتا ہے۔ جیسے لیپی بوٹ ہوتا ہے انٹرنیٹ کونیکٹ ہوجاتا ہے۔ کیا یہ درست ہے یاں وائی فائی استعمال کے بعد بند کر دیا کروں ؟
وائی فائی کو آن رہنے دیں لیکن اسے پبلک نیٹ ورک بنا دیں۔ یعنی جب وہ پوچھے کہ انٹرنیٹ کنکشن موجود ہے، اسے ہوم، ورک یا پبلک نیٹ ورک کے طور پر لیا جائے تو اسے پبلک کہہ دیں۔ دوسرا اپنے وائی فائی راؤٹر کو مانیٹر کرتے رہیں۔ عرب ممالک میں ہمارے پاکستانی چیتے اکثر آپ کے راؤٹر کو ہی ہائی جیک کر کے آپ کی سپیڈ کے چیتھڑے اڑا رہے ہوتے ہیں۔ اس کا ایک حل تو یہ ہے کہ راؤٹر سے اینٹینا ہٹا دیں۔ گھر کے اندر تو آپ کو سگنل مناسب ملیں گے لیکن دیوار کے دوسری جانب والے مفت خورے رہ جائیں گے :)
 
عمر سیف

محفلین

میرا وائی فائی زین نیٹ ورک کا ہے جو پاسورڈ پروٹیکٹڈ ہے۔ اس کی رینج بھی بس میرے کمرے یا ہال تک محدود ہے۔ ہاں کوئی اور یوز کر رہا ہو تو معلوم نہیں۔ رہی بات پبلک نیٹ ورک بنانے کی تو وہ کیسے کرتے ہیں ؟؟
 
عمر سیف

محفلین
لیجئے یہ رہا لنک

یہ انسٹال بھی آن لائن ہوگا پھر اپڈیٹ بھی
تو ٹائم تو لے گا لیکن آپ صبر سے کام لیجئے
کہ صبر کا پھل میٹھا ہوتا ہے :)
صبر تو بہت ہے۔ جا کر سو جاؤں گا اپڈیٹ پر لگا کر سوتے سوتے ہو جائے گا ۔ سپیڈ بھی اچھی آتی ہے یہاں تو۔ اور بجلی بھی بند نہیں ہوتی :D
 
قیصرانی

لائبریرین
میرا وائی فائی زین نیٹ ورک کا ہے جو پاسورڈ پروٹیکٹڈ ہے۔ اس کی رینج بھی بس میرے کمرے یا ہال تک محدود ہے۔ ہاں کوئی اور یوز کر رہا ہو تو معلوم نہیں۔ رہی بات پبلک نیٹ ورک بنانے کی تو وہ کیسے کرتے ہیں ؟؟
آپ کے پاس ونڈوز کون سی ہے؟ گھر والے نیٹ ورک کو ایسے ہی رہنے دیں۔ البتہ جب گھر سے باہر لیپ ٹاپ لے جائیں تو وہاں جب کسی پبلک وائی فائی سے کنکٹ ہوں گے تو خود ہی ایک پاپ اپ باکس کھل کر آئے گا کہ اس انٹرنیٹ کنکشن کو کس انداز میں کنکٹ کرنا ہے۔ ہوم، ورک یعنی آفس یا پھر پبلک نیٹ ورک۔ وہاں پبلک نیٹ ورک کر دیجئے گا بس
 
ونڈوز 7 ہوم ایڈیشن ہے۔ اینٹی وائرس میک اے فی ابھی 200 دن سے زیادہ پڑے ہیں ایکسپائر ہونے میں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
قیصرانی ٹارنٹ سے مووی وغیرہ ڈاونلوڈ کرنے سے بھی وائرس آٹیک ہوتا ہے؟
بالکل ہو سکتا ہے۔ خصوصاۢ اگر پاپ اپ بلاکر نہ لگے ہوں تو۔ دوسرا یہ بات بھی اہم ہے کہ کبھی رار فارمیٹ یا زپ فارمیٹ کی مووی نہیں اتارنی۔ جب بھی اتاریں براہ راست فلم ہو، کمپریسڈ فارمیٹ نہ ہو
 
عمر سیف

محفلین
بالکل ہو سکتا ہے۔ خصوصاۢ اگر پاپ اپ بلاکر نہ لگے ہوں تو۔ دوسرا یہ بات بھی اہم ہے کہ کبھی رار فارمیٹ یا زپ فارمیٹ کی مووی نہیں اتارنی۔ جب بھی اتاریں براہ راست فلم ہو، کمپریسڈ فارمیٹ نہ ہو
یہ ٹارنٹ تو لنک ہوتے ہیں ان میں رار فارمیٹ تو نہیں ہوتا۔ ابھی میں یہ لنک بھی دیکھ رہا ہوں شاید اس میں بھی کچھ لکھا مل جائے۔
 
محمد امین

لائبریرین
بٹ ڈیفینڈر تو بہت پرانا ہوگیا۔۔۔ آجکل کچھ مہینوں سے میں نے اینٹی وائرس کا استعمال چھوڑ دیا ہے۔ حالانکہ ٹورینٹ اور وئیرز کا استعمال بھی بہت کرتا ہوں کریکس اور پیچز کے لیے۔ اللہ کا شکر ہے کوئی خاص مسئلہ نہیں ہوتا۔ آخری اینٹی وائرس پتا نہیں کونسا استعمال کیا تھا یاد نہیں آرہا۔۔۔۔۔ ااامممم اے وی جی تھا اس کے بعد بھی ایک استعمال کیا تھا۔ اے وی جی بہت اچھا ہے، اواسٹ بھی اچھا ہے۔ آجکل مائکروسوفٹ سیکیورٹی ایسنشلز کا بھی بہت سننے میں آرہا ہے۔۔۔
 
محمد امین

لائبریرین
یہ ٹارنٹ تو لنک ہوتے ہیں ان میں رار فارمیٹ تو نہیں ہوتا۔ ابھی میں یہ لنک بھی دیکھ رہا ہوں شاید اس میں بھی کچھ لکھا مل جائے۔

ٹورنٹ کی جو فائلز ڈاؤنلوڈ ہوتی ہیں اکثر وہ رار یا زپڈ ہوتی ہیں اور دیکھا گیا ہے کہ ایسی ہی فائلز میں وائرس ہوتا ہے مووی تو ہوتی ہی نہیں ہے۔۔۔ جو صحیح ٹورنٹ ہوتے ہیں وہ فولڈر بناتے ہیں مطلوبہ فائلز کا۔۔۔
 
فہیم

لائبریرین
بٹ ڈیفینڈر تو بہت پرانا ہوگیا۔۔۔ آجکل کچھ مہینوں سے میں نے اینٹی وائرس کا استعمال چھوڑ دیا ہے۔ حالانکہ ٹورینٹ اور وئیرز کا استعمال بھی بہت کرتا ہوں کریکس اور پیچز کے لیے۔ اللہ کا شکر ہے کوئی خاص مسئلہ نہیں ہوتا۔ آخری اینٹی وائرس پتا نہیں کونسا استعمال کیا تھا یاد نہیں آرہا۔۔۔ ۔۔ اااممم م اے وی جی تھا اس کے بعد بھی ایک استعمال کیا تھا۔ اے وی جی بہت اچھا ہے، اواسٹ بھی اچھا ہے۔ آجکل مائکروسوفٹ سیکیورٹی ایسنشلز کا بھی بہت سننے میں آرہا ہے۔۔۔
جی اس کا فری ورژن ہے تو خاصا پرانا۔
لیکن اسکین کے معاملے میں کمال ہے۔
 
Top