لیپ ٹاپ کے لیے مشورہ درکار ہے

محمدظہیر

محفلین
یوٹیوب پر اکثر کانٹینٹ کریٹر ریزر بلیڈ لیپ ٹاپ کو پسند کرتے ہیں۔ اس کی قیمت کے بارے میں معلوم نہیں۔ ذیل میں اس کے ایک ریویو کی ویڈیو کا ربط ہے:

[/QUOTE
یہ لیپ ٹاپ زبردست ہے. غالباً گرافکس کے لیے بنایا گیا ہے، اس لیے اس کا وزن زیادہ ہو.
مجھے پورٹیبل لیپ ٹاپ چاہیے تاکہ سفر میں آسانی سے لے جا سکوں.
 
محمدظہیر

محفلین
ایکس پی ایس 13 روز مرہ کے عمومی استعمال کے لیے بہتر ہے کیونکہ یہ انتہائی سلم اور چھوٹا ہے اور بیٹری ٹائمنگ بھی بہت اچھی ہے لیکن اگر پروفیشنل استعمال کے حوالے سے دیکھیں تو ایکس پی ایس 15 ہی بہتر ہے۔ سکرین سائز کے علاوہ 13 میں ڈوئل کور پراسیسر ہوتا ہے اور 15 میں کواڈ کور۔ پھر ایکس پی ایس 15 میں ریم میں بھی 16 اور 32 کا آپشن موجود ہے۔ گرافکس کارڈ بھی 4 جی بی کا ہے۔ اس لیے میرے خیال میں تو ایکس پی ایس 15 ہی بہتر ہے۔
مجھے معلوم نہیں تھا ایکس پی ایس 13 صرف ڈوئل کور ہے.
XPS 15 لیپ ٹاپ 15.6 اسکرین ہونے کے باوجود 14 انچ لیپ جتنا ہے. اور بہتر لگ رہا ہے.
یوں لگ رہا ہے سب ونڈوز ہی پریفر کر رہے ہیں. شاید یہی میرے لیے بہتر رہے :)
 
محمدظہیر

محفلین
باقی چیزوں کے بارے میں تو احباب بات کر چکے۔ آپ پروگرامنگ زبان کونسی سیکھنا چاہتے ہیں؟ یا کس پلیٹ‌فارم (ڈیسکٹاپ، موبائل، یا ویب) کی پروگرامنگ کی طرف جانا چاہتے ہیں؟
ویب پروگرامنگ کی جانب. مجھے لگتا ہے کافی پوٹینشل ہے، آپ کا کیا خیال ہے. :)
 
محمدظہیر

محفلین
ریزر بلیڈ کا وزن دو کلوگرام سے کم ہے
200 - 300 گرام کا فرق بھی میرے لیے معنی رکھتا ہے. ریزر بلیڈ کا کولنگ سسٹم مجھے معلوم نہیں ہے. میں چیک کرکے دیکھتا ہوں، ورک لوڈ کے دوران اگر پنکھا زیادہ آواز نہ کرتا ہو اور ایکس پی ایس سے کم وزنی ہو اور یہاں دستیاب ہو جائے تو ضرور انتخاب کروں گا.
 
محمدظہیر

محفلین
بھئ مشوروں کی برسات ہے جو اچھا لگے اسے چن لیجئے. ویسے ایستھیٹکلی ایپل پروکڈس آر ٹو گڈ.
ویسے تو میں ایپل سے تعصب رکھتا ہوں کہ اینڈرائڈ یوزر ہوں :LOL:
ایپل ویڈیو ایڈیٹنگ کے لیے اچھا ہے. اس کے علاوہ پروگرامنگ وغیرہ کے لیے اس کی افادیت مجھے معلوم نہیں ہے. احباب ونڈوز کا مشورہ دے رہے ہیں اس لیے ایپل ڈراپ کر رہا ہوں :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
اگر آپ کو کم وزن، ہائی پرفارمنس وغیرہ درکار ہیں تو مائیکروسوفٹ سرفیس پرو (4 یا 5) بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔ اس سے بھی زیادہ ہائی اینڈ جائیں تو مائیکروسوفٹ سرفیس بک ہوگا۔

سرفیس پرو کا ریویو

سرفیس بک کا (قدرے پرانا) ریویو

زیک

مسافر
اگر مجھے لیپ ٹاپ لینا ہو تو سب سے پہلے یہ دیکھوں گا:
  • کم وزن
  • بیٹری تقریباً پورا دن چلے
  • ٹچ سکرین نہ ہو کہ ٹچ سکرین بہت گندی ہو جاتی ہے
  • اچھے سائز کی ایس ایس ڈی
  • ویڈیو پرفارمنس
 
یہ مستقبل کا لیپ ٹاپ لگتا ہے یعنی فقط نام کا لیپ ٹاپ، کام ٹیبلٹ جیسا. میرا خیال ہے ایپل کا نیا 10.5 انچ ٹیب بھی اس جیسا کام کرے گا . ایپل نے حیرت انگیز طور پر 60 htz اسکرین ریفریش ریٹ والا ڈسپلے بنایا ہے.
 
محمدظہیر

محفلین
اگر مجھے لیپ ٹاپ لینا ہو تو سب سے پہلے یہ دیکھوں گا:
  • کم وزن
  • بیٹری تقریباً پورا دن چلے
  • ٹچ سکرین نہ ہو کہ ٹچ سکرین بہت گندی ہو جاتی ہے
  • اچھے سائز کی ایس ایس ڈی
  • ویڈیو پرفارمنس
بالکل یہی خصوصیات مجھے بھی درکار ہیں، پروسیسر اور ریم اچھا ہو تو:)
 
نبیل

تکنیکی معاون
یہ مستقبل کا لیپ ٹاپ لگتا ہے یعنی فقط نام کا لیپ ٹاپ، کام ٹیبلٹ جیسا. میرا خیال ہے ایپل کا نیا 10.5 انچ ٹیب بھی اس جیسا کام کرے گا . ایپل نے حیرت انگیز طور پر 60 htz اسکرین ریفریش ریٹ والا ڈسپلے بنایا ہے.

یہ مستقبل کی بات نہیں بلکہ حال ہی کی بات ہے۔ میری بیٹی کے پاس بھی سرفیس پرو 3 ہے۔ سرفیس پرو اور آئی پیڈ پرو میں کافی فرق ہے۔ سرفیس پرو میں ونڈوز 10 چلتی ہے جو کہ ایک مکمل ڈیسک ٹاپ آپریٹنگ سسٹم ہے، جبکہ آئی پیڈ پرو میں آئی او ایس چلتا ہے جو کہ ایک موبائل آپریٹنگ سسٹم ہے اور یہ فل فیچرڈ ڈیسک ٹاپ کمپیوٹنگ کے لیے ناکافی ہے۔ سرفیس پرو اس لحاظ سے بہترین ہے کہ اسے پورٹیبل ڈیوائس کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے اور سرفیس ڈاک کے ذریعے ایکسٹرنل ڈسپلے، کی بورڈ اور ماؤس کے ساتھ کنکٹ کرکے مکمل ڈیسک ٹاپ اینوائرنمنٹ کا فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔
 
افضل حسین

محفلین
یہ تو زبردست چیز لگ رہی ہے. شاید خان اکیڈمی والے اپنے ویڈیوز ایسے ہی تیار کرتے ہیں.
اس کے فوائد کیا کیا ہیں. ماؤس کا ری پلیسمنٹ ہے ؟
ہاں کافی ڈیزائنر اس کا استعمال کرتے ہیں کل آفس میں ویکام کے نمائندے کو ڈیمو دینے کے لئے بلایا ہے. کچھ اور اضافی معلومات حاصل کروں گا.
 
محمدظہیر

محفلین
یہ مستقبل کی بات نہیں بلکہ حال ہی کی بات ہے۔ میری بیٹی کے پاس بھی سرفیس پرو 3 ہے۔ سرفیس پرو اور آئی پیڈ پرو میں کافی فرق ہے۔ سرفیس پرو میں ونڈوز 10 چلتی ہے جو کہ ایک مکمل ڈیسک ٹاپ آپریٹنگ سسٹم ہے، جبکہ آئی پیڈ پرو میں آئی او ایس چلتا ہے جو کہ ایک موبائل آپریٹنگ سسٹم ہے اور یہ فل فیچرڈ ڈیسک ٹاپ کمپیوٹنگ کے لیے ناکافی ہے۔ سرفیس پرو اس لحاظ سے بہترین ہے کہ اسے پورٹیبل ڈیوائس کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے اور سرفیس ڈاک کے ذریعے ایکسٹرنل ڈسپلے، کی بورڈ اور ماؤس کے ساتھ کنکٹ کرکے مکمل ڈیسک ٹاپ اینوائرنمنٹ کا فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔
میں نے اس لیے آئی پیڈ پرو سے مقابلہ کیا کیونکہ اب آنے والی نئی آئی او ایس اسے ڈیسک-ٹاپ اینوائرنمنٹ سپورٹ کرے گی. اس آئی پیڈ کا ریفریش ریٹ 120 htz ہے، میں نے غلطی سے 60 لکھا. نئے آئی پیڈ کے پرفارمنس کو دیکھ کر لگتا ہے یہ ٹچ اسکرین ٹیب میں انو ویش کا مقام رکھتا ہے.
اس میں کوئی شک نہیں کہ سرفیس پرو سے مکمل طور پر ڈیسک-ٹاپ اینوائرنمنٹ کا فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے
کیا یہ ویسی پاورفل مشین کہلائی جا سکتی ہے جیسے xps 15 اور ریزر بلیڈ وغیرہ ہیں
 
آپ کچھ فین بوائے جیسی باتیں کر رہے ہیں۔ :)
ابھی آئی او ایس مکمل ڈیسک ٹاپ آپریٹنگ سسٹم سے بہت پیچھے ہے اور کافی عرصے تک ایسی صورتحال رہنے کا امکان ہے۔ ایڈوبی فوٹو شاپ اور ویڈیو ایڈیٹنگ اپلیکشنز اس وقت تک آئی او ایس پر دستیاب نہیں ہوں گی جب تک یہ ایک فل فیچرڈ ڈیسک ٹاپ آپریٹنگ سسٹم نہیں بن جاتا۔
سرفیس پرو اور دوسری مشینز کا تقابل کرنے کے لیے کچھ ریسرچ کرنے کی ضرورت ہوگی۔

اگر ویڈیو ایڈیٹنگ وغیرہ جیسی ضروریات کو ہٹا کر دیکھیں تو سیکھنے کے لیے لینکس ایک بہترین آغاز ثابت ہو سکتا ہے۔ پروگرامنگ سیکھنے اور کمپیوٹنگ ریسرچ کے لیے لینکس مکمل انوائرنمنٹ فراہم کرتا ہے۔ اور یہ فری بھی ہے۔ آپ پروگرامنگ کس مقصد کے لیے سیکھنا چاہتے ہیں؟ کیا کمپیوٹر سائنس پڑھنے کا ارادہ ہے یا محض پروگرامنگ سے تعارف حاصل کرنا چاہتے ہیں؟
 
محمدظہیر

محفلین
آپ کچھ فین بوائے جیسی باتیں کر رہے ہیں۔ :)
لکھتے ہی کچھ دیر کے لیے مجھے بھی ایسے ہی لگا :)جو چیز اچھی ہے سو اچھی ہے، یہ بات الگ ہے میں آئی پیڈ نہیں لوں گا. :D
آپ پروگرامنگ کس مقصد کے لیے سیکھنا چاہتے ہیں؟ کیا کمپیوٹر سائنس پڑھنے کا ارادہ ہے یا محض پروگرامنگ سے تعارف حاصل کرنا چاہتے ہیں؟
ڈجیٹل مارکیٹنگ کی غرض سے :)
 
Top