میرے خیال سے یہاں دو باتوں کا خلط کیا جارہا ہے۔
ایک ہے لیکٹوز انٹالرینس جو کہ انٹسٹائن میں ایک ڈائسیکرائڈیز انزائم (لیکٹیز) کے نہ ہونے یا کم ہونے کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔
ایک فوڈ الرجی یا پھر کسی چیز کی طرف مرغوبیت کی سخت کمی بھی ہوتی ہے۔ اور ہمارے یہاں زیادہ تر جو لوگ دودھ نہیں پیتے وہ اسی بے رغبتی کی وجہ سے ہوتا ہے۔ لیکٹوز انٹالرنس ایک باقاعدہ میڈیکل کنڈیشن ہے جو کہ ڈائگناسس مانگتی ہے۔ اور اس کے بغیر یہ فیصلہ کرنا کم از کم عام آدمی کے بس کی بات نہیں ہے کہ وہ انٹالرنٹ ہے یا نہیں۔ بعض لوگوں میں صرف الرجی کی وجہ سے سمٹمز آرہے ہوتے ہیں۔ اور وہ سمجھتے ہیں کہ وہ انٹالرنٹ ہیں۔ کراچی میں موجود سکول کالج اور یونیورسٹی میں پڑھنے والی ستر فی صد لڑکیوں کی مائیں یہی شکایت کر رہی ہوتی ہیں کہ بچی دودھ کو دیکھ کر ابکائیاں لیتی ہے۔ جب کہ اکثر کا مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ وہ لیکٹوز انٹالرنٹ نہیں ہیں۔ وہ تو گوبھی، کریلے، شلغم، کلیجی اور سری اور پائے کے سالن سے بھی ابکائیاں لے رہی ہوتی ہیں۔