یہ تو پڑے ہیں بیٹی کے پاس۔ دیکھتا ہوں کسی دن چپکے سے استعمال کر کے
واہ زبردست ظہیر بھائی خوب مزہ آیا آپ کے قلم کی روانی دیکھ کر تو۔
ان رنگین انگریزی قلم کو کاٹ کر ترچھا کیا یا پھر ان اقلام کی عمودی گرفت سے کام کیا ؟
لیکن میں نے اس ہفتے ایک نیا تجربہ کیا ۔ انگریزی خطاطی کے لئے دستیاب موٹے مارکر سے اردو خوش خطی کی کوشش کرڈالی ۔ انگریزی کیلیگرافی کے مارکر کی نوک ( نب) سیدھی ہوتی ہے ۔ اسے تیز بلیڈ سے کاٹ کر ترچھا بنانا تو ممکن نہیں کہ اس سے نوک خراب ہوجاتی ہے اور ریشے باہر نکلنے لگتے ہیں ۔ لیکن میں نے کوشش کی کہ اسی سیدھی نوک کو ذرا گرفت تبدیل کرکے اور ہاتھ کو موڑ کر ترچھے زاویے سے کاغذ پر رکھا جائے اور اس طرح لکھا جائے ۔ نتیجہ اتنا برا نہیں رہا ۔ لیکن نستعلیق حروف کے دائرے اور نوکیں صحیح طریقے سے بنانا ممکن نہیں ہوسکا ۔ یہ مارکر ثلث اور نسخ میں نسبتاً آسانی سے استعمال ہوسکتا ہے ۔ آپ بھی کوشش کرکے دیکھئے ۔ میں ذیل میں اپنی مشق پیش کررہا ہوں ۔
بہت اعلی، اور قلم کی تو کیا ہی بات ہے،