سب سے پہلے تو اس حسنِ ظن کا شکریہ کہ باذوق احباب میں شامل کیا۔
بہت بہت شکریہ عاطف بھائی! یہ یقیناً آپ کا حسنِ نظر ہے ۔ آپ تو جانتے ہی ہیں کہ یہ تسکین شوق کی مبتدیانہ سی کوششیں ہیں اور بس ۔ حسرت موہانی کا یہ شعر میرے علاوہ شاید آپ کے جذب و شوق کا بھی عکاس ہو:واہ زبردست ظہیر بھائی خوب مزہ آیا آپ کے قلم کی روانی دیکھ کر تو۔
بہت بہت شکریہ تابش بھائی ! بس یہ چھوٹی چھوٹی سی تخلیقی کاوشیں ہیں ۔ اللہ آپ کو خوش رکھے ۔ آپ دوست احباب اتنی پذیرائی اور قدر افزائی کرتے ہیں تو یہاں پیش کرنے کی جرات بھی کرڈالتا ہوں ۔ ورنہ طے تو یہی کیا تھا کہ بس چپ چاپ اپنا شوق پورا کیا جائے ۔ اس شوقِ نامراد کو اتنے عارضے لاحق ہیں ۔ اب کس کس غم کی داد پائی جائے۔کمال کر گئے ہیں ظہیر بھائی۔ میرے بہت سے شوق ایسے ہیں کہ جو صرف دیکھنے کی حد تک ہی ہیں، ان میں سے ایک خطاطی ہے۔
اپنے خط کو تو خط کہنا بھی خط کی توہین لگتی ہے۔
سب سے پہلے تو اس حسنِ ظن کا شکریہ کہ باذوق احباب میں شامل کیا۔
اور پھر زہے نصیب کہ میرا نام ایک فن کارکی مشق کے کام تو آیا۔
اور ساتھ ہی ساتھ دادا مرحوم کی یاد تازہ کرنے کا شکریہ کہ صدیقےٖ لکھتے سب سے پہلے انھیں ہی دیکھا تھا اور جب بھی ایسے صدیقی لکھا دیکھتا ہوں تو وہ یاد آ جاتے ہیں۔
بہت بہت شکریہ شکیل بھائی!خطاطی کا خوبصورت سلسلہ ۔تمام شرکاء کی کاوشیں بہت ہی شاندار ہیں۔محترم ظہیر صاحب نے تو :
میرے شوق دا نئیں اعتبار تینوں
آجا ویکھ ’’میرے شہکار آجا‘‘۔۔۔۔۔۔۔کو ۔۔۔۔ ۔سب داغِ دل چراغ بنا کر جلا دئیے ، آجا کہ ہم نے پیار کے ساماں سجا دئیے
کی زبان دیدی۔۔۔۔۔۔۔یہ لڑی دیکھ کر دل باغ باغ ہوگیا۔۔۔
اِس لڑی کے تمام شرکاء کے لیے محبت ہی محبت ۔۔۔۔۔
بہت شکریہ بھائی! اللہ آپ کو خوش رکھے ۔ قلم تو ضرورت کے حساب سے خود بنانے ہی پڑتے ہیں ۔ اس کے علاوہ تو کوئی چارہ نہیں ۔ خصوصاً موٹے جلی قلم تو کہیں دستیاب نہیں ۔ آج کل ایک کیلانی قلم البتہ بازار میں ملنے لگا ہے ۔ یہ "قلم" کئی کئی انچ موٹا ہوسکتا ہے اور نہایت اچھا کام کرتا ہے ۔ یہ دراصل ربڑ نما کسی جاذب مٹیریل سے بنے ہوئے ترچھے ٹکڑے ہیں جو بہت ہی موٹی لکھائی کے لئے استعمال کئے جاسکتے ہیں ۔ اسے کینوس یا کسی اور بڑے فارمیٹ پر استعمال کیا جاتا ہے ۔بہت اعلی، اور قلم کی تو کیا ہی بات ہے،
سچ پوچھیں تو آپ کی رائٹنگ کے مقابلے میں کمپیوٹر کا ٹائپ شدہ مخمل میں ٹاٹ کا پیوند لگ رہا ہے۔
خوبصورت تحریر۔ ہماری مانیے تو کمپیوٹر کمپوزنگ کو اس مراسلے سے ہٹا دیجیے ۔ آپ کی تحریر لاجواب۔ خوبصورت۔
واہ سید عاطف علی بھائی آپ کا ہر فن پارہ خوبصورت خوبصورت۔ کیا قلمکاری ہے واہ۔
کمال کمال! آپ کے ان خوبصورت فن پاروں کو دیکھ کر جی چاہتا ہے کہ آپ کو اسی دھاگے میں قید کرلیں اور آپ کے ان خوبصورت طغروں کو بس ٹکٹکی باندھے دیکھتے رہیں۔ لیکن پھر خیال آتا ہے کہ آپ سے پھڑکتی ہوئی غزلیں بھی تو سننی ہیں۔ اور آپ کی بہترین اصلاح سے بھی محروم ہونا نہیں چاہتے۔
تابش بھائی ،میں نے وہ ٹاٹ پاٹ دیا یعنی برابر کردیا ہے۔آپ کی حوصلہ افزائی کادل سے شکریہسچ پوچھیں تو آپ کی رائٹنگ کے مقابلے میں کمپیوٹر کا ٹائپ شدہ مخمل میں ٹاٹ کا پیوند لگ رہا ہے۔
بہت عمدہ
محترم خلیل بھائی !خوبصورت تحریر۔ ہماری مانیے تو کمپیوٹر کمپوزنگ کو اس مراسلے سے ہٹا دیجیے ۔ آپ کی تحریر لاجواب۔ خوبصورت۔