ماؤں بہنوں بیٹیوں اور بہوؤں کے لیے نایاب تحفہ ۔۔۔ روٹی میٹک

تلمیذ

لائبریرین
شکریہ ، ماؤں، بہنوں، بیٹیوں اور بہوؤں جیسی نعمتوں سے محروم حضرات کے لئے بھی یہ ایک تحفہ ہوگا۔
لیکن اس وڈیو سے استفادہ حاصل کرنے کے یو ٹیوب کو ہونا ضروری ہے جو، آپ کو پتہ ہے، یہاں نہیں چلتی۔
 

ماہی احمد

لائبریرین
گو کہ یہ ایک اچھی ایجاد ہے مگر میں اس کے حق میں نہیں :)
جس پیار اور محبت سے بیٹیاں اور مائیں اور بہنیں اور بیویاں ہاتھ سے روٹی بناتی ہیں وہ مزہ ایک مشین کہاں دے گی بھلا؟
:)
 

ماہی احمد

لائبریرین
فیس بک پر یہ وڈیو دیکھنے کے بعد میری والدہ کا کمنٹ تھا
"اس وڈیو میں یہ بتایا گیا ہے کہ مشین استعمال کرنے کے بعد کون دھوئے گا" :heehee:
 

تلمیذ

لائبریرین
بہت شاندار۔ شکریہ، عمر جی۔
ماہی احمد کے تبصرے بھی اپنی اہمیت رکھتے ہیں جن سے انکار کرنا مشکل ہے۔ لیکن یہ بلاشبہ ایک مفید ایجاد ہے اور امید ہے ضرور مقبول ہوگی ۔
(گمان غالب ہے کہ انڈیا والوں نے اسے تیار کیا ہے)
 

فاتح

لائبریرین
زبردست ایجاد ہے۔۔۔ میں تو ضرور خریدوں گا
تازہ روٹی ہی کا مسئلہ ہوتا ہے ورنہ سالن تو ہفتے بھر کا بنوا کے فریج میں رکھوایا جا سکتا ہے
 

ماہی احمد

لائبریرین
بہت شاندار۔ شکریہ، عمر جی۔
ماہی احمد کے تبصرے بھی اپنی اہمیت رکھتے ہیں جن سے انکار کرنا مشکل ہے۔ لیکن یہ بلاشبہ ایک مفید ایجاد ہے اور امید ہے ضرور مقبول ہوگی ۔
(گمان غالب ہے کہ انڈیا والوں نے اسے تیار کیا ہے)
جس طرح گرائنڈر مشین آج گھر گھر میں موجود ہے آنے والے دنوں میں یہ بھی ہو گی ، آسانی سب کو پسند ہے، مگر
احساس مروت کو کچل دیتے ہیں حالات۔۔۔
 

قیصرانی

لائبریرین
عجب چکر ہے۔ ماؤں بہنوں بیٹیوں اور بہوؤں کے لئے تحفہ، وڈیو میں مرد سارا کام کر رہا ہے اور ماں یا بہن یا بیٹی یا بہو پینٹنگ۔ کیا یہ کھلا تضاد نہیں :bighug:
 

تلمیذ

لائبریرین
جس طرح گرائنڈر مشین آج گھر گھر میں موجود ہے آنے والے دنوں میں یہ بھی ہو گی
متفق،
وڈیو میں روٹی کے سائز سے تو یہ اندازہ ہوتا ہے کہ یہ مشین 'بھر پور پنجابی' روٹی کے برعکس، ہندوستان کی گجراتی 'تھالی' کے ساتھ فراہم کردہ 'پُھلکے' ہی بناتی ہے۔ لیکن پھر بھی غنیمت ہے۔ تاہم، یہ تو استعمال پر ہی پتہ چل سکتا ہے۔
کیا خلیج یا سعودہی عرب میں دستیاب ہے؟
 
Top