مائرز برگز شخصی امتحان

333.jpg
 
محمد وارث

لائبریرین
کچھ رزلٹس مزید آ جائیں تو کوئی دوست ہمت کر کے محفلین کی گروپنگ بھی کر دے، اس سے بھی اندازہ ہوگا کہ یہ نتائج حقیقت کے کتنے قریب ہیں کیونکہ یہاں پر بھی ایک دوسرے کی شخصیات کا ہمیں کچھ اندازہ تو ہے۔
 
سید عاطف علی

محفل میں دھڑے بندی ہو جائے گی- اگر نتائج بہت درست آئے تو-
 
زیک

مسافر

فی الحال تو آپ اور میں ایک گروپ میں ہیں حالانکہ آپ کے نتائج مجھ سے کافی زیادہ انٹروورٹڈ ہیں
 
محفل میں دھڑے بندی ہو جائے گی- اگر نتائج بہت درست آئے تو-
عین ممکن ہے اگلی بار ناشتے پر کراچی کے محفلین چار پانچ الگ الگ ٹولیوں میں بیٹھے نظر آئیں۔ ایک جانب ایک صاحب اکیلے بیٹھے ہوں۔ ہمیں دیکھتے ہی ان کی باچھیں کھل جائیں اور وہ پکاریں۔ خلیل بھائی ادھر آجائیے میں بھی ایکسٹروورٹ ہوں!!!!
 
عدنان عمر

محفلین

جی ہاں! اور بل کی ادائیگی کے وقت مجھ جیسے دروں بیں (انٹروورٹ) من میں غوطہ لگا جائیں۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
عین ممکن ہے اگلی بار ناشتے پر کراچی کے محفلین چار پانچ الگ الگ ٹولیوں میں بیٹھے نظر آئیں۔ ایک جانب ایک صاحب اکیلے بیٹھے ہوں۔ ہمیں دیکھتے ہی ان کی باچھیں کھل جائیں اور وہ پکاریں۔ خلیل بھائی ادھر آجائیے میں بھی ایکسٹروورٹ ہوں!!!!
اجی ہمارا کیا ہے ، ہم تو آپ سے الگ ہوئے اور ہم نے اس موئے نام نہاد مائرس برگس کا نتیجہ تسلیم کرنے سے انکار کیا ۔یہ بھی کوئی بات ہوئی بھلا ۔ ویسے بھی زیک اور محمد وارث کے نتائج سے کچھ اندازہ تو ہو ہی گیا ۔یا یوں کہیئے کہ ہونا شروع ہو گیا۔ہونہہ !!!
بہن سین خے سے معذرت نہیں کریں گے کہ ہم نے دھاگے کے مجوزہ آداب کی پاسداری کے منکر ہوئےہیں ، ہم محفلین کو نہیں بلکہ اس مائرس برگس نظام کو جج کیا ہے بھئی ۔
 
Top