مائکروسافٹ آفس ۲۰۱۰ میں ایڈوانسڈ ٹائپوگرافی فیچرز!

arifkarim

معطل
جی ہاں۔ خدا خدا کرکے مائکروسافٹ کی اکڑ ٹوٹ گئی اور انہوں نے اڈوبی انڈیزائن اور لیٹکس جیسے ایڈوانسڈ پبلشنگ پروگرامز کا مقابلہ کرنے کیلئے ’’مجبوراً‘‘ آفس ۲۰۱۰ میں ایڈوانسڈ ٹائپوگرافک فیچرز کا اضافہ کر دیا ہے:
word-2010-ffi-ligature-500x378.png

word-2010-font-dialog.png

یہ ٹیکنیکل ورژن یہاں سے اتارا جا سکتا ہے:
efwemnsyfs99gzjqmg5o.jpg
http://blogs.msdn.com/excel/archive/2009/05/12/microsoft-office-2010-technical-preview.aspx

اُمید ہے اسکی آفیشل ریلیز کے بعد اردو ڈیسکٹاپ پبلشنگ میں انقلاب برپا ہو جائے گا۔ یوں انڈیزائن وغیرہ کی محتاجی بھی کم ہوگی!:)

مزید:
http://www.orzeszek.org/blog/2009/05/17/how-to-enable-opentype-ligatures-in-word-2010/
 

aladdin

محفلین
مجھے نہیں لگتا کہ اس میں وہ سارے فیچرز موجود ہوں گے جو ان ڈیزائن میں ہیں۔ کیونکہ ان سارے فیچرز کو لانا خاص طور پر اردو اور عربک ٹایپوگرافی کے فیچرز کو اس میں جوڑ پانا مائکروسافٹ کے لئے کوئی آسان کام ہوگا جبکہ یہ کام Adobe والے ایک لمبے زمانے سے کر رہیں ہیں۔ InDesign CS4 ME Version میں اگر دیکھا جائے تو بہت سارے ایسے فیچرز ہیں جن کے بارے میں مائکروسافٹ کبھی سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔ بہر حال ابھی تو ان کی صرف شروعات ہے اور Adobe InDesign اس فیلڈ میں بالکل ماہر ہے ۔ :(
 
مائکرو سافٹ کی خاص بات یہ ہے کہ یہ جب بھی کوئی فیچر بناتے ہیں تو وہ بہت عام فہم اور آسان ہوتا ہے اس کو ایک عام کمپیوٹر استعمال کرنے والا بھی استعمال کر سکتا ہے
شکریہ جناب
 

arifkarim

معطل
مائکرو سافٹ کی خاص بات یہ ہے کہ یہ جب بھی کوئی فیچر بناتے ہیں تو وہ بہت عام فہم اور آسان ہوتا ہے اس کو ایک عام کمپیوٹر استعمال کرنے والا بھی استعمال کر سکتا ہے
شکریہ جناب

جی اور پھر اسکا رزلٹ بھی "عام" سا آتا ہے! :)
 
عارف شکریہ شئیر کرنے کا۔

ان ڈیزائن میں یونیکوڈ نستعلیق کی سپورٹ ہوجائے تو بڑا زبردست کام ہوگا۔
 

arifkarim

معطل
عارف شکریہ شئیر کرنے کا۔

ان ڈیزائن میں یونیکوڈ نستعلیق کی سپورٹ ہوجائے تو بڑا زبردست کام ہوگا۔

بھائی انڈیزائن میں اسکی اسپورٹ تو ہے۔ لیکن کوئی بھی اردو نستعلیق فانٹ وہاں درست کام نہیں کرتا۔ جبکہ ایرانی فانٹس بالکل درست کام کرتے ہیں۔ مطلب انکے فانٹس اسٹینڈرڈ کے مطابق ہیں!
 

aladdin

محفلین
ہاں اگر Office 2010 کا ان پیج 3 سے comparison کیا جائے تو یہ ضرور ممکن ہے کہ ان پیج 3 میں جتنے سارے فیچرز ہیں خاص طور پر Kerning تو پورا امکان ہے کہ یہ ان پیج کے برابر یا اس سے آگے ہوجائےگا لیکن جیسے ابھی تک جمیل نستعلیق میں English اور اردو ورڈس کو ایکساتھ لکھنے میں کافی دقت ہو رہی ہے ، ہوسکاتا ہے کہ اس میں یہ مسئلہ حل ہوجائے ۔ اب یہ ساری باتیں اس کے ریلیز ہونے کے بعد ہی معلوم ہونگی کہ یہ ان پیج سے کتنا آگے ہے یا ہے بھی کہ نہیں ۔:rolleyes:
 
Top