مائکروسافٹ اردو ٹائپسیٹنگ فونٹ

زیک

مسافر
مجھے اس فونٹ کے بارے میں حال ہی میں پتا چلا ہے۔ یہ فونٹ نستعلیق ہے اور ونڈوز 8 میں متعارف کرایا تھا۔ میں نے کبھی ونڈوز 8 استعمال نہیں کی۔ آج ویسے ہی ونڈوز 10 میں اپنا فونٹ فولڈر نظر آیا تو یہ فونٹ مل گیا۔

محفل پر اس فونٹ کا ذکر نظر نہیں آیا۔

کیا آپ نے یہ فونٹ استعمال کیا ہے؟ نوٹو نستعلیق وغیرہ کے مقابلے میں یہ کیسا ہے؟

مائکروسافٹ اردو ٹائپ سیٹنگ فونٹ
 
زیک

مسافر
ونڈوز 8 میں یہ فونٹ انسٹالڈ آتا تھا جب کہ ونڈوز 10 میں اردو زبان انسٹال کرنے سے فونٹ انسٹال ہوتا ہے۔

حیرت کی بات یہ ہے کہ یہ پہلا نستعلیق فونٹ ہے جو کسی آپریٹنگ سسٹم میں ڈیفالٹ انسٹال ہوتا ہے مگر اسے کوئی خاص پذیرائی نہیں ملی۔
 
زیک

مسافر
ونڈوز 10، ورڈ 2016 میں بالترتیب نوٹو نستعلیق، مائکروسافٹ اردو ٹائپ سیٹنگ اور جمیل نوری نستعلیق:
gWgsCJY.png
 
سعادت

تکنیکی معاون

پچھلے سال اویس اطہر نے اسی بارے میں ایک غیر رسمی سا سروے بھی کیا تھا، جس کے نتائج کے مطابق ۵۵ فیصد کی ترجیح جمیل نوری نستعلیق تھا:

urdu-fonts-survey_zpsmmpjsgze.png

البتہ ایک بات جو قابلِ ذکر ہے (اور جس کا ذکر خود اویس نے بھی کیا) کہ پرنٹ میڈیا میں جمیل نوری نستعلیق کی حکمرانی کے باعث اردو قارئین دیگر فونٹس کی نسبت اس سے کہیں زیادہ مانوس ہیں، اور شاید اسی وجہ سے جمیل نوری نستعلیق اس سروے میں اول ٹھہرا۔
 
سعادت

تکنیکی معاون
مجھے اس فونٹ کے بارے میں حال ہی میں پتا چلا ہے۔ یہ فونٹ نستعلیق ہے اور ونڈوز 8 میں متعارف کرایا تھا۔ میں نے کبھی ونڈوز 8 استعمال نہیں کی۔ آج ویسے ہی ونڈوز 10 میں اپنا فونٹ فولڈر نظر آیا تو یہ فونٹ مل گیا۔

محفل پر اس فونٹ کا ذکر نظر نہیں آیا۔

کیا آپ نے یہ فونٹ استعمال کیا ہے؟ نوٹو نستعلیق وغیرہ کے مقابلے میں یہ کیسا ہے؟

مائکروسافٹ اردو ٹائپ سیٹنگ فونٹ

B*tchy Urdu Cards میں پہلے اکثر اردو ٹائپ‌سیٹنگ کا استعمال ہوتا تھا: :)

آخری تدوین:
میں اس فونٹ کو اپنی اینڈرائڈ ایپ میں استعمال کر رہا ہوں۔ نوٹو اور دیگر کیریکٹر بیسڈ فونٹس سے بہتر نتائج دے رہا ہے۔
ابھی جو پلے سٹور میں موجود ہے، اس پر نفیس نستعلیق ہے۔ لیکن اگلا ورژن اردو ٹائپ سیٹنگ پر دوں گا غالباً۔
 
مجھے اس فونٹ کے بارے میں حال ہی میں پتا چلا ہے۔ یہ فونٹ نستعلیق ہے اور ونڈوز 8 میں متعارف کرایا تھا۔ میں نے کبھی ونڈوز 8 استعمال نہیں کی۔ آج ویسے ہی ونڈوز 10 میں اپنا فونٹ فولڈر نظر آیا تو یہ فونٹ مل گیا۔

محفل پر اس فونٹ کا ذکر نظر نہیں آیا۔

کیا آپ نے یہ فونٹ استعمال کیا ہے؟ نوٹو نستعلیق وغیرہ کے مقابلے میں یہ کیسا ہے؟

مائکروسافٹ اردو ٹائپ سیٹنگ فونٹ

اس فونٹ کو ذرا یہیں اپلوڈ کیجیے۔ حال ہی میں میں ونڈوز 10 سے 7 پر واپس آیا ہوں۔ اس لیے میرے پاس نہیں ہے۔ اس فونٹ کا ورژن 5.93 کہیں سے ڈاؤنلوڈ کیا ہے لیکن وہ درست نہیں چل رہا۔
 
سعادت

تکنیکی معاون
میں اس فونٹ کو اپنی اینڈرائڈ ایپ میں استعمال کر رہا ہوں۔ نوٹو اور دیگر کیریکٹر بیسڈ فونٹس سے بہتر نتائج دے رہا ہے۔
ابھی جو پلے سٹور میں موجود ہے، اس پر نفیس نستعلیق ہے۔ لیکن اگلا ورژن اردو ٹائپ سیٹنگ پر دوں گا غالباً۔
ذرا احتیاط کیجیے گا۔ مائکروسوفٹ کے سسٹم فونٹس کو redistribute کرنے کی اجازت نہیں ہے (اور اگر کرنا چاہیں تو متعلقہ فونٹ فاؤنڈری سے لائسنس حاصل کرنا پڑے گا)۔
 
اردو ٹائپ سیٹنگ ایک اچھا فونٹ ہے، خصوسا سپیڈ کی لحاظ سے ، موجودہ نستعلیق فونٹس میں سے سب سے تیز رفتار ہے، البتہ خطاطی کے لحاظ سے یہ فونٹ زیادہ پسند نہیں کیا گیا، نیز اسمیں بھی GSUB ٹیبلز میں ریورس استعمال کیا گیا ہے، جسکی وجہ سے موجودہ اڈوبی پراڈکٹس میں یہ کام نہیں کر رہا اور اسی ریورس ٹیبلز کی وجہ سے اسکا سورس بھی حاصل کرنا مشکل ہے۔
 
arifkarim

معطل
پچھلے سال اویس اطہر نے اسی بارے میں ایک غیر رسمی سا سروے بھی کیا تھا، جس کے نتائج کے مطابق ۵۵ فیصد کی ترجیح جمیل نوری نستعلیق تھا:

urdu-fonts-survey_zpsmmpjsgze.png

البتہ ایک بات جو قابلِ ذکر ہے (اور جس کا ذکر خود اویس نے بھی کیا) کہ پرنٹ میڈیا میں جمیل نوری نستعلیق کی حکمرانی کے باعث اردو قارئین دیگر فونٹس کی نسبت اس سے کہیں زیادہ مانوس ہیں، اور شاید اسی وجہ سے جمیل نوری نستعلیق اس سروے میں اول ٹھہرا۔
سروے میں ایک غلطی یہ بھی ہے کہ جمیل اور علوی کو دو مختلف فانٹس کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ جبکہ دونوں کے ترسیمے انپیج نوری نستعلیق والے ہی ہیں۔ یوں اسکا شیئر ۵۵ کی بجائے ۷۹ فیصد بنتا ہے۔
 
arifkarim

معطل
arifkarim کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ جمیل نوری نستعلیق کا نیا ورژن کتنی بار ڈاؤنلوڈ ہوا ہے؟
اسوقت تو موبائل پر ہوں مکمل ڈیٹا فراہم کرنا مشکل ہے۔ درج ذیل لنک میں موجود ڈاؤنلوڈز کو جمع کر کے تخمینہ لگا لیں:
C8945C41-6599-4642-8E11-61E7837C5893.png

باقی جمیل نوری نستعلیق کا پرانا ورژن اردو ویب فانٹ سرور کے علاوہ بہت سی سائٹس سے ڈاؤنلوڈ ہو رہا ہے
 
نیا ورژن ۱۳ دنوں میں تقریباً ۸۰۰ ڈاؤنلوڈ۔

آپ کے خیال میں یہ ڈاؤنلوڈ ریٹ کیسا ہے؟
 
Top