مبارکباد مابدولت ہوئے ایک ہزاری

سبھی محفلین کو نہایت مسرت سے مطلع کیا جاتا ہے کہ مابدولت (ارے بھئی ہم نہیں، ہمارے امین بھائی) نے اپنے نو سو اٹھانوے مراسلہ جات مکمل کر لیے ہیں اور چند ہی لمحوں میں ایک ہزاری ہوئے چاہتے ہیں. صرف یہی نہیں بلکہ ان کے اردو محفل میں چار سال بھی مکمل ہوگئے ہیں. اردو محفل کے ٹین ایج میں داخل ہونے کے موقع پر ان کے تعارف کی لڑی کا جو لطف آیا وہ الگ اور اس کے ساتھ ساتھ ان کے ایک ہزار مراسلہ جات پورا کرنے کا جو مقصد تھا وہ بھی حاصل ہوا. امید ہے کہ آئندہ بھی وہ محفل کی سبھی سرگرمیوں میں یوں ہی حصہ لیں گے اور اتنا وقت محفل کو دینے کے باوجود زیادہ تر خاموش قاری کی طرح پڑھ کر نکل نہیں جایا کریں گے.

برادرم محمد امین صدیق آپ کو مبارک ہو اور اس کے ساتھ ساتھ آپ کے لیے ڈھیروں ڈھیر دعائیں اور نیک تمنائیں! :)
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
زبردست۔
ہماری جانب سے بھی مابدولت کو چہار ہندسی سنگِ میل کی رسائی پہ ہدیہ تبریک و تحسین پیش ہے۔
امیدِ واثق ہے کہ مستقبلِ قریب و بعید میں بھی اپنے زبان و بیان سے یونہی محفل پہ آشفتگی و شگفتگی بکھیرتے رہیں گے۔
 
قبل از تمام تو مابدولت اپنی قابل درجہ غایت عزو شرف و احترام بہن مریم افتخار کا مابدولت کی عزت افزائی کے لیے، اور ایسے بیش بہا الفاظ سے مزئین اور خوبصورت ابتدایئے کے ساتھ اس مبارکبادی لڑی کا اختراع کرنے کے لیے شکریہ ادا کرنے میں فخرومسرت محسوس کرتے ہیں ۔ اور ساتھ ہی شکریہ ادا کرتے ہیں اردو محفل کی ان چند دلچسپ اور پرکشش لڑیوں کا جو کمال خوبی سے مراسلہ نگاری کے حوالے سے مابدولت کے کچھوے کی سی سست رفتاری کو آن واحد میں خرگوش کی سرعت رفتاری میں بدلنے کا موجب بنیں ۔اور مابدولت کو پیارے محفلین کی پرخلوص ، والہانہ اور محبتوں سے لبریز مبارکبادوں، جو بلاشبہ مابدولت کے لیے اثاثۂ گراں بہا اور متاع عزیز ہیں ، کی وصولی کی سعادت نصیب ہوئی۔:):)
 
مبارک ہو امین بھائی
بہت مبارک ہو امین بھائی
زبردست۔
ہماری جانب سے بھی مابدولت کو چہار ہندسی سنگِ میل کی رسائی پہ ہدیہ تبریک و تحسین پیش ہے۔
امیدِ واثق ہے کہ مستقبلِ قریب و بعید میں بھی اپنے زبان و بیان سے یونہی محفل پہ آشفتگی و شگفتگی بکھیرتے رہیں گے۔
مابدولت آپ سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔:):)
 
زبردست۔
ہماری جانب سے بھی مابدولت کو چہار ہندسی سنگِ میل کی رسائی پہ ہدیہ تبریک و تحسین پیش ہے۔
امیدِ واثق ہے کہ مستقبلِ قریب و بعید میں بھی اپنے زبان و بیان سے یونہی محفل پہ آشفتگی و شگفتگی بکھیرتے رہیں گے۔
انشاء اللہ برادرم یاز ۔:):)
 
بردارم امین کو ہدیہ تبریک و تحسین پیش ہے۔
ہمیں تو بہت ارمان تھے کہ آپ ہزاری منصب پر فائز ہو۔ دیر آید، درست آید۔ بہت مبارک ہو امین بھیا!
بہت بہت مبارک ہو امین بھائی
آپ کو مبارک ہو امین صاحب۔
مابدولت آپ سب پیارے محترم محفلین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں ۔:):)
 
عرفان سعید

محفلین
یہ ناچیز محفلی کیمیا دان مابدولت کو دل کی ان اتھاہ گہرائیوں سے، جہاں الیکٹران بھی مچل مچل کر ہاتھ ہلا کر دلی مسرت کا اظہار کر رہے ہیں، سے ایک ہزار کا معمولی ہندسہ ایک جست میں طے کرنے پر ہدیۂ تبریک و تہنیت پیش کرتا ہے۔
 
بہت مبارک ہو امین بھائی. :):)
مابدولت آپ محترم اور عزیز دوستوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔:):)
 
سبھی محفلین کو نہایت مسرت سے مطلع کیا جاتا ہے کہ مابدولت (ارے بھئی ہم نہیں، ہمارے امین بھائی) نے اپنے نو سو اٹھانوے مراسلہ جات مکمل کر لیے ہیں اور چند ہی لمحوں میں ایک ہزاری ہوئے چاہتے ہیں. صرف یہی نہیں بلکہ ان کے اردو محفل میں چار سال بھی مکمل ہوگئے ہیں. اردو محفل کے ٹین ایج میں داخل ہونے کے موقع پر ان کے تعارف کی لڑی کا جو لطف آیا وہ الگ اور اس کے ساتھ ساتھ ان کے ایک ہزار مراسلہ جات پورا کرنے کا جو مقصد تھا وہ بھی حاصل ہوا. امید ہے کہ آئندہ بھی وہ محفل کی سبھی سرگرمیوں میں یوں ہی حصہ لیں گے اور اتنا وقت محفل کو دینے کے باوجود زیادہ تر خاموش قاری کی طرح پڑھ کر نکل نہیں جایا کریں گے.

برادرم محمد امین صدیق آپ کو مبارک ہو اور اس کے ساتھ ساتھ آپ کے لیے ڈھیروں ڈھیر دعائیں اور نیک تمنائیں! :)
مبارک باد قبول کیجیے :)
 
زیک

مسافر
اس مبارکباد کی بدولت یہ علم بھی ہو گیا کہ ایسا مشکل مراسلہ لکھنے میں پورا دن لگتا ہے۔ لہذا چار سال میں ہزار مراسلے
 
Top