مریم افتخار
محفلین
سبھی محفلین کو نہایت مسرت سے مطلع کیا جاتا ہے کہ مابدولت (ارے بھئی ہم نہیں، ہمارے امین بھائی) نے اپنے نو سو اٹھانوے مراسلہ جات مکمل کر لیے ہیں اور چند ہی لمحوں میں ایک ہزاری ہوئے چاہتے ہیں. صرف یہی نہیں بلکہ ان کے اردو محفل میں چار سال بھی مکمل ہوگئے ہیں. اردو محفل کے ٹین ایج میں داخل ہونے کے موقع پر ان کے تعارف کی لڑی کا جو لطف آیا وہ الگ اور اس کے ساتھ ساتھ ان کے ایک ہزار مراسلہ جات پورا کرنے کا جو مقصد تھا وہ بھی حاصل ہوا. امید ہے کہ آئندہ بھی وہ محفل کی سبھی سرگرمیوں میں یوں ہی حصہ لیں گے اور اتنا وقت محفل کو دینے کے باوجود زیادہ تر خاموش قاری کی طرح پڑھ کر نکل نہیں جایا کریں گے.
برادرم محمد امین صدیق آپ کو مبارک ہو اور اس کے ساتھ ساتھ آپ کے لیے ڈھیروں ڈھیر دعائیں اور نیک تمنائیں!
برادرم محمد امین صدیق آپ کو مبارک ہو اور اس کے ساتھ ساتھ آپ کے لیے ڈھیروں ڈھیر دعائیں اور نیک تمنائیں!
آخری تدوین: