الف نظامی

لائبریرین
وقت آگیا ہے کہ اب ساری دنیا فوسل فیول (گیس ، پٹرول ، کوئلہ) سے بجلی بنا کر عالمی حدت( گلوبل وارمنگ) میں اضافہ کرنے کے بجائے ماحول دوست توانائی کی پیداوار پر توجہ دے۔
اس حوالے سے ملاحظہ کیجیے :
جرمنی میں ماحول دوست توانائی کی پیداوار کے چند اعداد شمار

2011: 29075 میگا واٹ بجلی ونڈ پاورسے پیدا کی جارہی ہے جو کہ 21 ہزار چھ سو تین ونڈ ٹربائنوں کی مدد سے حاصل کی جاتی ہے۔
2012 : شمسی توانائی (سولر انرجی) سے 29.7 گیگا واٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔
2006: پانی سے 4.7 گیگا واٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔
بحوالہ:
وکی پیڈیا : ری نیووایبل انرجی ان جرمنی

نوٹ : پاکستان میں بجلی کی کل طلب صرف 17 یا 18 ہزار میگا واٹ ہے
غور کرنے کا مقام: اگر جرمنی صرف ونڈ ٹربائنوں سے 29 ہزار میگا واٹ ، شمسی توانائی سے 29 گیگا ( گیگا) واٹ اور پانی سے 4.7 گیگا واٹ بجلی پیدا کر سکتا ہے تو پاکستان کیوں نہیں کر سکتا؟
کرو ممکن!

عاطف بٹ
 
آخری تدوین:

الف نظامی

لائبریرین
ممکن تو سب کچھ ہو سکتا ہے اگر قوم کا ہر فرد خود سے مخلص ہوتے کوشش کرے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
خود سے تو ہر کوئی مخلص ہے، جناب!۔ فقط قوم سے ہی مخلص نہیں ہیں۔:)
اپنے منتخب سیاسی نمائندوں کو درست فیصلے کرنے پر مجبور کرنے کا گُر قوم کو آنا چاہیے۔
 
آخری تدوین:

نایاب

لائبریرین
خود سے تو ہر کوئی مخلص ہے، جناب!۔ فقط قوم سے ہی مخلص نہیں ہیں۔:)
جس دن خود سے مخلص ہو گئے ہم ۔ اس دن سے ہماری قوم ترقی کی جانب چل نکلے گی ۔ محترم بھائی
رشوت ستانی مفاد پرستی لالچ کو ہمراہ لیئے اپنے زعم میں خود سے مخلص ہیں ہم ۔ اور آنے والی نسلوں کی بربادی کا سامان کر رہے ہیں ۔
جب ہم اور ہمارے رہنما اپنی اپنی حدود میں اپنی اپنی سطع کی کرپشن میں مصروف رہیں گے ۔ تو کون کسی کو روک سکے گا ۔۔۔۔؟
نندی پور پراجیکٹ ابتدا تو ہوئی مگر مکمل ہونے کی منزل کی جانب گامزن ہوتے لاگت کہیں کی کہیں پہنچ گئی ۔۔۔
ہم سب نے مل کر کھایا نا اپنی اپنی حدود میں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
الف نظامی

لائبریرین
خود سے مخلص ہونے کے چند طریقے :
  • اپنے گھر کی بجلی کو شمسی توانائی (سولر انرجی) پر منتقل کر دیں اور واپڈا پر انحصار کم سے کم۔
  • اپنے علاقے کے منتخب سیاسی نمائندے تک یہ بات پہنچانا کہ:
ماحول دوست توانائی ( شمسی توانائی ، پن بجلی یعنی ہائیڈل ، ونڈ پاور وغیرہ ) کی پیداوار کے منصوبےشروع کریں۔
 
تلمیذ

لائبریرین
نندی پور پراجیکٹ ابتدا تو ہوئی مگر مکمل ہونے کی منزل کی جانب گامزن ہوتے لاگت کہیں کی کہیں پہنچ گئی ۔۔۔
ہم سب نے مل کر کھایا نا اپنی اپنی حدود میں ۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
تو پھر قوم کو بھول کر خود سے ہی مخلص ہوئے نا۔ یہی تو میری گذارش ہے۔
 
arifkarim

معطل
نوٹ : پاکستان میں بجلی کی کل طلب صرف 17 یا 18 ہزار میگا واٹ ہے
غور کرنے کا مقام: اگر جرمنی صرف ونڈ ٹربائنوں سے 29 ہزار میگا واٹ ، شمسی توانائی سے 29 گیگا ( گیگا) واٹ اور پانی سے 4.7 گیگا واٹ بجلی پیدا کر سکتا ہے تو پاکستان کیوں نہیں کر سکتا؟
کرو ممکن!
پاکستان بھی کر سکتا ہے اگر قوم پرست رہنما ، سرمایہ کار، انجینئر، آرکیٹیکٹ اور مزدور وغیرہ 1960 کی دہائی کی طرح وافر مقدار میں میسر آسکیں! غور کرنے کا مقام:
کیا 60 کی دہائی میں پاکستان سونے کی کان یا تیل کے کوؤں پر بیٹھا تھا جو تربیلہ ڈیم اور اسلام آباد جیسے بڑی نوعیت کے منصوبے آثانی کیساتھ مکمل کر گیا؟
 
باباجی

محفلین
آجکل تو نئی اور پرانی حکومتوں کے منتخب نمائندوں کے زیر سرپرستی چلنے والے کئی چوری کے پاور پلانٹس پکڑے جا رہے ہیں
جن کے بارے میں خود عوام ہی شکایت نہیں کرتی تھی ۔۔
جب ہم لوگ خود غرضی سے باہر نہیں نکلیں گے تب تک کچھ نہیں ہو سکتا چاہے آپ مفت بجلی بنانے کا طریقہ ہی کیوں نہ بتادیں
اور جناب عالی سولر پلانٹس کے ریٹس سن کر ہوش اڑ جاتے ہیں
 
باباجی: گھریلو سولر سسٹم کے بارے میں کچھ تفصیل فراہم کریں گے کہ کون کون سے کمپنیاں ہیں اور کیا قیمت ہے؟
 
Top