مارکیٹ میں خواتین کا داخلہ ممنوع

عسکری

معطل
ابھی تک آپ نے طالبان کی طاقت نہیں دیکھی وہ کیا تھا جو کابل قندھار اورزگان سوات وزیرستان اور ھزارہ میں ھوا 1996 سے لے کر 2009 تک؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟کل ملا کر 50000 سے زیادہ مسلمانون کا قتل عام صرف پنجشیر فتغ کی دن 7000 قتل جن میں بچے عورتین بوڑھے سب تھے۔ وہ کون تھا جس نے کہا تھا اس وادی سے زندہ اس صورت جا سکتے ھو مسلمان ھو جاو ایران چلے جاو یا پھر قبرستان چلے جاو۔
 
arifkarim

معطل
ابھی تک آپ نے طالبان کی طاقت نہیں دیکھی وہ کیا تھا جو کابل قندھار اورزگان سوات وزیرستان اور ھزارہ میں ھوا 1996 سے لے کر 2009 تک؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

اسے طاقت نہیں، برین واشنگ کہتے ہیں۔ اسلامی نظریات کا غلط استعمال کرکے عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔ بالکل ویسے ہی جیسے امریکہ ’’افواہیں‘‘ پھیلا کر پوری دنیا کو گمراہ کر رہا ہے۔ ایسے میں حقیقی طاقت ور کوئی بھی نہیں۔ صرف ایک اصول ہے: جسکی لاٹھی اسکی بھینس!
 
عسکری

معطل
جناب سیدھی بات کو کھمانا کیا طالبان نے اب تک ایک اندازے کے مطابق 52000 مسلمانوں کو قتل کیا۔اور غیر مسلم کا حساب باقی ہے۔اور امریکہ نے 7 لاکھ سے زیادہ کا قتل کیا 1989 سے۔
 
arifkarim

معطل
جناب سیدھی بات کو کھمانا کیا طالبان نے اب تک ایک اندازے کے مطابق 52000 مسلمانوں کو قتل کیا۔اور غیر مسلم کا حساب باقی ہے۔اور امریکہ نے 7 لاکھ سے زیادہ کا قتل کیا 1989 سے۔
ہائیں۔ کیا امریکہ نے صرف ۷ لاکھ کا قتل کیا ہے ۱۹۸۹ سے :confused:
امریکی تاریخ تو بہت پرانی ہے۔ میرے خیال میں اتنا امریکہ کا بیرونی قرضہ نہیں ہے، جتنا وہ لوگ ابتک مختلف بہانوں سے انسانیت کا قتل کر چکے ہیں۔ نیز قتل صرف بندوقوں یا بموں سے نہیں‌کیا جاتا۔ اگر آپ کسی قوم پر ایسا ’’نظریہ‘‘ مسلط کر دیں کہ وہ اپنے آپ ہی مرجائے تو یہ بھی انسانیت کا قتل ہی کہلائے گا۔ اس لحاظ سے موجودہ دنیا میں ،ہر غربت سے مرنے والے کا گناہ امریکیوں کے سر جاتا ہے!
 
نظریات کو مسلط اگر کوئی ملک یا حکومت کر سکتی تو اب تک ظالمان کا صفایا ہو چکا ہوتا ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم ساتھی اس بات کو سمجھیں کہ امریکہ تب تک ہمارے ہاں کچھ نہیں کر سکتا جب تک انہیں اپنا پسندیدہ مہرہ نہیں مل جاتا اور وہ مہرہ حکومت بھی ہوسکتی ہے اور ظالمان بھی ۔ جہاں تک حکومت کی بات ہے سیاسی حکومت کی بات میں نہیں کروں گا مگر پاکستان اس وقت ایک چومکھی جنگ لڑ رہا ہے اس جنگ میں اگر ایک طرف ظالمان ہیں تو دوسری طرف بعض "شیوخ" بھی ہیں اگر ایک طرف ہندوستان ہے تو دوسری طرف امریکہ بھی ہے ۔ پاکستان کا چین کے ساتھ روٹ کاٹنے کی کوششیں پوری قوت سے جاری ہیں۔ وسطی ایشیا کو رسائی پہلے ہی متاثر ہے ۔ ایران کے ساتھ تعلقات غیر اعلانیہ طور پر "برادرانہ" ہیں ۔ خلیجی ممالک میں ہمارے کتنے دوست ہیں اسکا مظاہرہ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیونکہ جب ہماری دکان سے کسی کی دکان متاثر ہوگی تو وہ ہمارے ان بھائیوں کو تو شہد کی بوتل ضرور دے گا جو کسی نہ کسی طرح بھی اس کے ساتھ منسلک ہیں اور اس طرح اندرونی طور پر ہماری دکانداری کو یا تو چلنے نہیں دے گا یا پھر چلتے ہی ہماری دکان پر آنے والوں کو خوفزدہ کردے گا کہ یہ تو بھائی آپس میں لڑتے رہتے ہیں یہاں سے تو آنے والوں کو بھی خطرہ ہی ہے ۔

میرا خیال ہے اس سینیاریو میں کچھ کچھ بساط کی سمجھ آنی چاہیئے ورنہ کچھ سمجھ نہیں آئے گی ۔
 
زیک

مسافر
پلیز اس تھریڈ پر مارکیٹ وغیرہ میں خواتین پر لگائ گئ پابندیوں ہی پر بات کریں۔ اگر طالبان یا امریکہ پر سیرحاصل بحث کرنا چاہتے ہیں تو کسی اور تھریڈ میں کریں ورنہ اس کا بھی وہی حشر ہو گا تو ایسے تمام تھریڈز کا ہوتا ہے۔
 
طالوت

محفلین
مگر مارکیٹ میں داخلے پر پابندی کے سلسلے پر اس سے زیادہ بات ممکن نہیں ۔۔ البتہ اس کے پس منظر پر گور کیا جا سکتا مگر ہمارے معزز اراکین کو تو بس بہانہ درکار ہے ، اس آڑ میں اپنے مخالفوں کے خلاف "گل افشانیاں" کرنے کا ۔۔ اور ایسا کوئی موقع وہ ہاتھ سے جانے نہیں دیتے ۔۔ تو غیر ضروری پیغامات حزف کر کے اسے مقفل کرنے کے بارے میں کیا خیال ہے ؟
وسلام
 
Top