نور وجدان
لائبریرین
اردو محفل پر اک بہت پیاری شخصیت جلوہ افروز ہوئی ہے .... یہ ایک اسکول کی ہیڈ ہیں ...ابھی پی ایم ایس اور پی سی ایس کے امتحانات سے فارغ ہوئی تو مشورہ دیا کہ محفل پر شمولیت اختیار کرلو ... محفل جوائن کرنے میں کافی دشواری کا سامنا ہوا .... ان کے مشاغل تو بہت سے ہیں مگر ان میں لکھنا ، بولنا اور موٹیویٹ کرنا ہے....ملتان سے ان کا گہرا تعلق ہے جبکہ ان کا تعلق جلالپور کے گھرانے سے ہیں ... ان کا اپنی ایک کتاب پبلش کرانے کا ارادہ بھی ہے... چھوٹی کہانیاں یا جذبات پر مشتمل بیانیے لکھتی ہیں جن میں حساسیت کی آنچ بھرپور ہوتی ہے ... اردو محفل پر ہم ان سے سیکھتے ہیں یا یہ ہم سے .... میرا خیال ... دو طرفہ تعلق جاری و ساری رہے گا ... سیکھنے و سیکھانے کا ....