مالی سے ایک تصویری ملاقات

فرحت کیانی

لائبریرین
بہت خوب۔ اور جزاک اللہ ساجد بھائی آپ نے تو اتنا کچھ یاد کرا دیا۔ میں نے کچھ عرصہ پہلے مائیکل پیلن کی ایک ڈاکیومنٹری دیکھی تھی مالی کے بارے میں شاید چینل 4 پر۔ اسی میں مالی میں دنیا کی سب سے بڑی مٹی کی بنی مسجد ۔مسجد جینی۔ (The Great Mosque of Djenné) کے بارے میں دیکھا تھا۔ بہت دلچسپ لگا۔ پھر پیلن ہی کی ایک اور ڈاکیومینٹری مالی کے ایک نوجوان کے حج کے سفر کے بارے میں دیکھی تو میں نے آن لائن اور لائبریری دونوں جگہ خوب ڈھونڈا۔ آج آپ کا یہ دھاگہ دیکھ کر پھر ویسی ہی دلچسپی محسوس ہوئی۔
 
زبردست @ساجد۔
تصاویر دیکھ کر ایسے لگ رہا ہے جیسے بندہ مالی کے گرد و نواح میں ہے ۔ مالی کے بارے میں کہیں شاید پہلے بھی پڑھا تھا اور جیسے اوپر فرحت نے بتایا کہ مٹی کی مسجد کے بارے میں بھی پڑھا تھا۔ یہ سن کر دکھ ہوا کہ معدنیات کی دولت سے مالا مال اس ملک کے وسائل امیر ممالک لوٹ کر لے جا رہے ہیں اور یہاں کے لوگ غربت کی چکی میں ہی پس رہے ہیں۔
نائیجر ، الجیریا ، Guinea ، موریطانیہ ، سینیگال کا ہمسایہ یہ ملک کبھی گھانہ ، مالی ، سونگھائی سلطنت کا حصہ تھا ۔ اپنے سنہرے دور میں اس میں حساب ، فلکیات ، ادب اور آرٹ کا دور دورہ تھا۔ مالی دنیا میں بڑی اور امیر ترین سلطنتوں میں سے ایک تھی۔ مالی ان اولین قوموں میں سے ایک ہے جس نے انسانی حقوق کا اعلان کیا۔ انیسویں صدی میں افریقہ کے زوال کے ساتھ یہ فرانس کے زیر تسلط آ گیا اور فرانس نے اسے فرانسسی سوڈان کا حصہ بنا دیا۔
سینیگال کے ساتھ مل کر 1960 میں مالی نے مالی فیڈریشن کے طور پر آزادی حاصل کی۔
سینیگال کی فیڈریشن سے علیحدگی کے بعد عوامی مالی کا اعلان کیا۔
1991 تک ایک پارٹی ہی برسر اقتدار رہی جسے ایک بغاوت نے ختم کیا اور کثیر الجماعت جمہوری مالی کا قیام عمل میں آیا۔
اب ایک گروپ MNLA نے Azawad نامی خطہ مالی سے بطور ایک ملک کے علیحدہ کرنے کا اعلان کیا ہے جس پر مبینہ طور پر القاعدہ کا قبضہ ہو گیا ہے اور اسے دوبارہ حاصل کرنے کے لیے عبوری حکومت کے وزیر اعظم بین الاقوامی طاقتوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں جس کے بعد مدتوں سے ملتوی قومی چناؤ کروائے جائیں گے۔
 
آوا بابا جی نامی خاتون اپنے کیفے پر​
bp27.jpg

Cafe de Ghaas Phons :)
کیفے ڈی گھاس پھونس:D
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
تصاویر تو لاجواب ہیں ساجد لالہ لیکن آپ نے یہ نہیں بتایا کہ یہ جو عنوان میں مالی ہے یہ کون محترمہ تھیں جن سے آپ کو ملاقات کا شرف حاصل ہوا ؟؟؟
 

ساجد

محفلین
تصاویر تو لاجواب ہیں ساجد لالہ لیکن آپ نے یہ نہیں بتایا کہ یہ جو عنوان میں مالی ہے یہ کون محترمہ تھیں جن سے آپ کو ملاقات کا شرف حاصل ہوا ؟؟؟
یہ محترمہ افریقہ میں رہتی ہیں :)
اب سوچ رہا ہوں کہ محفل سے کتنی بہنوں کو ان کے گھر بھیجوں ، بات کرنے کے لئے۔ ایک تو آپ کا فائنل ہو گیا کم سے کم ایک اور بہن تو ملے ۔ :)
 

حسان خان

لائبریرین
ان تصاویر کے لیے بہت شکریہ ساجد بھائی۔ دعا ہے کہ مالی کی محنتی عوام بہت جلد اقوامِ عالم کے برابر کھڑی ہو جائے گی۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
بہت شکریہ ساجد بھائی، بہت اچھا لگا مالی کی سیر کر کے، مجھے اس بارے میں معلوم نہیں تھا۔ بہت مشکل زندگی اور بہت محنت والی
 
Top