مانسہرہ: ریپ کے ملزمان کا پولیس ریمانڈ

صرف علی

محفلین
مانسہرہ: ریپ کے ملزمان کا پولیس ریمانڈ
عزیز اللہ خان

بی بی سی اردو ڈاٹ کام، پشاور

آخری وقت اشاعت: بدھ 14 مئ 2014 ,‭ 15:43 GMT 20:43 PST
140514153022_manshera_rape_accused_304x171_ap_nocredit.jpg

مانسہرہ میں لوگ اس واقع پر شدت غم و غصے کا شکار ہیں

خیبر پختونخوا کے شہر مانسہرہ میں دن دیہاڑے گاڑی میں ایک طالبہ کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار ملزمان کو عدالت نے چار روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔

پولیس نے گزشتہ روز ایک خاتون سمیت چار ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا ۔ اس واقعہ کے خلاف مقامی لوگوں میں سخت عضہ پایا جاتا ہے۔
آج صبح جب ملزمان کو عدالت لے جایا جا رہا تھا تو اس وقت مقامی لوگوں نے ان پر گندے انڈے پھینکے اور ان کے خلاف سخت نعرہ بازی کی ہے ۔

عدالت نے تینوں ملزمان کو چار دن کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے جبکہ ملزمان کی ایک خاتون ساتھی کو پہلے ہی جیل بھیج دیا گیا ہے۔

پولیس اہلکاروں کے مطابق اس واقعہ کے لیے باقاعدہ منصوبہ بندی کی گئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ پیر کے روز انٹرمیڈیٹ کے آخری پرچے کے بعد ایک سہیلی (الف) نے دوسری سہیلی (پ) سے کہا کہ وہ کچھ مرد دوستوں کے ساتھ گاڑی میں مستی کرنے جائیں گے تم بھی ساتھ آو لیکن اس کی سہیلی (پ) نے انکار کر دیا اور کہا کہ اسے گھر کے سامنے اتر دینا۔

گاڑی میں ایک دینی مدرسے کے قاری سمیت تین افراد آئے اور دونوں لڑکیوں کو ساتھ لے گئے جہاں پولیس کے مطابق طالبہ کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی۔

انسانی حقوق کی تنظیم
"اگر معاشرے میں یہی حال رہا تو پھر کون کس پر اعتبار کرے گا اور پھر کس کی بچیاں محفوظ رہیں گی"

مانسہرہ کے ضلعی پولیس افسر ڈاکٹر خرم رشید نے بی بی سی کو بتایا کہ تمام ملزمان کو جس میں سہیلی (الف) شامل ہے کو بارہ گھنٹے کے اندر اندر گرفتار کر لیا گیا تھا۔

انھوں نے کہا کہ یہ گروہ پہلے بھی اس طرح کی کارروائیوں میں ملوث رہا ہے اور اس بارے میں پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ملزمان کا ڈی این اے حاصل کر لیا گیا ہے اور تمام شواہد ایسے ہیں کہ جس سے ملزمان کو سزا ہو سکتی ہے ۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف زنا بالجبر کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مقامی صحافی نثار احمد خان نے بی بی سی کو بتایا کہ اس واقعہ کے خلاف مقامی لوگوں میں سخت غصہ پایا جاتا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ اس واقعے میں ایک دینی مدرسے کے قاری کے ملوث ہونے کے الزام پر لوگوں میں سخت غصہ پایا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ لوگ ان ملزمان کے لیے سخت سزا کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

مانسہرہ میں انسانی حقوق کی تنظیم کی ایک متحرک رکن گلناز شاہ گیلانی نے بتایا کہ جس طالبہ نے ان ملزمان کی مدد کی ہے اسے بھی ان تینوں ملزمان نے بلیک میل کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ لوگوں نے احتجاج کیا ہے اور پولیس نے ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا ہے اب ذمہ داری عدلیہ کی ہے کہ وہ کیا کرتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ اگر معاشرے میں یہی حال رہا تو پھر کون کس پر اعتبار کرے گا اور پھر کس کی بچیاں محفوظ رہیں گی ۔

انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق اس طرح کے واقعات میں اگر ملزمان کو سخت سزا دی جائے تو معاشرے میں اس طرح کے واقعات کو روکا جا سکتا ہے۔
http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2014/05/140514_rape_manshera_fz.shtml
 
قیصرانی

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔ اب دیکھئے گا کہ ہمارے شدت پسند اراکین کس طرح دم سادھ کر اس دھاگے کو گم کرنے کی کوشش کرتے ہیں :(
 
آصف اثر

معطل
انا للہ و انا الیہ راجعون۔ اب دیکھئے گا کہ ہمارے شدت پسند اراکین کس طرح دم سادھ کر اس دھاگے کو گم کرنے کی کوشش کرتے ہیں :(
کیوں کیا آپ کا اس طالبہ سے کچھ خاص تعلق ہے؟ جو دوسرے اراکین کو شدت پسند کہہ کر بھڑکانا چاہتے ہیں؟
 
قیصرانی

لائبریرین
یہ بات آپ کے فسادی ذہن کی عکاس ہے۔
وہ تو آپ کی پوسٹس سے عیاں ہے کہ ایک آئی ڈی مری رہتی ہے، پھر اچانک فتنہ ڈالنے پہنچ جاتی ہے اور پھر لگتا ہے کہ وقت پورا ہوتا ہے تو پھر مر جاتی ہے
اگر آپ کو اتنی ہی تکلیف ہوتی ہے تو براہ کرم مجھے اگنور لسٹ میں ڈال دیں۔ مجھے بھی کوئی شوق نہیں ہے مفت میں لفنگوں کے منہ لگتا پھروں :)
 
آصف اثر

معطل
اگر میں اس طالبہ کو اپنی بہن کہہ دوں تو کیا مجرم آپ کے بھائی بن جائیں گے؟
یہی وہ فسادی سوچ ہے کہ خود کو معصوم اور ہمدرد ظاہر کرکے دوسروں کو مجرم ٹھہروانے کے ٹوہ میں لگے رہتے ہو۔ آخر آپ کے اوپر کے پوسٹ کا اور کیا مطلب ہوسکتا ہے فساد بھڑکانے کےعلاوہ۔ اگر یہ محفل آپ کی ہے تو مجھے بین کردے۔ ورنہ خود کو قابو میں رکھیں۔ یورپ کی تعریفیں کرکے آپ کی اپنی اخلاقی سطح اتنی پست ہے۔
 
ذرا ٹھنڈے دل سے یہ سوچیں
ایک دھاگے پر پہلی پوسٹ ہے جس میں جو کچھ لکھا ہے، آپ پڑھ چکے ہیں۔ پڑھا بھی اسی وجہ سے ہے کہ میری پوسٹ اس دھاگے کو اوپر لائی ہے۔ سارے دھاگے پر اصل متن کو چھوڑ کر قابلِ اعتراض بات لگی ہے تو میری پوسٹ۔ کیا آپ کو اس لڑکی سے ہمدردی نہیں ہے جس کے ساتھ یہ ہوا؟ یا پھر یہ کہ آپ کو میں نے نام لے کر شدت پسند کہا ہو؟ یا میں نے کسی خاص مسلک پر کیچڑ اچھالا ہو؟
اب بتائیے کہ خود کو قابو میں کسے رکھنا چاہیئے؟
جہاں تک یورپ کی بات ہے تو اس پر ایک نیا دھاگہ کھول لیتے ہیں اور کھل کر بات کرتے ہیں کہ اس میں کیا برائیاں ہیں اور کیا اچھائیاں
 
پہلی بات تو یہ ہے کہ آپ کی ہمدردی آپ کی اس پہلی پوسٹ سے عیاں ہے کہ آپ کے دل میں کتنا درد اُٹھا ہے:
انا للہ و انا الیہ راجعون۔ اب دیکھئے گا کہ ہمارے شدت پسند اراکین کس طرح دم سادھ کر اس دھاگے کو گم کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔
اب آپ ہی بتائیے کہ آخر پہلے ہی پوسٹ میں رسماً انا للہ پڑھ کر ایسی بات کرنا کیا معنی رکھتی ہے؟
ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ آپ اپنی دلی ہمدردی کا اظہار اچھے اور افسوس بھرے الفاظ میں کرتے، برعکس اس کے آپ نے کسی اور طرف ہی بات کا رُخ موڑ دیا/ یا موڑنے کی کوشش کی۔
دوسری بات یہ کہ آپ نے یہ "سرخ" جملہ تصویر میں داڑھی رکھے لڑکے کو دیکھ کر ہی لکھا ہے۔ اپنے نظریے کے مخالف پوسٹس پر تو آپ " کاپی پیسٹ" سرکار کا ٹھپہ لگانے میں دیر نہیں کرتے مگر چوں کہ یہاں ایک داڑھی والے شخص نے یہ افسوس ناک فعل کیا ہے تو آپ کی چاندی ہوگئی۔ اور جب چاندی ہوجاتی ہے تو پھر آنکھوں پر پردہ پڑجاتا ہے۔ اور اس پردہ پڑجانے کی دلیل یہ ہے کہ آپ نے اس خبر میں بی بی سی کی منافقت بھری اور پیلی صحافت سے چشم پوشی کی، تحقیق نہیں کی۔ چوں کہ بی بی سی کے لگڑ بگڑ صحافی دینی اداروں کو بدنام کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے لہذا یہاں بھی وہ منافقت کرگیے، کہ ایک داڑھی رکھے شخص کو "مدرسے"کے ساتھ فِٹ کردیا۔ ملاحظہ ہو:
انھوں نے کہا کہ اس واقعے میں ایک دینی مدرسے کے قاری کے ملوث ہونے کے الزام پر لوگوں میں سخت غصہ پایا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ لوگ ان ملزمان کے لیے سخت سزا کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
حالاں کہ تحقیق کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس شخص کا مدرسے سے کوئی تعلق نہیں، بلکہ ایبٹ آباد چوک میں اس کی ہوزری کی دکان ہے جس پر یہ بیٹھتا ہے۔ مطلب یہ کہ نہ یہ مدرسے کا کوئی استاد یا قاری ہے اور نہ اس میں مدارس کے ساتھ اس واقعے کو جوڑنے کی کوئی تُک بنتی ہے۔ اگر آپ نے داڑھی والے شخص کو دیکھ کر اپنی رائے قائم کی ہے تو پھر اس تصویر میں دو لڑکے بغیر داڑھی کے بھی تو ہے، ان پر آپ انگلی کیوں نہیں اُٹھا رہے؟ بس وہی بات ہے کہ بہانا چاہیے اور وہ آپ کو مل گیا۔
آپ زبردستی خود کو لڑکی کا بھائی اور دوسروں کو مجرموں کا بھائی مت ٹھہروائیے۔ یہی آپ کی غلطی ہے۔ اور اس طرح کے ہر خبر کو پوری تحقیق کے بعد ہی قبول کیجیے۔ اپنا مطلب ڈھونڈنے کے بجائے اللہ سے حق پر چلنے کی دعا کرتے رہیے۔ اس خبر کو پڑھتے وقت جتنا دُکھ آپ کو ہوا ہے اتنا مجھ سمیت ہر شخص کو پہنچا ہے۔
 
arifkarim

معطل
چوں کہ بی بی سی کے لگڑ بگڑ صحافی دینی اداروں کو بدنام کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے لہذا یہاں بھی وہ منافقت کرگیے، کہ ایک داڑھی رکھے شخص کو "مدرسے"کے ساتھ فِٹ کردیا۔

ہاہاہا۔ یعنی بقول قیصرانی انکل کے اس "مردہ" آئیڈی میں دم تو ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
پہلی بات تو یہ ہے کہ آپ کی ہمدردی آپ کی اس پہلی پوسٹ سے عیاں ہے کہ آپ کے دل میں کتنا درد اُٹھا ہے:
انا للہ و انا الیہ راجعون۔ اب دیکھئے گا کہ ہمارے شدت پسند اراکین کس طرح دم سادھ کر اس دھاگے کو گم کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔
اب آپ ہی بتائیے کہ آخر پہلے ہی پوسٹ میں رسماً انا للہ پڑھ کر ایسی بات کرنا کیا معنی رکھتی ہے؟
ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ آپ اپنی دلی ہمدردی کا اظہار اچھے اور افسوس بھرے الفاظ میں کرتے، برعکس اس کے آپ نے کسی اور طرف ہی بات کا رُخ موڑ دیا/ یا موڑنے کی کوشش کی۔
دوسری بات یہ کہ آپ نے یہ "سرخ" جملہ تصویر میں داڑھی رکھے لڑکے کو دیکھ کر ہی لکھا ہے۔ اپنے نظریے کے مخالف پوسٹس پر تو آپ " کاپی پیسٹ" سرکار کا ٹھپہ لگانے میں دیر نہیں کرتے مگر چوں کہ یہاں ایک داڑھی والے شخص نے یہ افسوس ناک فعل کیا ہے تو آپ کی چاندی ہوگئی۔ اور جب چاندی ہوجاتی ہے تو پھر آنکھوں پر پردہ پڑجاتا ہے۔ اور اس پردہ پڑجانے کی دلیل یہ ہے کہ آپ نے اس خبر میں بی بی سی کی منافقت بھری اور پیلی صحافت سے چشم پوشی کی، تحقیق نہیں کی۔ چوں کہ بی بی سی کے لگڑ بگڑ صحافی دینی اداروں کو بدنام کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے لہذا یہاں بھی وہ منافقت کرگیے، کہ ایک داڑھی رکھے شخص کو "مدرسے"کے ساتھ فِٹ کردیا۔ ملاحظہ ہو:
انھوں نے کہا کہ اس واقعے میں ایک دینی مدرسے کے قاری کے ملوث ہونے کے الزام پر لوگوں میں سخت غصہ پایا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ لوگ ان ملزمان کے لیے سخت سزا کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
حالاں کہ تحقیق کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس شخص کا مدرسے سے کوئی تعلق نہیں، بلکہ ایبٹ آباد چوک میں اس کی ہوزری کی دکان ہے جس پر یہ بیٹھتا ہے۔ مطلب یہ کہ نہ یہ مدرسے کا کوئی استاد یا قاری ہے اور نہ اس میں مدارس کے ساتھ اس واقعے کو جوڑنے کی کوئی تُک بنتی ہے۔ اگر آپ نے داڑھی والے شخص کو دیکھ کر اپنی رائے قائم کی ہے تو پھر اس تصویر میں دو لڑکے بغیر داڑھی کے بھی تو ہے، ان پر آپ انگلی کیوں نہیں اُٹھا رہے؟ بس وہی بات ہے کہ بہانا چاہیے اور وہ آپ کو مل گیا۔
آپ زبردستی خود کو لڑکی کا بھائی اور دوسروں کو مجرموں کا بھائی مت ٹھہروائیے۔ یہی آپ کی غلطی ہے۔ اور اس طرح کے ہر خبر کو پوری تحقیق کے بعد ہی قبول کیجیے۔ اپنا مطلب ڈھونڈنے کے بجائے اللہ سے حق پر چلنے کی دعا کرتے رہیے۔ اس خبر کو پڑھتے وقت جتنا دُکھ آپ کو ہوا ہے اتنا مجھ سمیت ہر شخص کو پہنچا ہے۔
یہ محفل کے شدت پسند اراکین کا عام جذبہ ہے کہ مذہب کے نام پر وہ ہر چیز ہضم کر جاتے ہیں۔ اسی رویے کی طرف اشارہ ہے
آپ اس تحقیق کا کوئی حوالہ پیش کرنا پسند کریں گے کہ یہ بندہ ہوزری کا کام کرتا ہے، مسجد کا یا مدرسے کا قاری نہیں؟ جہاں تک تصویر کی بات ہے، وہاں بے داڑھی والے لڑکے موجود نہیں :)
اب اس پر کیا کہہ سکتا ہوں، کہ پوری خبر پر ابھی تک، آپ نے وضاحت پیش کی ہے، نہ کہ اس کی مذمت۔ آپ کا خلوص نیت اسی سے عیاں ہے :)
 
اس ملا کو تو داڑھی کے بل کھمبے سے ٹانکنا چاہیے۔۔۔
حیرت ہے لوگوں نے اسے بخش کیسے دیا۔ ہوسکتا ہے پولیس نے بچا لیا ہو۔
 
S. H. Naqvi

محفلین
۔
اب اس پر کیا کہہ سکتا ہوں، کہ پوری خبر پر ابھی تک، آپ نے وضاحت پیش کی ہے، نہ کہ اس کی مذمت۔ آپ کا خلوص نیت اسی سے عیاں ہے :)
مذمت، کوئی لمبی چوڑی مذمتی تقریر تو آپ کے مراسلات میں بھی کہیں نظر نہیں آ رہی؟؟؟ داڑھی دیکھ کر آپ فورا مذہب پر چلے گئے اور چلیں اگر مدرسے کا قاری بھی ہے اگر اور قرآن پڑھاتا ہے تو کیا اس نے نعوذ باللہ مذہب کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے کیا ایسا کیا؟؟ آسمانی مذاہب کوئی بھی ہوں، انسانیت اور رحم دلی کا درس دیتے ہیں جرائم کا نہیں۔ اس پر مذہب کو مطعون کرنے کے بجائے اس انسان کے لعنتی نفس کی بات کر کے اسے مطعون کیا جائے تو زیادہ مناسب نہیں کیا؟؟؟
میری دلی ہمدردیاں اس لڑکی کے ساتھ ہیں جو میری بہن جیسی ہی ہے اور مجھے دعا اور اپیل کرتا ہوں کہ اب عدلیہ مجرمان کو سات دن کے اندر اندر ایسی سزا دےاور وہ بھی سر عام کہ آئندہ کوئی بھی شیطان کا بہکایا ہوا انسان ایسی غلطی کرنے کی جرآت نہ کرے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
مانسہرہ میں ایک اور واقعہ، لیکن اس مرتبہ مولوی پکڑا گیا اور خوب پھینٹی لگی، الحمد للہ!

http://tribune.com.pk/story/709073/caught-in-the-act-prayer-leader-tries-to-molest-minor/
ابھی آپ پر بھی خوب تنقید ہوگی کہ داڑھی بھی نہیں دیکھی اس بار، کافروں کے اخبار کی بنیاد پر فیصلہ بھی کر دیا :)
 
قیصرانی

لائبریرین
مذمت، کوئی لمبی چوڑی مذمتی تقریر تو آپ کے مراسلات میں بھی کہیں نظر نہیں آ رہی؟؟؟ داڑھی دیکھ کر آپ فورا مذہب پر چلے گئے اور چلیں اگر مدرسے کا قاری بھی ہے اگر اور قرآن پڑھاتا ہے تو کیا اس نے نعوذ باللہ مذہب کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے کیا ایسا کیا؟؟ آسمانی مذاہب کوئی بھی ہوں، انسانیت اور رحم دلی کا درس دیتے ہیں جرائم کا نہیں۔ اس پر مذہب کو مطعون کرنے کے بجائے اس انسان کے لعنتی نفس کی بات کر کے اسے مطعون کیا جائے تو زیادہ مناسب نہیں کیا؟؟؟
میری دلی ہمدردیاں اس لڑکی کے ساتھ ہیں جو میری بہن جیسی ہی ہے اور مجھے دعا اور اپیل کرتا ہوں کہ اب عدلیہ مجرمان کو سات دن کے اندر اندر ایسی سزا دےاور وہ بھی سر عام کہ آئندہ کوئی بھی شیطان کا بہکایا ہوا انسان ایسی غلطی کرنے کی جرآت نہ کرے۔
جزاک اللہ۔ پورے دھاگے میں کوئی چیز قابل ملامت ہے تو میری پوسٹ ہی ہے۔ اللہ آپ کی سوچ میں مزید برکتیں نازل فرمائے :)
یہ میں اس لئے لکھ رہا ہوں کہ پہلے آپ نے میری پوسٹ کا اقتباس لے کر مجھے لیکچر جھاڑا ہے اور پھر جا کر خبر پر بات کرنے کی توفیق ہوئی ہے۔ اللہ ایسی منافقت سے بچائے جیسی ہمارے مسلمان کرتے ہیں :)
 
صائمہ شاہ

محفلین
یہی کارنامہ پاکستان سے باہر یا ہمسایہ ملک میں ہوتا تو پھر رو رو کر دُہائیاں دی جاتیں
قیصرانی آپ کیوں ان کے منہ لگتے ہیں کیا فائدوں ایسے لوگوں سے بحث کرنے کا جنہیں پاکستان کی بیٹیوں سے کی گئی زیادتیاں نہیں نظر آتیں چھوڑ دیں انہیں ان کے حال پر
 
مجبوری ہے کہ اقتباس لے لے کر اور نام لے لے کر طعنے دیئے جاتے ہیں تو آئینہ دکھانا چاہا تھا۔ آئندہ خیال رکھوں گا :)
 
باباجی

محفلین
ہاہاہاہاہاہاہا ویسے قیصرانی بھائی
ایک دفعہ تو میں بھی حیران ہوگیا کہ یہ کیسی بات کہہ دی آپ نے ۔۔۔ میرا نہیں خیال کہ کوئی مذہبی شدت پسند اس بات پہ ان لڑکوں میں سے کسی کی حمایت کرے گا ۔۔ بلکہ ہم تو سخت ترین سزا کا مطالبہ کریں گے تاکہ دوسروں کو سبق حاصل ہو اور اس طرح کے بلیک میلرز کی حوصلہ شکنی ہو ۔۔ اوپر ایک بھائی کچھ زیادہ ہی جذباتی ہوگئی ۔ جناب اب تک یہی خبر ہے کہ قاری نصیر ایک مقامی مدرسے میں قاری کے فرائض انجام دیتا ہے ۔ آپ واحد آدمی ہیں جنہوں نے اسے درزی کہا ہے ۔ چلیں اگر بات داڑھی کی ہے تو یقیناً اس نے بطور فیشن نہیں مذہبی انداز میں نیکو کاروں کی طرح رکھی ہوئی تو اس کی اس مذموم حرکت سے جو حقیقی نیکو کار ہیں ان پر حرف آتا ہے ۔۔
بہرحال بہت بہت دکھ ہوتا ہے جب ایسی کوئی خبر آتی ہے کہ مدارس میں یا ان سے وابستہ کوئی فرد ایسی قبیح حرکت میں ملوث پایا جاتاہے اللہ ہم کی عزت محفوظ رکھے ۔
اور یہ ماں باپ کا بھی فرض ہے کہ اپنی اولاد خاص طور سے بیٹیوں کا خیال رکھیں ( اس سے کوئی بندہ غلط مطلب اخذ نہ کرے میرا مطلب ان کی حفاظت سے ہے )
 
Top