مانسہرہ: ریپ کے ملزمان کا پولیس ریمانڈ

صائمہ شاہ

محفلین
دُکھ کی بات یہ ہے کہ ہم ہر قاری اور مدرسے سے جُڑے بندے کو قرآن اور سُنت سے جُڑا ہوا سمجھتے ہیں مگر یہ لوگ اس حُرمت اور تقدس کو سمجھنے سے قاصر ہیں اللہ سے جُڑے ہوتے تو دل میں اللہ کا خوف ہوتا یہ تو شائد اس مقدس کتاب کو ہی نہیں سمجھتے ورنہ اتنے مکروہ جرائم میں حصہ نہ لیتے ۔
 
قیصرانی

لائبریرین
ہاہاہاہاہاہاہا ویسے قیصرانی بھائی
ایک دفعہ تو میں بھی حیران ہوگیا کہ یہ کیسی بات کہہ دی آپ نے ۔۔۔ میرا نہیں خیال کہ کوئی مذہبی شدت پسند اس بات پہ ان لڑکوں میں سے کسی کی حمایت کرے گا ۔۔ بلکہ ہم تو سخت ترین سزا کا مطالبہ کریں گے تاکہ دوسروں کو سبق حاصل ہو اور اس طرح کے بلیک میلرز کی حوصلہ شکنی ہو ۔۔ اوپر ایک بھائی کچھ زیادہ ہی جذباتی ہوگئی ۔ جناب اب تک یہی خبر ہے کہ قاری نصیر ایک مقامی مدرسے میں قاری کے فرائض انجام دیتا ہے ۔ آپ واحد آدمی ہیں جنہوں نے اسے درزی کہا ہے ۔ چلیں اگر بات داڑھی کی ہے تو یقیناً اس نے بطور فیشن نہیں مذہبی انداز میں نیکو کاروں کی طرح رکھی ہوئی تو اس کی اس مذموم حرکت سے جو حقیقی نیکو کار ہیں ان پر حرف آتا ہے ۔۔
بہرحال بہت بہت دکھ ہوتا ہے جب ایسی کوئی خبر آتی ہے کہ مدارس میں یا ان سے وابستہ کوئی فرد ایسی قبیح حرکت میں ملوث پایا جاتاہے اللہ ہم کی عزت محفوظ رکھے ۔
اور یہ ماں باپ کا بھی فرض ہے کہ اپنی اولاد خاص طور سے بیٹیوں کا خیال رکھیں ( اس سے کوئی بندہ غلط مطلب اخذ نہ کرے میرا مطلب ان کی حفاظت سے ہے )
یہ میں نے اقتباس لیا تھا کہ مجھے اوپر ایک پوسٹ میں اطلاع دی گئی تھی کہ ایک نامزد ملزم مولوی نہیں بلکہ ہوزری کا کام کرنے والا بندہ ہے :)
 
S. H. Naqvi

محفلین
جزاک اللہ۔ پورے دھاگے میں کوئی چیز قابل ملامت ہے تو میری پوسٹ ہی ہے۔ اللہ آپ کی سوچ میں مزید برکتیں نازل فرمائے :)
یہ میں اس لئے لکھ رہا ہوں کہ پہلے آپ نے میری پوسٹ کا اقتباس لے کر مجھے لیکچر جھاڑا ہے اور پھر جا کر خبر پر بات کرنے کی توفیق ہوئی ہے۔ اللہ ایسی منافقت سے بچائے جیسی ہمارے مسلمان کرتے ہیں :)
اصل بات ہی یہی ہے کہ ہم لوگوں کو اپنے گریبان میں جھانکنے کی توفیق ہی نہیں ہوتی، میں خود جیسا بھی ہو مگر خود کو پسند کرتا ہو تو میرے خیالات، میرے عقائد میرے لیے اچھے اور معتبر ہیں اوراگلے کو رکھوں گا میں جوتے کی نوک پر۔۔۔۔!:p
منافقت بلکہ پرلے درجے کی ہٹ دھرمی تو یہ بھی ہے کہ پوسٹ پر مثبت اندازمیں تبصرہ کرنے کے بجائے محترم نے سٹارٹ ہی اسلام پسندوں اور اسلام کے حوالے سے شدت پسندوں کو کوسنے سے کیا۔ خود تو توفیق نہیں ہوئی کہ مظلوم لڑکی کی حمایت میں دو بول ہی لکھ دئیے جاتے مگر دوسرے کی آنکھ کا تنکا بہت جلد نظر آ گیا۔:) اللہ ہمیں ایسی منافقت بھری ہٹ دھرمی سے بھی بچائے۔۔۔۔ ویسے کسی طبقے سے نفرت رکھنے کا یہ مطلب بھی نہیں کہ انسان اپنی اقداراور طور طریقے بھی بھول جائے۔;)
 
قیصرانی

لائبریرین
اصل بات ہی یہی ہے کہ ہم لوگوں کو اپنے گریبان میں جھانکنے کی توفیق ہی نہیں ہوتی، میں خود جیسا بھی ہو مگر خود کو پسند کرتا ہو تو میرے خیالات، میرے عقائد میرے لیے اچھے اور معتبر ہیں اوراگلے کو رکھوں گا میں جوتے کی نوک پر۔۔۔ ۔!:p
منافقت بلکہ پرلے درجے کی ہٹ دھرمی تو یہ بھی ہے کہ پوسٹ پر مثبت اندازمیں تبصرہ کرنے کے بجائے محترم نے سٹارٹ ہی اسلام پسندوں اور اسلام کے حوالے سے شدت پسندوں کو کوسنے سے کیا۔ خود تو توفیق نہیں ہوئی کہ مظلوم لڑکی کی حمایت میں دو بول ہی لکھ دئیے جاتے مگر دوسرے کی آنکھ کا تنکا بہت جلد نظر آ گیا۔:) اللہ ہمیں ایسی منافقت بھری ہٹ دھرمی سے بھی بچائے۔۔۔ ۔ ویسے کسی طبقے سے نفرت رکھنے کا یہ مطلب بھی نہیں کہ انسان اپنی اقداراور طور طریقے بھی بھول جائے۔;)
جاہل سے بحث کی بجائے اسے سلام کر کے اپنا راستہ لے لیتے ہیں
السلام علیکم
 
S. H. Naqvi

محفلین
بہت خوب، و علیکم السلام،
خوب عمل ہے مگر اس عمل کا ایک اور نام بھی ہے،کھسیانی بلی کھمبا نوچے، بقول شخصے آئینہ ان کو دکھایا تو برا مان گئے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
بہت خوب، و علیکم السلام،
خوب عمل ہے مگر اس عمل کا ایک اور نام بھی ہے،کھسیانی بلی کھمبا نوچے، بقول شخصے آئینہ ان کو دکھایا تو برا مان گئے۔
کہتے ہیں کہ کمینے سے بحث کرنے کے لئے اس سے زیادہ کمینگی دکھانی پڑتی ہے جو میرے پاس نہیں۔ اس لئے آپ جیتے۔ اللہ آپ کا خاتمہ آپ کے اسی ایمان پر کرے :)
 
باباجی

محفلین
مساجد و مدارس میں جو ہوتا ہے اس کے بارے میں یقیناً لوگوں کو پتا ہوتا ہے ، مگر لوگ کبھی اپنی عزت کے خوف سے تو کبھی اس مدرسے کے سربراہ کے تعلقات کے خوف سے چپ رہ جاتے ہیں ۔ ورنہ اللہ کے گھرمیں کیسے کیسے قبیح فعل نہیں ہوتے ۔( توبہ نعوذ باللہ )
میں تو لوگوں کو کہتا ہوں کہ پہلے خود قرآن پڑھیں پھر اپنے بچوں کو بھی خود ہی پڑھائیں ۔ میں بچیوں کو ان دینی مدارس میں بھی بھیجنے کے خلاف ہوں جن کے مہتمم مرد حضرات ہوتے ہیں ۔ کیونکہ حلفیہ کہتا ہوں کہ کسی پر اعتبار نہیں کیا جاسکتا ۔
ہم نے خود ایسے کئی قاریوں اور مولویوں اور اساتذہ کو مارا پیٹا ہے جو ایسی قبیح حرکت کے مرتکب ہوئے پھر پولیس کو پکڑوادیا اور چند دنوں بعد پتا چلا کہ وہ کسی اور گاؤں یا شہر کی کسی مسجد میں پھر دین کی خدمت کر رہے ہیں ۔
اس کے لیئے سخت سے سخت سزا تجویز ہونی چاہیئے ۔
میں مساجد یا مدارس کا مخالف نہیں لیکن ان کے حوالے جو حرکات منظر عام پر آتی ہیں ان کا مخالف ہوں ، کیونکہ جو اللہ کے گھر کو صاف رکھنے کے ذمہ دار ہوتے ہیں وہی گندگی پھیلانے کا سبب بن جاتے ہیں اور ہر دو سمت کی ذلت و رسوائی کا باعث بن جاتے ہیں
 
جزاک اللہ۔ اصل مسئلہ وہاں پیدا ہوتا ہے جب دین کی تعلیم کو ہم پیسہ کمانے کا ذریعہ بننے دیتے ہیں۔ دین کی تعلیم کے سلسلے میں نہ تو اللہ کے نبی ص نے اور نہ ہی ان کے صحابہ نے پیسے کمائے۔ پھر آج کل اسلام میں ایسا نیا آ گیا ہے کہ ہم نے مستقل تنخواہ دار دین کے عالم پال لئے ہیں؟
 
S. H. Naqvi

محفلین
کہتے ہیں کہ کمینے سے بحث کرنے کے لئے اس سے زیادہ کمینگی دکھانی پڑتی ہے جو میرے پاس نہیں۔ اس لئے آپ جیتے۔ اللہ آپ کا خاتمہ آپ کے اسی ایمان پر کرے :)
جزاک اللہ، میں تو نارمل انداز میں آپ کے ساتھ بات چیت کر رہا تھا مگر آپ نے اپنے علم اور ظرف کی وسعت کا اظہار کر ہی دیا، افسوس مجھے اپنے اندازے کی غلطی پر ہے جو میں آپ کو ایک سمجھدار اور مدبر شخصیت سمجھ بیٹھا حالانکہ آپ کی حیثیت اب کسی بھی جاہل شدت پسند سے زیادہ نہیں جو اگلے کے خیالات کو اپنے خیالات کے مخالف پا کر گالم گلوچ پر اتر آتا ہے۔
بے فکر رہیں اب آئندہ آپکی کسی پوسٹ پر میرے کوئی کمنٹس نہیں ہوں گے کہ خوشنما افکار میں لپٹی آپ کی شخصیت کی اصل تصویر مجھے نظر آ چکی ہے۔:( ذاتی طور پر مجھے آپ کے بحث کے ایسے انداز اور ایسے الفاظ کے استعمال پر افسوس ہو ہے مگر آپ پریشان مت ہوں بس پرمزاح کا بٹن دبا دیجیئے۔
 
ایک گزارش ہے نقوی صاحب آپ سے کہ آپ ذرا کونٹیکسٹ پر غور کیجیئے ۔۔۔ میراخیال کسی غلط فہمی کی بنا پر ایسی تلخی ہورہی ہے
 
آپ کو علم ہوگا کہ قالو سلاما میرا قول نہیں ہے۔ شاید آپ یہ بھی جانتے ہوں کہ یہ کہاں سے اخذ کیا گیا ہے۔ اگر آپ اس بات کو کھسیانی بلی کھمبا نوچے کہنے پر تلے ہوئے ہیں تو میرا جواب تو کچھ بھی نہیں اس کے آگے :)
 
S. H. Naqvi

محفلین
ایک گزارش ہے نقوی صاحب آپ سے کہ آپ ذرا کونٹیکسٹ پر غور کیجیئے ۔۔۔ میراخیال کسی غلط فہمی کی بنا پر ایسی تلخی ہورہی ہے
میرے خیالات اور افکار سب پر عیاں ہے کہ میں نے نہ کبھی کسی مدرسے کی بے جا حمایت کی ہے نہ کسی کبھی کسی گرجا گھر کو غلط کہا ہے میری تحریروں سے بھی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ میں شدت پسندی اور بے جا روشن خیالی دونوں سے اغراض برتتا ہوں اور اس دھاگے کے شروع سے آپ پڑھ کر اندازہ کیجئیے کہ میں نے ایسا کیا غلط کہہ دیا کہ موصوف اتنے سیخ پا ہو گئے کہ گالم گلوچ پر اتر آئے اور کچھ سوچنے کی زحمت بھی گوارا نہ کہ حالانکہ کچھ ہی دیر پہلے ایک مراسلے میں یہ دعویٰ کرتے نظر آئے تھے کہ
اور صد افسوس کہ میں متاثر ہو گیا اور زبردست کی ریٹنگ دے دی مگر کیا خبر تھی کہ یہ تو صرف الفاظ کا ملمع تھا اصل میں برتن آواز دینے والا ہے۔ اینی ہاؤ مجھے افسوس ہو یہ الگ بات ہے، اگلے کو احساس تک نہ ہو یہ بات غور طلب ہے مگر یہ دنیا ہے یہاں ہیں کواکب کچھ نظر آتے ہیں کچھ کا منظر ہوتا ہے۔
بہرحال آپ کا شکریہ کہ آپ نے صورتحال کا کچھ احساس کیا اور میری موصوف سے التماس ہے کہ اس کا جواب دینے کی زحمت گوارا نہ کریں اور ایک کمینے کی کمینگی بھری اس تحریر کو نظر انداز کردیں۔
 
باباجی

محفلین
دراصل رائے قائم کرنے میں جلد بازی کی وجہ سے ہی تلخی پیدا ہو جاتی ہے ۔ مجھے جو بات بری لگتی ہے اسے نظر انداز کرنے کی یا مناسب الفاظ میں جواب دینے کی کوشش کرتا ہوں ، مجھ سے بھی غلطی ہوجاتی ہے کبھی کبھی میں اپنی طبیعت کی شدت پسندی سے مغلوب ہوکر کچھ سخت کہہ دیتا ہوں لیکن بات کو بڑھا وا دینے سے گریز کرتا ہوں ۔
اگر ہم صرف اخلاقیات کو مد نظر رکھیں تو کبھی تلخی یا غلط فہمی پیدا نہ ہو
 
باباجی

محفلین
میرے خیالات اور افکار سب پر عیاں ہے کہ میں نے نہ کبھی کسی مدرسے کی بے جا حمایت کی ہے نہ کسی کبھی کسی گرجا گھر کو غلط کہا ہے میری تحریروں سے بھی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ میں شدت پسندی اور بے جا روشن خیالی دونوں سے اغراض برتتا ہوں اور اس دھاگے کے شروع سے آپ پڑھ کر اندازہ کیجئیے کہ میں نے ایسا کیا غلط کہہ دیا کہ موصوف اتنے سیخ پا ہو گئے کہ گالم گلوچ پر اتر آئے اور کچھ سوچنے کی زحمت بھی گوارا نہ کہ حالانکہ کچھ ہی دیر پہلے ایک مراسلے میں یہ دعویٰ کرتے نظر آئے تھے کہ
اور صد افسوس کہ میں متاثر ہو گیا اور زبردست کی ریٹنگ دے دی مگر کیا خبر تھی کہ یہ تو صرف الفاظ کا ملمع تھا اصل میں برتن آواز دینے والا ہے۔ اینی ہاؤ مجھے افسوس ہو یہ الگ بات ہے، اگلے کو احساس تک نہ ہو یہ بات غور طلب ہے مگر یہ دنیا ہے یہاں ہیں کواکب کچھ نظر آتے ہیں کچھ کا منظر ہوتا ہے۔
بہرحال آپ کا شکریہ کہ آپ نے صورتحال کا کچھ احساس کیا اور میری موصوف سے التماس ہے کہ اس کا جواب دینے کی زحمت گوارا نہ کریں اور ایک کمینے کی کمینگی بھری اس تحریر کو نظر انداز کردیں۔
آپ کی وسیع القلبی کے ہم سب متعارف ہیں ۔۔ اور یہ گزارش ہے آپ سے کے اب جانے دیجیئے
یہ بات ضرور ہے کہ کچھ الفاظ مجھے بھی تلخ لگے قیصرانی بھائی کے ۔۔۔
لیکن جناب آپ کا شکریہ کے آپ نے تحمل اور بردباری کو ہاتھ سے جانے نہیں دیا
 
مجھے تو یہ بات بری لگی کہ میرے علم کے مطابق یہ سورہ فرقان کی آیت 63 کے ایک حصے کا مفہوم ہے کہ جاہلوں سے الجھنے کی بجائے سلام کر کے چل دو، کو کھسیانی بلی کھمبا نوچے کہا جا رہا ہے
تاہم اگر یہ بات غلط ہے تو بتائیے کہ قرآن میں ایسا کچھ نہیں لکھا، میں اپنے الفاظ واپس لیتا ہوں :)
 
صرف علی

یہ پر تو بھائی توہیں قرآن کا کیس بنتا ہے کیوں قیصرانی بھائی کیا خیال ہے آپ کا :)
 
ارے نہیں جناب، میں تو ٹھہرا لادین اور یہودی اور پتہ نہیں کیا کیا، میرا کیا حق بنتا ہے "مسلمانوں" کے مذہب کی ان کے اپنے ہاتھوں توہین پر شکایت کروں :)
 
آصف اثر

معطل
مانسہرہ میں ایک اور واقعہ، لیکن اس مرتبہ مولوی پکڑا گیا اور خوب پھینٹی لگی، الحمد للہ!

http://tribune.com.pk/story/709073/caught-in-the-act-prayer-leader-tries-to-molest-minor/
الحمد للہ! کہ ایک "مولوی" کی پٹائی ہوئی۔۔۔! افسوس ہے آپ جیسے لوگوں پر۔ یہ نہیں دیکھا جارہا ہے کہ ایک بچی کے ساتھ کتنا افسوس ناک واقعہ ہوا اور یہاں گندے ذہنیت کے لوگ آکر نام نہاد "مولویوں" کی پٹائی پر تالیاں بجا رہے ہیں۔۔۔۔ انا للہ واناالیہ راجعون۔ پاکستان پر آج کل اسی ذہنیت کے لوگوں کا راج ہے۔ جو صرف مولویوں کے پیچھے پڑے رہتے ہیں۔۔۔ باقی کوئی ماں بیٹی کسی بغیر داڑھی والے کے ہاتھوں برہنہ سرعام گمایا جائے اس پر آہ بھی نہیں۔ ایسے لوگوں پر ہر رکن اپنی جانب سے کچھ بھی بھیج سکتے ہیں۔۔۔۔
 
آخری تدوین:

آصف اثر

معطل
مجھے تو یہ بات بری لگی کہ میرے علم کے مطابق یہ سورہ فرقان کی آیت 63 کے ایک حصے کا مفہوم ہے کہ جاہلوں سے الجھنے کی بجائے سلام کر کے چل دو، کو کھسیانی بلی کھمبا نوچے کہا جا رہا ہے
تاہم اگر یہ بات غلط ہے تو بتائیے کہ قرآن میں ایسا کچھ نہیں لکھا، میں اپنے الفاظ واپس لیتا ہوں :)
کسی کو کھسیانی بلی کہنا اور کمینہ کہنا، یہ دونوں ایک دوسرے سے بہت مختلف ہے۔ حیرت اس بات پر ہے کہ لفاظی میں آپ کا شاید ہی کوئی ثانی ہو مگر اتنے آسان نکتے کو اپنی مطلب برآوری کے خاطر سمجھنے کی کوشش نہیں ہورہی۔۔۔۔حیرت ہے۔
 
Top