تعارف ماوراء صاحبہ

اس میں کمپوٹر سے لاتعلق رہنا بھی لازم ہوتا ہے۔ کبھی کبھی۔ نئے سال پر ہم لوگ پیرس میں تھے، پھر دسمبر کی چھٹیاں چونکہ سب کو تھیں تو۔ ذرا دوستوں کے ساتھ گھومنا پھرنا، کچھ موج مستی۔
اب پرسوں پاکستان جا رہا ہوں تو وہاں کمپوٹر تو موجود ہوگا پر اس سے زیادہ اہم وہ وہاں کےلوگ ہوتے ہیں جن کو ٹائیم دینا ہوتا ہے۔ یہاں پر تو اکیلی جان ہے، کسی سے بات کرو یا نہ کرو۔ تین تین دن تک تو سلام علیکم کہنے کی بھی ضرورت نہیں پڑتی۔
 

شمشاد

لائبریرین
دوسرے لفظوں میں کچھ دن کے لیئے دین دنیا سے بے خبر

اور پاکستان کا تو مجھے پتا ہے کہ کچھ دنوں کے لیئے وہاں جا کر کیا حال ہوتا ہے اور دن کیسے گزرتے ہیں پتہ بھی نہیں چلتا اور واپسی کی تاریخ آن پہنچتی ہے۔
یقیناً عید کرنے جا رہے ہوں گے اپنے گھر والوں کے ساتھ،
میری طرف سے عید مبارک قبول فرمائیں۔
دعاؤں میں یاد رکھئیے گا۔
 
اسلامُ علیکم، تعارف کے سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے ان سولات کے جوبات دیں، اگر کوئی سوال آپ کے مزاج کے خلاف ہوتو اسکا گول مول جواب دیا جاتا۔
مقصد: ان سوالات کا مقصدآپ کا وقت ضائع کرنا ہے، اگر آپ سے پڑھنے والے کے چہرہ پر ایک مسکراہٹ آجائے تو اسے آپکا مشکور ہونا چاہئے۔ تحریری طور پر۔ :mogambo:

سوالات:
11-آپ کیوں زندہ ہیں؟
12-اور کب تک؟
13-آپ کا خیال میں بھاگتے چور کی لنگوٹی کیا کام آ سکتی ہے؟
14-طوطا چشم اور یک چشمِ گُل میں کیا فرق ہے؟
13-لاہور اگرپنجاب میں نہ ہوتا تو کہاں ہوتا؟
14 -فال نکالنے کو طوطے کا ہونا کیوں ضروری ہے؟
15- آپ نے کبھی آبیل میجھے مار پر عمل کیا ہے؟ کیا نتیجہ نکلا؟
16- آخری کتاب کب کونسی پڑھی تھی اور کیوں؟
17۔ “لا علمی ہزار نعمت ہے“ 3 وجوہات بیان کرو؟
18۔ اگر آپ کو ملک کا صدر بنا دیا جائے تو پہلا کام کیا کریں گے؟
19۔ نا پسندیدہ کتاب کا نام بتائیں اور وجہ بھی بیان کریں؟
20۔ آپ کی 1 کروڑ ڈالر کی لاٹری نکل آئی ہے؟ مجھے کتنے پیسے دیں گے اور کیوں؟

جوابات پڑھنے والے پر دو مزید سوالات کرنا لازم ہے۔ لگ پتا جائے گا
 

ماوراء

محفلین
اف ۔۔افتخار بھائی۔۔یہاں کیوں لکھ دیے ہیں۔۔۔مجھے تو ان سوالات کا جواب دینے کے لیے آپ سے ان کا مطلب بھی پوچھنا پڑے گا۔۔۔ :( :p
 
وہ کیوں؟ میں تو آپ کو بڑا بہادر سمجھ رہا ہوں، اور پھر آپ نے میری مدد کی آفر بھی کی ہے۔ جبکہ خود بھاگے جارہی ہیں۔
ویسے آپ باری آنے پر باقیوں پر بھی دو دو سوالات ڈال کر انکی جان کو پھنسا سکتی ہیں۔
 

ماوراء

محفلین
نہیں نہیں۔۔میں بہت بہادر ہوں ۔۔لیکن ان سوالات کے آگے میری جان نکل رہی ہے۔۔۔ :p
ویسے میں کوشش کروں گی۔۔۔ :arrow:
 
جی پہلے تھا مگر بعد میں ختم کردیا گیا، فورم اپڈیٹ جو ہوگئی تھی۔
اب پھر درخواست دی ہے نبیل صاحب کو کہ میرے ناظمی بحال کرو۔
 

ماوراء

محفلین
لیکن نام نہ ہونے کے باوجود ہمیں پتہ ہے کہ آپ ہی ہیں۔۔یہاں کے سپریڈنٹ ۔۔۔اتنے سارے سوالات جو پوچھ لیے ہیں۔۔اور بھلا کس کی ہمت۔۔۔(JK) :wink: :p
 
ابھی کہاں اس کے بعد دیکھئے ہوتا کیا ہے۔ ذرا حساب لگائیں دو سوال فی بندہ بھی پوچھے گا اور کوئی نہیں تو 10 بندے تو سرگرم ہیں ہی ۔ بس اب اللہ دے اور بندہ لے۔
ویسے اگر میری ناظمی واپس ہوگئی تو 100 سوالات تک تو لے ہی جاؤں گا۔
 

ماوراء

محفلین
اللہ کی پناہ ۔۔۔ایسا غضب مت کیجئے گا۔۔۔ورنہ نئے ممبران پہلے دن ہی آ کر بھاگ جایا کریں گے۔۔۔ :wink:
 

فریب

محفلین
افتخار بھائی کے سوالوں کے جوابات کے بعد ہر ممبر کے 2 سوالوں کے جواب بھی دینے ہیں
 

ماوراء

محفلین
11-آپ کیوں زندہ ہیں؟
دوسروں کے لیے۔۔۔(اپنے والدین، بہن بھائی اپنے پیارے پیارے دوستوں وغیرہ وغیرہ کے لیے)

12-اور کب تک؟
جب تک دوسرے زندہ ہیں۔۔

13-آپ کا خیال میں بھاگتے چور کی لنگوٹی کیا کام آ سکتی ہے؟
یہ چور کے گھر کا راستہ ڈھونڈنے میں کافی مدد دے سکتی ہے۔۔ :p

14-طوطا چشم اور یک چشمِ گُل میں کیا فرق ہے؟
ایک کے شروع میں طوطا ہے اور ایک کے شروع میں یک ہے۔۔ ؛)

13-لاہور اگرپنجاب میں نہ ہوتا تو کہاں ہوتا؟
یہ ضرور امریکہ میں ہوتا۔

14-فال نکالنے کو طوطے کا ہونا کیوں ضروری ہے؟
اس لئے کہ طوطے کے علاوہ کوئی پرندہ اتنا چلاک نہیں ہوتا۔ :p

15- آپ نے کبھی آبیل میجھے مار پر عمل کیا ہے؟ کیا نتیجہ نکلا؟
کئی دفعہ۔۔مجھے آ بیل مجھے مار پر عمل کرنے میں بہت مزہ آتا ہے۔۔نتیجہ۔۔نتیجہ وہ ہی نکلتا ہے جو ایک غصے سے بھرا ہوا بیل کرتا ہے۔

16- آخری کتاب کب کونسی پڑھی تھی اور کیوں؟
“مغرور لوگ“ ابھی کل ہی پڑھی ہے۔۔۔کیونکہ میرا پالا کچھ بے حد مغرور لوگوں سے پڑا تھا۔۔۔ :p

17-“لا علمی ہزار نعمت ہے“ 3 وجوہات بیان کرو؟
میں اس جملے کی 3 وجوہات بیان کرنے سے قاصر ہوں۔۔یعنی لاعلم ہوں۔۔ ؛)

18-اگر آپ کو ملک کا صدر بنا دیا جائے تو پہلا کام کیا کریں گے؟
اردو محفل کے نظام میں سختیوں کو نرم کر دوں گی۔۔۔ ؛)

19۔ نا پسندیدہ کتاب کا نام بتائیں اور وجہ بھی بیان کریں؟
“محبت“ اس لیے کہ اسے ہر کوئی پڑھتا ہے۔۔۔ :p

20۔ آپ کی 1 کروڑ ڈالر کی لاٹری نکل آئی ہے؟ مجھے کتنے پیسے دیں گے اور کیوں؟
جناب، یہ آپ کی خوش فہمی ہے ۔۔میں آپ کو ایک پائی بھی نہیں دینے والی۔۔ ؛)
 
اچھا توپھر آپ اپنی بات پر قائم نہیں رہ سکیں۔
میں بتاتا ہوں ابھی بوچھی کو کہ یہ تو دے گئی ہیں جوابات۔ :lol:

بطور قاری دو اور سولات:
لنگوٹی سےچور کا گھر ڈھونڈنے کا طریقہ جومیڑی کی مدد سے بیان کریں؟
2۔ ہاتھی کے ہاتھ کیوں نہیں ہوتے؟

ہی ہی آپ کی کونسی لاٹری نکلی ہے جو آپ مجھے ایک پیسہ بھی نہیں دے رہیں۔ مفت میں ہاں تو کی جاسکتی تھی۔ خیر :oops:
 
Top