سیدہ شگفتہ
لائبریرین
ماں
منتخب اشعار ، قطعات ، منظومات
زبردست امن ۔۔ بہت پیارے جذبات کا اظہار کیا ہے آپ نے ۔۔۔امن ایمان نے کہا:یہ میں نے اپنی ماما کے لیے لکھا تھا۔۔۔پتہ نہیں مجھے اتنے بڑے شعراءکرام کے کلام کے ساتھ اسے لکھنا چاہییے تھا یا نہیں۔۔۔لیکن بات ہورہی تھی ماں کی۔۔۔۔اور ماں کے لیے جس نے جو بھی لکھا ہے۔۔میرے خیال سے اس کا ایک ایک حرف قیمتی اور انمول ہوتا ہے۔اس لیے یہاں لکھنے کی ہمت کررہی ہوں۔
ماں
ماں کتنی ٹھنڈک ہے تیرے نام کے ان حرفوں میں
لب پہ آتے ہی تپتی دھوپ بھی گھنی چھاؤں لگنے لگتی ہے
تیرا سایہ رہے مجھ پر میری زندگی کی آخری حد تک
ماں تجھے اک دن نہ دیکھوں تو زندگی بُری لگنے لگتی ہے
اے میری پیاری ماں تُو کیا جانے تیری دعا میں کیا اثر ہے
اِدھر تو ہاتھ اٹھائے، اُدھر ہر مشکل مجھےآساں لگنے لگتی ہے
ایک تجھے راضی رکھنے سے میرا دامن بھرگیا خوشیوں سے
تیری محبت کے سامنے دنیا کی ہرمحبت جھوٹی لگنے لگتی ہے
جوہومیرے بس میں نثار کردوں میں جہاں بھر کی نعمتیں
دنیا کی ہر نعمت تیرے رتجگوں سامنے ہیچ لگنے لگتی ہے
ماں تُو کہتی ہے میں تیری ہستی کا مان ہوں،غرورہوں
یہ سوچ کے مجھے یہ زندگی کچھ اور بھی اچھی لگنے لگتی ہے
میں وہ لفظ کہاں سے ڈھونڈ کرلاؤں،جو تیری شان میں ہوں ادا ماں میری محبت،تیری محبت کے سامنے شرمندہ سی لگنے لگتی ہے
امن ایمان