ماہیے اور ٹپوں کا مقابلہ

سید عاطف علی

لائبریرین
یار روفی بھیا اب تو مجھ سےصبر نہیں ہو رہا۔
اچھا ایک بات پہلے بتادوں !!!!
میں نے تو آپ کے لسانی فہم کے تجربے کی طرف اشارہ کیا تھا ۔
باقی آپ جانےاور دبی ہنسی ہنسنے والے۔
 
علی وقار

محفلین
یار روفی بھیا اب تو مجھ سےصبر نہیں ہو رہا۔
اچھا ایک بات پہلے بتادوں !!!!
میں نے تو آپ کے لسانی فہم کے تجربے کی طرف اشارہ کیا تھا ۔
باقی آپ جانےاور دبی ہنسی ہنسنے والے۔
جب تک تشنگی مٹتی ہے، ایک اور مثال ملاحظہ فرمائیے:

لگا ہے میز تے کھانا / تکلف کر نہ ، آ چاچی / مرا کہنا نہیں مندی تے جا ، کھسماں نوں کھا چاچی

یعنی شامت آخر کو چاچا جی کی آنی ہے۔ :)
 
سید عاطف علی

لائبریرین
جب تک تشنگی مٹتی ہے، ایک اور مثال ملاحظہ فرمائیے:

لگا ہے میز تے کھانا / تکلف کر نہ ، آ چاچی / مرا کہنا نہیں مندی تے جا ، کھسماں نوں کھا چاچی

یعنی شامت آخر کو چاچا جی کی آنی ہے۔ :)
اسکی داد تو ضرور واجب ہے لیکن اب آپ یہ بتائیں آپ کے اعتماد کو کیا ہو گیا تھا۔
آپ کوبھی روفی بھائی کی طرح با اعتماد ہونا چاہیے۔:)
 
علی وقار

محفلین
اسکی داد تو ضرور واجب ہے لیکن اب آپ یہ بتائیں آپ کے اعتماد کو کیا ہو گیا تھا۔
آپ کوبھی روفی بھائی کی طرح با اعتماد ہونا چاہیے۔:)
جناب وہ تو کم از کم پنجابی کے حوالے سے اُستاد ہیں، ہم تو ابھی جوتیاں سیدھی کرتے ہیں۔ کچھ تو فرق ہونا بھی چاہیے۔ ویسے بھی جب کھسم کی جگہ کھسماں کا لفظ ہے تو اعتماد تو ڈانواں ڈول ہونا ہی ہے۔ ھاھا۔ ویسے ان کم پڑھی لکھی لڑاکا (نسبتاً کم معزز خواتین) کا بھی کوئی حال نہیں۔ :)
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یار روفی بھیا اب تو مجھ سےصبر نہیں ہو رہا۔
اچھا ایک بات پہلے بتادوں !!!!
میں نے تو آپ کے لسانی فہم کے تجربے کی طرف اشارہ کیا تھا ۔
باقی آپ جانےاور دبی ہنسی ہنسنے والے۔
روفی بھیا مورچہ سنبھال کر بیٹے ہیں
( کھلکھلا کر قہقہے)
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
روفی بھیا روح کابقیہ خلجان آپ رفع فرمائیں ۔ شاید تشنگی کی تشفی ہو۔۔۔علی بھائی کی توضیح دلچسپ تو کافی ہے لیکن اعتماد کی کمی مزہ کر کرا کر رہی ہے۔
آپ کا تجربہ شاید کوئی مہر ثبت کر سکے ۔
اسے مثبت اندازمیں سمجھیے گا ۔
عاطف بھائی، ان ستم ظریفوں کی ستم ظریفی ملاحظہ فرمائیں کہ پنجابی دوستوں کو پنجابی محاوروں کی وضاحت ایک غیر پنجابی کر دے۔۔۔۔ آہ۔۔۔۔
 
علی وقار

محفلین
عاطف بھائی، ان ستم ظریفوں کی ستم ظریفی ملاحظہ فرمائیں کہ پنجابی دوستوں کو پنجابی محاوروں کی وضاحت ایک غیر پنجابی کر دے۔۔۔۔ آہ۔۔۔۔
یعنی کہ سرائیکی خواتین بلکہ مردوں کو ایسے مسائل سے کوئی تعلق واسطہ نہ ہے۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
یعنی کہ سرائیکی خواتین بلکہ مردوں کو ایسے مسائل سے کوئی تعلق واسطہ نہ ہے۔
ایک دفعہ پھر سے کہہ دوں کہ مسائل اور زبان کو الگ رکھا جائے تا کہ مثبت مطالب پر فوکس کیا جا سکے اور جراح جاری رکھ جا سکے ۔:)
 
علی وقار

محفلین
ایک دفعہ پھر سے کہہ دوں کہ مسائل اور زبان کو الگ رکھا جائے تا کہ مثبت مطالب پر فوکس کیا جا سکے اور جراح جاری رکھ جا سکے ۔:)
ضرور۔ ویسے جراح کا خوب استعمال کیا ہے عاطف بھائی، اور ٰمثبت مطالب ٰ کا بھی،
:)
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
یعنی کہ سرائیکی خواتین بلکہ مردوں کو ایسے مسائل سے کوئی تعلق واسطہ نہ ہے۔
مسئلے تو شاید اس سے بھی بڑھ کر ہوں لیکن سرائیکی خواتین شوہروں کو ایک دم سے کھا کر ٹینشن فری کرنے کا نہیں سوچتیں۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
Top