دعا ماہی احمد کے لئیے دعا کی درخواست!

مومن فرحین

لائبریرین
اس سے پہلے کہ کوئی اور "تیز گام" شخصیت میرے ۱۴۰۰۰ مراسلوں کا ہار لئیے مبارکباد کی لڑی کھولتے میں نے سوچا میں خود ہی اپنے اس "کارنامے" کا سہرا اپنے سر سجا لوں۔۔۔۔:p

بات دراصل یہ ہے کہ یہ جو ۱۴۰۰۰ مراسلے ہیں یہ کوئی اتنی بڑی بات تو ہے نہیں سو مبارک باد کی سمجھ نہیں آتی مجھے (اگر کوئی سمجھا دے تو شکریہ)۔ :)

اب نمبر ایک تو یہ کہ ان اتنے سارے مراسلوں میں سے کچھ یقیناً ایسے بھی ہوں گے جو کسی کی دلآزاری کا باعث بنے ہوں گے، کسی کہ طبیعت پر ناگوار گزرے ہوں گے، کسی کا دل دُکھا ہو گا تو میں اس کے لئیے معذرت چاہتی ہوں (پہلے ہی معافی مانگ لینی چاہئیے نا تاکہ قبر میں جا کر "اوکھے" نہ ہونا پڑے:unsure:۔۔۔) سو پلیز ایسی صورت میں اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے معاف کر دیجیے۔۔۔ :)

نمبر دو یہ کہ میں چاہوں گی کہ آپ لوگ یہاں ایسی تمام باتوں کو مینشن بھی کریں اور یہ بھی بتائیے کہ آئندہ ایسی باتوں سے میں کیسے بچ سکتی ہوں۔۔۔۔:) (اس قسم کے سوال میں اکثر کرتی ہوں کہ مجھے میری خامیاں بتائیے اور یہ بھی کہ میں انہیں کیسے درست کر سکتی ہوں ) بات کا حل بتانا لازم ہے کیونکہ وہ کہانی میں نے بھی پڑھی ہوئی ہے جس میں پینٹر چوک پر اپنی پینٹنگ لٹکا دیتا ہے۔:LOL:

تیسری بات کے مخاطب میرے دشمن ہیں:cool:۔۔۔۔ آئیے جناب ہمارے پیچھے سے غیبت کرنے کی بجائے ہمارے سامنے ہماری برائی کیجیے ہمیں بھی تو پتا چلے ہم کتنے برے ہیں۔۔۔۔۔:ROFLMAO:
یہ پیشکش غیر معینہ مدت کے لئیے منسوخ کی جاتی ہے:D
ایڈے آئے تسی رہندے نئیں:cautious:

آخر میں ایک گزارش۔۔۔۔ مجھے اپنی اچھی اور نیک تمناؤں اور دعاؤں سے نوازیے اور اگر مناسب سمجھیں تو کوئی اچھی سی نصیحت بھی کیجیے۔۔۔۔ :love::love::love:

اللہ پاک آپ سب کا حامی و ناصر ہو، آپ سے راضی ہو اور آپکو دونوں جہانوں کی بھلائیوں سے نوازے۔۔۔۔ آمین ثم آمین:):):):)

لڑی کا عنوان آپکی توجہ حاصل کرنے کے لئیے ایسا رکھا گیا ہے:p۔۔۔۔ اللہ رکھے میں بالکل ٹھیک ہوں الحمدللہ:)۔۔۔۔۔ لیکن دعائیں تو پھر بھی سب کو چاہیے ہوتی ہیں نا:battingeyelashes:

بہت بہت مبارک ہو ماہی 14000 شگفتہ اور دلچسپ مراسلوں کے لیے ۔
اور رہی بات اصلاح کی تو جو انسان اپنی اصلاح کی خواہش رکھتا ہے مطلب وہ ان خامیوں سے تقریبآ پاک ہو ہی گیا ۔

اللّه تعالیٰ آپ سے ہم سب سے راضی ہو جائیں ۔آمین ۔
 
ماہی احمد

لائبریرین
دونوں۔ آج اچانک خیال آیا کہ محفل میں کوئی دشمن پکار نہ رہا ہو سو آگئے۔ حسن اتفاق کہہ لیجیے اور سنائیں کیسی نبھ رہی ہے
الحمدللہ۔۔۔ جس حال میں وہ رکھے ہم راضی:) (اللہ پاک کی بات کر رہی ہوں، آپ کچھ اور مت سمجھیے گا:cautious:)
 
ماہی احمد

لائبریرین
اللہ تعالیٰ آپ کو خوش رکھے
آمین
جزاک اللہ
اللہ پاک آپ کو بھی شاد و آباد رکھے۔ آمین:)
اللہ تعالیٰ آپ کو دونوں جہانوں میں کامیابیاں عطاء فرمائے،
میں خود سے عقلمند کو کیا نصیحت کر سکتا ہوں، ہاں ایک عمل جو میں خود کرتا ہوں اس کی نصیحت کر دیتا ہوں وہ یہ کہ جس سے بھی کوئی ناراضی ہو چاہے آپ کی غلطی نہ بھی ہو ایک مرتبہ دل کی حضوری کی ساتھ اللہ پاک سے یہ ضرور کہہ دیا کریں کہ اے اللہ میں نے اسے معاف کیا آپ بھی اسے معاف فرما دیں
یہ بہترین بات کہی آپ نے، میں عمل کی کوشش کروں گی ان شاء اللہ:)
 
ماہی احمد

لائبریرین
بہت بہت مبارک ہو ماہی 14000 شگفتہ اور دلچسپ مراسلوں کے لیے
شکریہ:)
اور رہی بات اصلاح کی تو جو انسان اپنی اصلاح کی خواہش رکھتا ہے مطلب وہ ان خامیوں سے تقریبآ پاک ہو ہی گیا ۔
گنجائش تو بہر حال رہتی ہے نا۔۔۔ سو کوشش جاری رکھنی چاہیے۔۔۔۔ ہم پرفکٹ نہیں ہوسکتے۔۔۔۔ لیکن بہترین اخلاق کی چاہ تو کر سکتے ہیں نا‌‌... بس اسی لئیے یہ سوال کیا:)
اللّه تعالیٰ آپ سے ہم سب سے راضی ہو جائیں ۔آمین ۔
ثم آمین:)
 
الشفاء

لائبریرین
میرے ۱۴۰۰۰ مراسلوں کا ہار لئیے مبارکباد کی لڑی
مبارک ہو ماہی بہن۔۔۔:)
اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے معاف کر دیجیے۔
معاف کیا۔۔۔
کوئی اچھی سی نصیحت بھی کیجیے۔
کوئی چارہ ساز ہوتا کوئی غم گسار ہوتا۔۔۔
تیسرے نمبر پر تو ہم (شاید) نہیں ہو سکتے۔۔۔
نیک تمناؤں اور دعاؤں سے نوازیے
اللہ عزوجل آپ اور آپ کے گھر والوں پر اپنا کرم بنائے رکھے۔آمین۔۔۔
 
ماہی احمد

لائبریرین
مبارک ہو ماہی بہن۔۔۔:)
شکریہ:)
جزاک اللہ:) اللہ آپ کو معاف فرمائے۔۔۔ آمین
کوئی چارہ ساز ہوتا کوئی غم گسار ہوتا۔۔۔
امم اس نصیحت کی سمجھ نہیں آئی۔۔۔۔:oops:
تیسرے نمبر پر تو ہم (شاید) نہیں ہو سکتے۔۔۔
اللہ اکبر۔۔۔۔ بالکل بھی نہیں:bighug:
اللہ عزوجل آپ اور آپ کے گھر والوں پر اپنا کرم بنائے رکھے۔آمین۔۔۔
ثم آمین۔۔۔ اللہ پاک آپ کے حق میں بھی یہ دعا قبول فرمائے۔۔۔ آمین :)
 
اس سے پہلے کہ کوئی اور "تیز گام" شخصیت میرے ۱۴۰۰۰ مراسلوں کا ہار لئیے مبارکباد کی لڑی کھولتے میں نے سوچا میں خود ہی اپنے اس "کارنامے" کا سہرا اپنے سر سجا لوں۔۔۔۔:p

بات دراصل یہ ہے کہ یہ جو ۱۴۰۰۰ مراسلے ہیں یہ کوئی اتنی بڑی بات تو ہے نہیں سو مبارک باد کی سمجھ نہیں آتی مجھے (اگر کوئی سمجھا دے تو شکریہ)۔ :)

اب نمبر ایک تو یہ کہ ان اتنے سارے مراسلوں میں سے کچھ یقیناً ایسے بھی ہوں گے جو کسی کی دلآزاری کا باعث بنے ہوں گے، کسی کہ طبیعت پر ناگوار گزرے ہوں گے، کسی کا دل دُکھا ہو گا تو میں اس کے لئیے معذرت چاہتی ہوں (پہلے ہی معافی مانگ لینی چاہئیے نا تاکہ قبر میں جا کر "اوکھے" نہ ہونا پڑے:unsure:۔۔۔) سو پلیز ایسی صورت میں اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے معاف کر دیجیے۔۔۔ :)

نمبر دو یہ کہ میں چاہوں گی کہ آپ لوگ یہاں ایسی تمام باتوں کو مینشن بھی کریں اور یہ بھی بتائیے کہ آئندہ ایسی باتوں سے میں کیسے بچ سکتی ہوں۔۔۔۔:) (اس قسم کے سوال میں اکثر کرتی ہوں کہ مجھے میری خامیاں بتائیے اور یہ بھی کہ میں انہیں کیسے درست کر سکتی ہوں ) بات کا حل بتانا لازم ہے کیونکہ وہ کہانی میں نے بھی پڑھی ہوئی ہے جس میں پینٹر چوک پر اپنی پینٹنگ لٹکا دیتا ہے۔:LOL:

تیسری بات کے مخاطب میرے دشمن ہیں:cool:۔۔۔۔ آئیے جناب ہمارے پیچھے سے غیبت کرنے کی بجائے ہمارے سامنے ہماری برائی کیجیے ہمیں بھی تو پتا چلے ہم کتنے برے ہیں۔۔۔۔۔:ROFLMAO:
یہ پیشکش غیر معینہ مدت کے لئیے منسوخ کی جاتی ہے:D
ایڈے آئے تسی رہندے نئیں:cautious:

آخر میں ایک گزارش۔۔۔۔ مجھے اپنی اچھی اور نیک تمناؤں اور دعاؤں سے نوازیے اور اگر مناسب سمجھیں تو کوئی اچھی سی نصیحت بھی کیجیے۔۔۔۔ :love::love::love:

اللہ پاک آپ سب کا حامی و ناصر ہو، آپ سے راضی ہو اور آپکو دونوں جہانوں کی بھلائیوں سے نوازے۔۔۔۔ آمین ثم آمین:):):):)

لڑی کا عنوان آپکی توجہ حاصل کرنے کے لئیے ایسا رکھا گیا ہے:p۔۔۔۔ اللہ رکھے میں بالکل ٹھیک ہوں الحمدللہ:)۔۔۔۔۔ لیکن دعائیں تو پھر بھی سب کو چاہیے ہوتی ہیں نا:battingeyelashes:
ماہی احمد کو چودہ ہزار مراسلے پورے کرنے پر مبارک ہو۔
ویسے چودہ ہزار کے بجائے پندرہ ہزار پر شروع کرتی آپ۔ راونڈ فیگر ہوجاتا۔ اب ہوسکتا ہے پندرہ ہزار پرپھر سے ایک لڑی شروع کی جائے۔
 
ماہی احمد

لائبریرین
جو تیسرے نمبر پر نہیں ، وہ دوست ہوئے ،تو بقول شاعر
یہ کہاں کی دوستی ہے کہ بنے ہیں دوست ناصح
کوئی چارہ ساز ہوتا کوئی غم گسار ہوتا۔۔۔:)
بہترین:)
بہت شکریہ۔۔۔ اللہ عزوجل آپ سے راضی ہو۔۔۔
جزاک اللہ:)
 
ماہی احمد

لائبریرین
ماہی احمد کو چودہ ہزار مراسلے پورے کرنے پر مبارک ہو۔
ویسے چودہ ہزار کے بجائے پندرہ ہزار پر شروع کرتی آپ۔ راونڈ فیگر ہوجاتا۔ اب ہوسکتا ہے پندرہ ہزار پرپھر سے ایک لڑی شروع کی جائے۔
شکریہ:)
اس میں اللہ جانے کتنے سال لگ جائیں، ہو بھی ۱۵۰۰۰ یا نہیں کون جانتا ہے۔۔۔۔ مجھے تو دعائیں چاہئیں تو پہلے ہی لڑی بنا لی:)
 
Top