سید زبیر
محفلین
کلام ماہ لقا چندا
ہر روز یونہی ستم ایجاد کروگے
دل عاشقوں کے سینکڑوں برباد کروگے
گر دام سے اپنے ہمیں آزاد کروگے
پھر کس سے یہ کنج قفس آباد کروگے ؟
اوروں سے اگر دوستی رکھتے ہو بظاہر
باطن میں یقیں ہے ہمیں کہ ہمیں یاد کروگے
ناشاد کئی دل ہیں نہ ملنے سے تمہارے
ایسا کھی ھو گا جو انہیں شاد کروگے؟
سو جان سے ہوگی وہ تصدق میرے مولا
چندا کی جو کونین میں امداد کروگے