ماہ لقا چندا :چندا کی جو کونین میں امداد کروگے

سید زبیر

محفلین
کلام ماہ لقا چندا​
ہر روز یونہی ستم ایجاد کروگے​
دل عاشقوں کے سینکڑوں برباد کروگے​
گر دام سے اپنے ہمیں آزاد کروگے​
پھر کس سے یہ کنج قفس آباد کروگے ؟​
اوروں سے اگر دوستی رکھتے ہو بظاہر​
باطن میں یقیں ہے ہمیں کہ ہمیں یاد کروگے​
ناشاد کئی دل ہیں نہ ملنے سے تمہارے​
ایسا کھی ھو گا جو انہیں شاد کروگے؟​
سو جان سے ہوگی وہ تصدق میرے مولا​
چندا کی جو کونین میں امداد کروگے​
 

محمد وارث

لائبریرین
اس میں کئ ایک غلطیاں ہیں سید صاحب، پہلے شعر کا پہلا مصرع بے وزن ہے کوئی حرف رہ گیا ہے۔ تیسرے شعر کا دوسرا مصرع، چوتھے شعر کا دوسرا مصرع، سب توجہ چاہتے ہیں کہ کہیں سے اصلی چھپے ہوئے کلام کے ساتھ اس کی مطابقت کی جائے۔
 

سید زبیر

محفلین
میں دوبارہ دیکھ کر جواب دیتا ہوں البتہ تیسرے شعر کے دوسرے مصرعے میں لفظ " ہمیں "،جو پہلی دفعہ استعمال ہوا ہے وہ ٹیپینگ کی غلطی سے ہوا ہے ۔انشااللہ سوموار کو لائبریری سے استفادہ کروں گااور ضرور مطلع کروںگا
نشاندہیکے لیے مشکور ہوں
 
Top