مباحث

جیہ

لائبریرین
نوازش ہوگی اگر ایسا ہو۔ ان مباحث‌ سے کوئی فائدہ نہیں رنجشیں بڑھ جاتیں ہیں۔ دوسری بات یہ کہ زیادہ تر مباحث‌وہ ہیں جن پر کتابوں کے انبار لگے ہیں۔ بہتر یہ ہوگا کہ ان کتب سے استفادہ کیا جائے ۔

پتہ نہیں کس کا مقولہ ہے " اپنا چھوڑؤ نہیں دوسروں کا چھیڑو نہیں"
 
نبیل

تکنیکی معاون
میں نے یہ تھریڈ‌ اب مقفل کر دیے ہیں۔ کچھ عرصے بعد اس طرح کا آپریشن کلین اپ کرنا پڑتا ہے۔
فورم پر کبھی کبھار مناظرے کچھ زیادہ زور پکڑ جاتے ہیں، اس کا سدباب بھی کرنا پڑتا ہے۔
 
السلام علیکم ، بھائی نبیل ، آپ منتظم اعلی ہیں ، جو مناسب سمجھا کیا ، چھوٹا منہ بڑی بات نہ تو ایک تجویز پیش کروں کہ ، اس قسم کے کسی تھریڈ کو ختم کرنے کے اعلان کا ، اس کے مقفل ہونے کا وقت مقرر کر کے مناسب حد تک ٹائم لمٹ دیتے ہوئے ،سب اراکین یا اس تھریڈ میں شمولیت کرنے والے اراکین تک خود کار طور پر جانے کا انتظام کر دیا جائے ، اللہ تعالی ہم سب کی اصلاح فرمائے ، و السلام علیکم۔
 
جہانزیب

محفلین
میرا خٰیال ہے کہ اب اس دھاگے کو بھی مقفل کر دیں، نہیں‌ تو ایک عدد مباحثہ یہاں‌ بھی شروع ہو سکتا ہے ۔ اعلان کرنا مقصود تھا، سو وہ ہو گیا ۔
 
شمشاد

لائبریرین
مجھے سمجھ نہیں آتی کہ ہمارے معزز اراکین ایک علمی بحث کو ذاتی بحث میں کیوں بدل لیتے ہیں۔ اور لٹھ لے کر دوسرے کے گرد کیوں ہو جاتے ہیں کہ میری ہی مانو۔

بھائی اگر مجھ سے کوئی پوچھے کہ دو اور دو چار کیوں ہوتے ہیں، تو میرے پاس اسے بتانے کے چار طریقے ہیں کہ بھائی

ایک جمع ایک جمع ایک جمع ایک برابر چار ہوئے
دوسرا طریقہ کہ بھائی ایک میں تین جمع کریں تو چار ہوئے
تیسرا طریقہ دو جمع دو چار ہوئے
چوتھا اور آخری طریقہ تین جمع ایک چار ہوئے

یہاں میرا کام ختم ہوا۔ اب یہ اگلے کی مرضی ہے مانے یا نہ مانے۔ میں تو مع السلامۃ کہہ کر آگے بڑھ جاؤں گا۔

میرا دوسروں کو بھی یہی مشورہ ہے کہ اپنی بات کہیں اور بس۔ کسی پر زور زبردستی نہ کریں۔

اللہ سے دعا ہے کہ ہمیں سیدھے راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین۔
 
جہانزیب

محفلین
میں‌ نہیں‌مانتا، سوال میں‌ دو جمع دو کی بات ہے، یہ ایک اور تین کہاں‌ سے ٹپک پڑا؟ :lol:
 
نبیل

تکنیکی معاون
مجھے سمجھ نہیں آتی کہ ہمارے معزز اراکین ایک علمی بحث کو ذاتی بحث میں کیوں بدل لیتے ہیں۔ اور لٹھ لے کر دوسرے کے گرد کیوں ہو جاتے ہیں کہ میری ہی مانو۔

بھائی اگر مجھ سے کوئی پوچھے کہ دو اور دو چار کیوں ہوتے ہیں، تو میرے پاس اسے بتانے کے چار طریقے ہیں کہ بھائی

ایک جمع ایک جمع ایک جمع ایک برابر چار ہوئے
دوسرا طریقہ کہ بھائی ایک میں تین جمع کریں تو چار ہوئے
تیسرا طریقہ دو جمع دو چار ہوئے
چوتھا اور آخری طریقہ تین جمع ایک چار ہوئے

یہاں میرا کام ختم ہوا۔ اب یہ اگلے کی مرضی ہے مانے یا نہ مانے۔ میں تو مع السلامۃ کہہ کر آگے بڑھ جاؤں گا۔

میرا دوسروں کو بھی یہی مشورہ ہے کہ اپنی بات کہیں اور بس۔ کسی پر زور زبردستی نہ کریں۔

اللہ سے دعا ہے کہ ہمیں سیدھے راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین۔

شمشاد بھائی، آپ کی ذمہ داری یہاں مع السلامۃ کہنے سے کچھ آگے کی بھی ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
اچھا کیا مگر ذرا جلدی کردیا
چلیں پھر کبھی سہی
معذرت چاہتا ہوں باسم، مجھے معلوم نہیں تھا کہ آپ ابھی مزید ان موضوعات پر کچھ پوسٹ کرنا چاہتے تھے۔ میرے خیال میں میں نے خاص جلدی نہیں کی، بلکہ یہ موضوعات غیر ضروری طول پکڑ رہے تھے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم ، بھائی نبیل ، آپ منتظم اعلی ہیں ، جو مناسب سمجھا کیا ، چھوٹا منہ بڑی بات نہ تو ایک تجویز پیش کروں کہ ، اس قسم کے کسی تھریڈ کو ختم کرنے کے اعلان کا ، اس کے مقفل ہونے کا وقت مقرر کر کے مناسب حد تک ٹائم لمٹ دیتے ہوئے ،سب اراکین یا اس تھریڈ میں شمولیت کرنے والے اراکین تک خود کار طور پر جانے کا انتظام کر دیا جائے ، اللہ تعالی ہم سب کی اصلاح فرمائے ، و السلام علیکم۔
تجاویز کا شکریہ، لیکن فی الوقت کوئی ایسا خود کار نظام موجود نہیں ہے۔
 
حسن نظامی

لائبریرین
باقی دو دھاگے تو میں نے دیکھے نہیں ہاں ایک دھاگے پر وقت برباد کیا تھا ۔ امام مہدی والے ۔۔
وہاں پر فریقین صرف اور صرف ضد کی بنا پر اڑے ہوئے تھے ورنہ بحث اصل موضوع سے کب کی ہٹ چکی تھی ۔
ایسے موضوعات کے لیے ہمیشہ بہت بڑے دل اور بہت وسیع دماغ کی ضرورت ہوتی ہے ۔ تاکہ اختلاف رائے بجائے رحمت کے زحمت نہ بن جائے اور ذاتی عناد کا باعث ہو ۔
نبیل آپریشن کلین اپ بہت ضروری ہے کم از کم میں اس کے حق میں ہوں اور پھر اگر کسی کو کسی معاملے پر بحث کرنی ہے تو وہ اپنے نام لکھوائیں اور پھر اس دھاگے میں کسی اور کا عمل دخل منقطع کر دیا جائے ۔ اور دونوں فریقین کو اس بات کا پابند کیا جائے کہ وہ علمی ماحول میں بحث کریں گے ۔۔
خیر یہ تو چھوٹا منہ بڑی بات ۔ کے مصداق ہے ۔۔
آپ مناسب سمجھتے ہیں ۔ ہاں یہ ضرور ہے کہ ان مباحث سے ماحول خراب ہوتا ہے ۔
 
طالوت

محفلین
میرا خیال ہے نبیل کہ نا تو ان بحثوں کو بند کرنا چاہیئے اور نہ ہی پوسٹس کو مقفل۔۔۔۔۔ بلکہ ان کے لیئے ایک اخلاقی ضابطہ طے کر لیں جس کی خلاف ورزی کرنے پر اس ممبر کو اس پوسٹ پر نہ صرف بلاک کیا جائے بلکہ اس موضوع پر کوئی اور پوسٹ شروع بھی نہ کرنے دی جائے۔۔۔۔ ویسے تو میں بھی سوچ رہا تھا ایک اکھاڑہ سجانے کی لیکن۔۔۔۔۔ لیکن میں ایک چیز پر یقییننا اردو محفل کو مبارکباد دینا چاہوں گا کہ یہاں تنگ نظری ، تعصب اور اقربا پروری (نظریاتی حوالے سے انتظامیہ کی طرف سے اب تک) نہیں ہے ورنہ میں ایک فورم سے ایسے ایسے القابات لے کر نکلا تھا کہ کہ انتظامیہ نے بھی کلمہ شکر ادا کیا کہ جان چھوٹی اسی لیے کوئی اور فورم جوائین کرنے کو جی ہی نہیں چاہا۔۔۔۔ لیکن فورمز کا چسکا اور اردو سے محبت نے مجبور کر دیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وسلام
 
فاروق سرور صاحب کی تھریڈ میں‌ کچھ کہنا تھا ۔۔پر مقفل ہوگیا۔۔خیر پھر کبھی ۔۔ویسے بحث تب ہی لا حاصل ہوجاتی ہے جب بلا دلیل بات ہو۔۔مدلل بحث میں‌ کوئی حرج نہیں‌ میرے نزدیک ۔۔(فورم کا ممبر ہونے کے ناتے یہ بات کہ رہا ہوں‌)

اور یہاں‌تو سب صاحب علم لوگ ہیں‌ اچھے اور برے میں‌ تمیز کرنا بخوبی آتا ہے ۔۔ایسا نہیں‌ کے گمراہ ہوجائیں‌۔۔بلکہ ایک موزوں‌ پر بحث ہوگی اور دونوں‌ فریقین مدلل انداز میں‌ اپنا اپنا مدعا پیش کرینگے تو حق اور باطل واضح ہوجائیگا۔۔میرا ایسا سوچنا ہے ۔۔
 
طالوت

محفلین
احمد آپ کا سوچنا بجا ہے ۔۔لیکن بحث محض بلا دلیل ہی لاحاصل نہیں ہوتی بلکہ اس وقت بھی لاحاصل ہو جاتی ہےجب آپ دوسرے کی دلیل کو دلیل ہی نہیں مانتے یا جب آپ دوسرے کے نقطہ نظر کو ماننا ہی نہ چاہتے ہوں ۔۔۔ مثلا اگر میں صرف طب پر ہی یقین رکھتا ہوں تو ایلو پیتھی سے میرا علاج ناممکن ہو جائے گا کیونکہ ایلو پیتھی پر میرا یقین ہی نہیں ۔۔۔ کسی بھی چیز کو تسلیم کرنے کے لیے آپ کا اس کے بارے میں یقین یا عقیدہ نہایت اہم کردار ادا کرتا ہے ۔۔ اور بد قسمتی سے فاروق اور دوسرے تمام احباب کے درمیان سب بڑی اختلافی وجہ عیقدے اور یقین کی ہے ۔ میں ایسا سمجھتا ہوں۔۔۔۔۔۔۔وسلام
 
Top